PDA

View Full Version : امریکی سفیر چاقو کے حملے میں زخمی



سید انور محمود
03-06-2015, 05:17 PM
امریکی سفیر چاقو کے حملے میں زخمی

سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا میں امریکاکے سفیر مارک لپرٹ سیئول چاقو کے حملے میںزخمی ہوگئے حکام کا کہنا ہے کہ لپرٹ کے چہرے اور بائیں ہاتھ پر زخم آئے،ان کی ڈھائی گھنٹے تک سرجری کی گئی اور چہرے پر 80 ٹانکےلگائے گئے۔جنوبی کوریا نےواقعہ کوامریکی سفیر کی سزا قرار دیا ہے جبکہ امریکا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کی کارروایوں سے امریکا کو روکا نہیں جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق 55سالہ حملہ آور نے جمعرات کو 42 سالہ لپرٹ پر چاقو سے اس وقت حملہ کیا جب وہ ناشتے پر بلائے گئے ایک اجلاس میں شریک ہونےکے لیے جارہے تھے۔پولیس کے مطابق لپرٹ سیول کے مرکزی علاقے میں ایک لیکچر ہال میں داخل ہو رہے تھے کہ صبح سات بج کر 40 منٹ پر انھیں نشانہ بنایا گیا۔حملے میں ان کے چہرے اور بائیں ہاتھ پر زخم آئےجس کے بعد انھیں فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا اور امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے۔پولیس نے لپرٹ پر چاقو کے وار کرنے والے 55 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔۔جنوبی کوریا نےواقعہ کوامریکی سفیر کی سزا قرار دیا ہے جبکہ امریکا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کی کارروایوں سے امریکا کو روکا نہیں جا سکتا۔


1728