PDA

View Full Version : چیری کا پھل کینسر کے مرض سے بچاؤ میں انتہائی مفید ہے



تانیہ
03-07-2015, 03:30 PM
http://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2015/03/ry-890x395.jpg



چیری کا استعمال کینسر جیسے مہلک مرض کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھی اور کھٹی چیریز میں فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے، جو کینسر سے بچاتی ہے۔ کھٹی چیریز کے جوس میں وٹامن اے کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

چیری میں انٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

http://s14.postimg.org/9u0iygz5d/cherry.jpg
تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے رنگ کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔ چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔

http://s22.postimg.org/78qg28a7l/vishnya_wallpaper1088.jpg
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے۔

لنک (http://www.arynews.tv/ud/archives/87263)