PDA

View Full Version : 90 پر چھاپہ اور اس کےاثرات کراچی پر



شاہنواز
03-14-2015, 06:11 PM
90 پر اچانک الصبح رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا یہ کارروائی 2 اڑھائی گھنٹہ سے زائد جاری رہی-اس کارروائی کےدوران ایم کیوایم کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی-
چھاپہ کے دوران کارروائی مکمل ہونے کے بعد رینجرز اپنے ہمراہ میڈیا کو بھی ساتھ لائی تھی اور ان کے زیرنگرانی رینجرز کےمطابق بھاری مقدار میں غیر قانونی؎ اسلحہ برآمد ہوا جو کہ غیر لائسنس شدہ اور نیٹو سے کٹینر سے لوٹا ہوا ہے مزے کی بات کہ اس دوران امریکہ بہادر نے صاف انکار کردیا کہ یہ اسلحہ ہماراہے اور وہ تواس بات سے بھی انکاری ہے کہ ہم اسلحہ کراچی کے راستے بھیجتے ہی نہیں ہےاس میں ضروریات زندگی کی اشیاء ہوتی ہیں-بات دور نکلتی جارہی ہے - پہلے تو یہ خیال کیاجارہا تھا کہ مخبری ہوئی ہے اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی ہے کہ یہ مخبری کی بناء پر یہ کارروائی کی گئ ہے جی پہلے تو سب کے ذہنوں میں عامر خان کا جو کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے فعال رکن ہیں لیکن اب رینجر کے حوالے سے ایک نیا بیان سامنے آیا ہے کہ عمیرصدیقی جو ایم کیو ایم کا ایک سرگرم کارکن ہے نے مخبری کی ہے اور اس نے اپنے بیان میں ایم کیو ایم کی کراچی کمیٹی تنظیمی کے کرتا دھرتا حماد صدیقی کا نا م لیاہے کہ انہی کے کہنے پر اسلحہ خریداگیا اوران ہی کے کہنے کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ تیز کرنے کو کہا گیا تھا - ایم کیوایم کےمرکز نائن زیرو کو اس تحریر کے وقت 66 گھنٹے سے زائد ہوچکے ہیں اس دوران کراچی میں ایک بھی واردات یا ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا-مزید انکشافات کی توقع ہے -بلدیاتی الیکشن قریب ہیں اور برطانیہ میں کیس جاری ہے - اب دیکھنا یہ ہے کہ ایم کیوایم اس بحران سے کیسے نکل؎تی ہےاور اپنی ساکھ کو کیسے بحال کرتی ہے -