PDA

View Full Version : محترم عبدالستار ایدھی صاحب



سید انور محمود
04-04-2015, 10:10 AM
تاریخ : 4 اپریل، 2015

محترم عبدالستار ایدھی صاحب
تحریر: سید انور محمود
http://oi58.tinypic.com/10z1xk6.jpg
http://oi61.tinypic.com/14m732x.jpg


اوپر جو دو تصویریں آپ دیکھ رہے ہیں وہ کسی بھکاری کی نہیں پاکستان کے سب سےعزت دار انسان محترم عبدالستار ایدھی کی ہیں جس میں وہ اپنی قوم کےلیے بھیک مانگ رہے ہیں اور غریب بچیوں کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں۔ عزت اور ذلت دینے والی ذات صرف اللہ تعالی کی ہے، مگر یہ عزت اور ذلت ہمیں ہمارئے اعمال کے بدلے میں ملتی ہے۔ "یہ 1986ء کی بات ہے اس وقت پاکستان میں صرف پاکستان کا سرکاری پی ٹی وی ہوا کرتا تھا۔ پی ٹی وی ہر سال ایوارڈ کی ایک تقریب کیا کرتا تھا۔ پی ٹی وی پر آخری ایوارڈ کی تقریب بھی 1986ء میں ہوئی تھی۔ اسلام آباد کمپلیکس میں ہزاروں لوگ موجود تھے، بڑی بڑی شخصیات اس تقریب میں موجود تھیں۔ انور مقصود اس تقریب کے کمپیر تھے۔ تقریب کے دوران انور مقصودمختلف شخصیات کو جن میں وزرا بھی تھےاسٹیج پر بلاتے اور کمپلیکس میں بیٹھے ہوئے لوگ ان کی آمد پر تالیاں بجاتے۔ یہ پروگرام براہ راست دکھایا جارہا تھا۔ پروگرام کے ختم ہونے سے شاید دس منٹ پہلے انور مقصود نے ایک شخصیت سے اسٹیج پر آنے کی درخواست کی، اعلان کا ہونا تھا کہ وہاں موجود ہر شخص کھڑا ہوگیا اور تقریبا دس منٹ تک وہاں موجود لوگ اُس شخص کے احترام میں کھڑئے ہوکرتالیاں بجاتے رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اُس وقت تک اتنی عزت کسی شخصیت کو نہیں ملی تھی اور نہ آج تک ملی ہے۔ وہ عظیم شخصیت محترم عبدالستار ایدھی تھے۔ اللہ تعالی انکو مکمل صحتیابی دئے کہ ابھی اس دکھی پاکستانی قوم کو ان کی بہت ضرورت ہے"۔

aliimran
04-04-2015, 06:12 PM
یہی ہیں پاکستان کے مخلص ترین لوگ۔۔۔۔ باقی سب عزت دار اصل میں داغ دار ہیں۔۔