PDA

View Full Version : دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

Shanzeh
04-07-2015, 12:11 AM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s8.postimg.org/7lpscfjj9/16991408222_0138a14a30_o.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

Shanzeh
04-14-2015, 09:55 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Youtube

https://www.youtube.com/watch?v=S5U58DiHLhs

Vimeo

https://vimeo.com/119543058

Dailymotion

http://www.dailymotion.com/video/x2h40na_aps-pesh

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

Shanzeh
04-20-2015, 11:26 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s3.postimg.org/dcuzp65oz/Ishaq_Amin.jpg

http://s13.postimg.org/5d8fww5uf/Lohore_attack.jpg

http://s13.postimg.org/eq4fn9k7r/wagha.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
05-11-2015, 11:10 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s18.postimg.org/yeo9gzvjd/11150543_898110366915789_1849461524056167244_n.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

(http://www.facebook.com/USDOTUrdu)
http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
05-29-2015, 11:12 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s7.postimg.org/4r62a7fuj/10502428_907376305989195_5273389862427143669_n.jpg

http://s21.postimg.org/5zsdh6v87/11329839_906884426038383_2999506441773470266_n.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
06-09-2015, 08:16 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s12.postimg.org/5031ho4z1/11392815_912990258761133_453305786998921079_n.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
06-29-2015, 08:04 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کہانی ٹوٹے دلوں کی

http://s10.postimg.org/416wuh9yh/11146510_921789317881227_137925309302709169_n.jpg
<font size="5">
https://vimeo.com/131884777

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

بےباک
07-01-2015, 06:39 PM
آپ کا مضمون جس حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا ھے ، اس میں اتنا اضافہ کر لیں کہ
اس میں اسے اکثر بیج پاکستان اور اسلام دشمن طاقتوں کے بوئے ھوئے ہیں ،
آپ درخت تو کاٹ سکتے ہیں ،مگر ان کی بیخ کنی نہیں کر سکتے تو کیا فائدہ ،
جڑوں سے مرض ختم کرنا ھو تو اس کی روٹ کاز ، یعنی اس کے اسباب پر نظر دوڑانا چاھئے ، اور اس کا سد باب کرنا چاھئے

Shanzeh
07-23-2015, 06:41 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s12.postimg.org/48h36ke99/Turkey_bombing.jpg

ترکی ميں عيد کے موقع پر خودکش بم دھماکہ

http://www.bbc.com/urdu/world/2015/07/150721_turkey_blast_reaction_sh

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

سید انور محمود
07-24-2015, 10:53 AM
آپ کا مضمون جس حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا ھے ، اس میں اتنا اضافہ کر لیں کہ
اس میں اسے اکثر بیج پاکستان اور اسلام دشمن طاقتوں کے بوئے ھوئے ہیں ،
آپ درخت تو کاٹ سکتے ہیں ،مگر ان کی بیخ کنی نہیں کر سکتے تو کیا فائدہ ،
جڑوں سے مرض ختم کرنا ھو تو اس کی روٹ کاز ، یعنی اس کے اسباب پر نظر دوڑانا چاھئے ، اور اس کا سد باب کرنا چاھئے

جناب وہ آپکی بات سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتا، بیٹھا ہوا آرام سے امریکہ کا پروپگنڈہ کررہا ہے، جسکی سہولیات اردو منظر فورم کررہا ہے۔سچ کہا ہے جس نے بھی کہا ہے کہ "عقلمند بھوکا نہیں مرئے گا، جبتک بیوقوف زندہ ہیں" ، یقین نہ آئے تو نیچے جو اشتہار ہے اُسے پڑھ لیں۔

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-24-2015, 08:04 PM

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اگر ميں آپ کی دليل کی منطق سمجھ سکا ہوں تو اس کے معنی يہ ہوۓ کہ وہ دہشت گرد جو سکولوں کو بموں سے تباہ کر رہے ہيں اور جنازوں، مسجدوں، ہسپتالوں اور بازاروں پر خودکش بمباروں سے حملے کر رہے ہيں وہ تو محض امريکی پاليسيوں سے اختلاف کر کے اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہيں۔ آپ کيسے امریکہ کو مورد الزام قرار
دے کر ان قاتلوں کو بری الذمہ سمجھ رہے ہيں جو روزانہ پاکستانيوں اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہيں؟

يہ امريکی حکومت نہيں بلکہ القائدہ، ٹی ٹی پی، آئ ايس اور ان کی سوچ سے منسلک ديگر دہشت گرد تنظيميں اور ان کے چيلے ہيں جو کم سن بچوں کا برين واش کر کے انھيں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے خلاف بطور ہتھيار استعمال کر رہے ہيں۔ آپ کی دليل اس ليے بھی درست نہيں ہے کہ اسامہ بن لادن اور اس کے حمايتيوں نے دہشت گردی کی جس مہم کا آغاز کيا تھا اس ميں ہزاروں کی تعداد ميں امريکی فوجی اور شہری بھی ہلاک ہو چکے ہيں۔

دانستہ اور بلا کسی تفريق کے شہريوں کا بے دريخ قتل کبھی بھی ہماری پاليسی کا حصہ نہيں رہا لیکن دوسری جانب دہشت گرد تنظيموں نے بارہا مسلمانوں سميت عام شہريوں کے قتل کی توجيہات پيش کی ہيں۔ انھوں نے متعدد بار پاکستانی فوجيوں اور شہريوں کو ہلاک کيا ہے اور مسجدوں پر حملے کيے ہيں۔ کيا ان حملوں کے ليے امريکہ کو قصوروار قرار دينا درست ہے؟

اس میں کوئ شک نہيں کہ امريکی شہريوں کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبہود امريکی حکومت کی اہم ذمہ داريوں اور فرائض میں شامل ہے۔ ہماری خارجہ پاليسيوں سے متعلق اہم فيصلے ہماری شہريوں کی حفاظت کے بنيادی اسلوب کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہی کيے جاتے ہیں۔ مگر کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ اس بنيادی مقصد کے حصول کے لیے دنيا میں زيادہ سے زيادہ دشمنوں کی تعداد ميں اضافہ سود مند ہے يا ديگر ممالک کے ساتھ عالمی سطح پر طويل المدت بنيادوں پر ايسے تعلقات استوار کرنا زيادہ فائدہ مند ہے جس سے تمام فريقین کے ليے باہم مفادات پر مبنی يکساں مواقعوں کا حصول ممکن ہو سکے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-24-2015, 08:29 PM
جناب وہ آپکی بات سننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتا، بیٹھا ہوا آرام سے امریکہ کا پروپگنڈہ کررہا ہے، جسکی سہولیات اردو منظر فورم کررہا ہے۔سچ کہا ہے جس نے بھی کہا ہے کہ "عقلمند بھوکا نہیں مرئے گا، جبتک بیوقوف زندہ ہیں" ، یقین نہ آئے تو نیچے جو اشتہار ہے اُسے پڑھ لیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ امر قابل افسوس ہے کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کا ايک سادہ اور اچھی نيت پر مبنی پيغام اور اس سے متعلقہ بينر جس ميں دہشت گردی کے واقعات کو اجاگر کرنے کے علاوہ ايسے متاثرہ خاندانوں کی تکليف کی طرف توجہ دلائ گئ ہے جو عالمی سطح پر متقفہ طور پر رد کيے جانے والے عدم برداشت، دہشت گردی اور متشدد سوچ پر مبنی نظريے کا شکار ہوۓ ہيں، اسے پروپيگنڈہ قرار دے کر زير بحث لايا جا رہا ہے۔

ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ جو راۓ دہندگان بھی کچھ چند برسوں کے دوران ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے کام سے واقف ہيں، وہ اس بات کی گواہی دے سکتے ہيں کہ پاکستانی سامعين کے ساتھ اردو زبان کے درجنوں فورمز، بلاگز اور سوشل ميڈيا ويب سائٹس پر ہمارے رابطے اور تبادلہ خيالات کے دوران ہم نے ہميشہ افراد اور گروہوں کے خلاف دہشت گردی کے خونی واقعات کو اجاگر کيا ہے – اس بات سے قطع نظر کہ متاثرين اور ہلاک شدگان کا رنگ ونسل کيا ہے يا ان کی مذہبی، سياسی يا لسانی وابستگی يا پہچان کيا ہے۔

امريکی حکومت يا ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی کبھی بھی يہ کوشش يا ہدف نہيں رہا کہ وہ متاثرين کے مذہبی يا سياسی افکار کے حوالے سے راۓ زنی کريں يا ان کی حمايت يا مخالفت کے ضمن ميں کوئ فيصلہ صادر کريں۔

آپ کے تبصرے سے ابھرنے والے تاثر کے برعکس يہ کوئ انہونی يا نئ بات نہيں ہے کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم نے پاکستان ميں
کسی فرد کے خلاف دہشت گردی کے واقعے کے بعد کوئ پيغام پوسٹ کيا ہے۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے ميں نے تواتر کے ساتھ گزستہ چند برسوں ميں پاکستان ميں پيش آنے والے دہشت گردی کے ہر اہم واقعے کے بعد امريکی حکومت کے اہم ترين عہديداروں اور سفارت کاروں کے بيانات، پريس ريليزز، پاليسی اور موقف پر مبنی نقطہ نظر پيش کيا ہے۔ بلکہ حقيقت تو يہ ہے کہ بعض اوقات ميں نے دہشت گردی کے ان واقعات کی جانب بھی توجہ مبذول کروائ ہے جنھيں پاکستان میں پرنٹ اور اليکٹرانک ميڈيا پر نظرانداز کر ديا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ يہ نشاندہی بھی کر دوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی جانب سے پيغام يا بينر جاری کرنے کا عمل کسی حادثے يا دہشت گردی کے واقعے کی صورت ميں ہی نہيں کيا جاتا بلکہ بسا اوقات ان پيغامات کا مقصد امريکی حکومت اور پاکستان کے باہم تعاون اور اتفاق سے جاری بہت سے ترقياتی منصوبوں اور کاوشوں کے حوالوں سے تازہ معلومات بھی فراہم کرنا ہوتا ہے جن کا بنيادی مقصد دونوں ممالک کے مابين بہتر تعلقات کے فروغ کو يقينی بنانا ہوتا ہے۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے جو پيغامات اور بينرز اس فورمز پر پوسٹ کيے گۓ ہيں، وہ اس جاری کوشش کا تسلسل ہے جس کے تحت نا صرف يہ کہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرنا مقصود ہے بلکہ اس خونی سوچ کے بھيانک نتائج بھی سب پر واضح کرنا ہيں جن کی يہ دہشت گرد تنظيميں اپنے ان حملوں کی ليے تشہير کرتی ہيں اور جنھيں وہ اپنے واضح شدہ سياسی ايجنڈوں کے حصول کے ليے ضروری سمجھتی ہيں۔

آخر ميں چاہوں گا کہ آپ ہمارے تمام بينرز اور پيغامات کا بغور جائزہ لیں۔ ہم نے عمومی طور پر دہشت گردی کی کاروائيوں اور متاثرين کے اہلخانہ کی تکليف پر توجہ مرکوز کی ہے، ان افراد اور گروہوں کا نام ليے بغير جو ان جرائم کے ليے ممکنہ طور پر ذمہ دار ہو سکتے ہيں۔

يقینی طور پر ہم دہشت گردی کے عالمی عفريت کو ہدف تنقيد بنا سکتے ہيں اور دہشت گردی کی اس سوچ کے ضمن ميں اپنی راۓ پيش کر سکتے ہيں جس کے ذريعے ان افراد کے دماغوں کو پراگندہ کيا جاتا ہے جو مذہب کے نام پر يہ جرائم کرتے ہیں۔

براۓ مہربانی يہ واضح کريں کہ آپ کيونکر پسماندگان کے ساتھ اظہار يکجہتی کو رد کرتے ہيں اور پاکستانی شہريوں کے خلاف سفاک قتل کے ان اقدامات کی مذمت سے گريزاں ہيں جو مقتولين کی مذہبی پہچان سے قطع نظر عالمی طور پر تسليم شدہ جرم گردانا جاتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-28-2015, 11:25 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

YouTube

https://www.youtube.com/watch?v=PKxjQzrtKPM

Vimeo

https://vimeo.com/134750173

Dailymotion

http://www.dailymotion.com/video/x2zkc07_life-just-stopped-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%D8%AC%D9%8A%D8%B3%DB%92-%D9%B9%DA%BE%DB%81%D8%B1-%D8%B3%DB%8C-%DA%AF%D9%8A-%DB%8C-%DB%81%D9%88_news

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
08-04-2015, 10:02 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s10.postimg.org/u6rviddnt/Asfands_mother.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
09-01-2015, 11:58 PM
شانزےخان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s10.postimg.org/47mbgh42h/Mohammad_Bashir.jpg

شانزےخان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

(http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg)http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
12-01-2015, 07:40 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s16.postimg.org/xxqu98a51/12316409_990627620997396_1528752343070094983_n.jpg

Dailymotion link

http://www.dailymotion.com/video/x3fiu7o

Youtube

https://www.youtube.com/watch?v=SeHFgy_sKaE

Vimeo

https://vimeo.com/146942383

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
02-23-2016, 09:12 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s2.postimg.org/bezrvxqjt/24917775015_73f9045288_o.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

(digitaloutreach@state.gov)digitaloutreach@state.g ov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
04-12-2016, 08:14 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s24.postimg.org/f5ctfg7r9/13000210_1072624056131085_1312565511281047533_n.jp g

دھشت گرد اورکتنی ماؤں کی گود اجاڑيں گے

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
04-21-2016, 09:14 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s31.postimg.org/wx4mbvu9n/12115819_1078634942196663_6590417488598596824_n.jp g

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
04-22-2016, 08:19 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s14.postimg.org/zc8ce7ccx/25787945946_f8c3af018a_o.jpg

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-01-2016, 05:44 PM
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

https://s31.postimg.org/9y6eeaowr/APS_mothers.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

بےباک
07-06-2016, 04:05 AM
کیا اس لسٹ میں امریکن اور نیٹو کے فوجی نہیں آتے ، امن کے نام سے تباہی پھیلانے کا کام امریکا اور نیٹو والے خود کر رہے ہیں ، طالبان ، داعش اور القاعدہ یہ سب مسلم ممالک میں ہی کیوں تباہی کر رہے ہیں ،ان کی فنڈنگ کون کرتا ھے
اور پھر امریکا اور نیٹو والے اس کی آڑ میں مسلم ممالک کی تباہی اور بربادی پر ہی کیوں متفق ہیں ، پوری اسلامی دنیا میں دیکھ لیں ، لگتا ھے یورپ اور امریکا ، مسلمانوں کی نشاط ثانیہ سے خوف زدہ ہے ، اس لئے اس جنگ کو ان ہی ملکوں میں پھیلا کر اس قوم کا خاتمہ ضروری سمجھتے ہیں ،
ورنہ افغانستان میں ایک لمبے عرصے تک کیوں پھیلائی جا رہی ھے اور کیوں یہاں سے اپنی افواج کا اخراج کیا جاتا؟ ،
کیا ان کو اسرائیل اور بھارت کی دھشت گردی دکھائی نہیں دیتی ، وھاں پر کیوں نیٹو کو بھیجا جاتا ، کیا ان ممالک پر پابندی لگائی ،
میں نے ہمیشہ فوجی کمانڈروں اور لیڈران سے ایک ہی جملہ سنا ہے ،
کہ یہ جنگ ہماری یعنی امریکا وغیرہ کی قومی مصلحتوں کے لئے ہے ، ہم یہاں کسی کی مدد کرنے یا کسی حکومت کو بچانے کے لئے ہر گز نہیں آتے یا آئے ، بلکہ ہمیں اپنے قومی مفادات ہیں ،
یہ وہ الفاظ ہیں جو ہمیشہ امریکن صدور اور فوجی افسران اپنے فوجیوں سے محاذ جنگ پر خطاب میں فرماتے ہیں
"we not came here to defend any nation or ruler ،we came here for our national interest ،to defend america security and ""interest

https://www.youtube.com/watch?v=OQuceU3x2Ww

Shanzeh
07-15-2016, 07:26 PM
طالبان ، داعش اور القاعدہ یہ سب مسلم ممالک میں ہی کیوں تباہی کر رہے ہیں ،

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ يہ کہنا چاہ رہے ہيں کہ امريکی حکومت نے آئ ايس آئ ايس کو تخليق کيا تا کہ خود ہمارے ہی شہريوں کو ہلاک کيا جا سکے اور خود ہمارے ہی اتحادی اور شراکت داروں کے خلاف خونی حملے کيے جا سکيں؟ آپ کو اس سے بہتر کہانی تخليق کرنے کی ضرورت ہے کيونکہ اس قسم کے مضحکہ خيز مفروضات ہم پہلے بھی پڑھ چکے ہيں اور ہم بارہا ايسی سوچ رکھنے والوں سے يہ دريافت کر چکے ہيں کہ وہ اپنی ان کہانيوں کے ضمن ميں کوئ قابل قبول ثبوت بھی تو پيش کريں مگر وہ جو کہتے ہيں نا کہ "جھوٹ کے پاؤں نہيں ہوتے"۔

سادہ سا سوال ہے۔ آپ اپنے اہم ترين اثاثوں کے ساتھ کيا سلوک روا رکھتے ہيں؟ کيا ان کی مدد کی جاتی ہے يا ان پر بم برساۓ جاتے ہيں؟

اگر آّپ کے پيش کردہ خيالات درست ہوتے اور ہم آئ ايس آئ ايس کے پس پردہ حامی ہیں تو پھر ہم خطے ميں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر آئ ايس آئ ايس کے محفوظ ٹھکانوں پر حملے کيوں کر رہے ہيں۔ آپ کی اطلاع کے ليے عرض ہے کہ گزشتہ برس سے اب تک امريکی فوج کی بمباری کے نتيجے ميں 12 ہزار کے قريب آئ ايس آئ ايس کے جنگجو ہلاک ہو چکے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-15-2016, 07:34 PM
کیا اس لسٹ میں امریکن اور نیٹو کے فوجی نہیں آتے ، امن کے نام سے تباہی پھیلانے کا کام امریکا اور نیٹو والے خود کر رہے ہیں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس ميں کوئ شک نہيں ہے کہ کسی بھی معرکے اور جنگ ميں بے گناہ شہريوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ حکمت عملی کے اعتبار سے امريکہ کو بے گناہ شہريوں کی ہلاکت سے کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا بلکہ اس کے برعکس سفارتی لحاظ سے بے شمار مشکلات پيدا ہوتی ہيں۔ يہ بات ياد رہنی چاہيے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مقصد ابتدا ميں بھی اور اس وقت بھی بے گناہ شہريوں کی جان کی حفاظت ہے۔ اس کے برعکس دہشت گرد دانستہ بے گناہ شہريوں کو حکمت عملی کے تحت نشانہ بناتے ہيں اور اس کے بعد بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کو اپنی کاروائيوں کے جواز کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس بات کو سمجھنے کے ليے آپ ان تنظيموں کے پوسٹرز، بينرز، ويب سائٹس اور ديگر اشتہاری مواد کا جائزہ ليں جو وہ جذبات کو بھڑکانے کے ليے استعمال کرتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-15-2016, 07:49 PM
،ان کی فنڈنگ کون کرتا ھے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت کا کوئ بھی ادارہ ايک عالمی سطح پر کالعدم دہشت گرد تنظيم کو کسی بھی قسم کی امداد، تعاون يا سازوسامان يا کسی بھی کسی قسم کی سپورٹ فراہم کرنے کی اہليت رکھتا ہے يا ايسا کرنے کی خواہش کرے گا؟

علاوہ ازيں، امريکی حکومت کے کسی بھی ادارے کو مجرموں کے ايک ايسے گروہ کو مستحکم يا فعال کر کے کيا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جو اپنے ہر عوامی پيغام ميں ہميں نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہيں؟

ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ امريکی حکومت نے پہلے ہی داعش کو ايک عالمی دہشت گرد تنظيم قرار دے ديا ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان مئ 14 2014 کو کيا گيا تھا۔

يہ رہا اس کا ويب لنک

http://www.state.gov/r/pa/prs/ps/2014/05/226067.htm

اس اعلان کے بعد سی آئ اے يا امريکی حکومت کے کسی بھی اور ادارے کے ليے يہ ناممکن ہے کہ وہ اس دہشت گرد تنطیم کے ساتھ کسی بھی قسم کا مالی ليں دين رکھيں يا اس کے ساتھ کوئ بھی معاملہ طے کريں۔

جہاں تک آئ ايس آئ ايس کی فنڈنگ اور ان کے وسائل کے حوالے سے کيے جانے والے سوالات ہيں تو اس ضمن ميں آپ کو ان کے مذہبی نعروں اور عوام کی بھلائ کے ليے اپنی خود ساختہ خلافت کے دعوؤں سے ہٹ کر ان کے اصل روپ کو ديکھنا ہو گا۔ حقيقت يہ ہے کہ کسی بھی دوسری دہشت گرد تنظيم کی طرح، آئ ايس آئ ايس عراق اور شام ميں بنک ڈکيتيوں سميت مجرمانہ کاروائيوں پر انحصار کرتی ہے۔ سنٹرل بنک آف موصل ميں ہونے والی 425 ملين ڈالرز کی ڈکيتی اس ضمن ميں ايک مثال ہے۔

http://www.washingtonpost.com/news/morning-mix/wp/2014/06/12/isis-just-stole-425-million-and-became-the-worlds-richest-terrorist-group/

اس کے علاوہ يہ گروہ بھتہ خوری، چوری چکاری، سمگلنگ، اغوا براۓ تاوان اور ديہاتوں اور قصبوں پر حملوں کے ليے بھی خاصہ بدنام ہے۔ يہی نہيں، يہ گروہ اسد حکومت کو تيل کی فروخت کے ساتھ ساتھ قيمتی نواردات کی چوری ميں بھی ملوث ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ آئ ايس آئ ايس بيرونی ذرائع سے کچھ امداد ضرور حاصل کرتی ہے ليکن يہ رقم ان وسائل کے مقابلے ميں آٹے ميں نمک کے برابر ہے جو اس تنظيم نے مجرمانہ اور دہشت گرد کاروائيوں سے حاصل کیے ہيں۔

شام اور ديگر علاقوں ميں متشدد دہشت گردوں تک فنڈنگ کی رسائ اور اس کی روک تھام ايک ايسا معاملہ ہے جو خطے کی تمام رياستوں کے ساتھ ہماری گفتگو ميں اہم ترين ترجيحات ميں شامل ہوتا ہے۔

امريکہ اور عالمی مالياتی نظام ميں ديگر اہم کردار دہشت گردی کی مالی اعانت سے متعلق خطرات اور اس پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت سے پوری طرح آشنا ہيں۔ عالمی مالياتی نظام ميں اپنے جن شراکت داروں کے ساتھ ہم ان معاملات پر نظر رکھتے ہيں ان ميں ايف اے ٹی ايف (انٹر گورمينٹل فائنينشل ايکشن ٹاسک فورس) کے علاوہ معاشی محتسب، معاشی ادارے اور ان کے ايسے اعلی عہديدار شامل ہيں جو قواعد وضوابط پر عمل داری کو يقینی بناتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-15-2016, 07:59 PM
امریکا اور نیٹو والے اس کی آڑ میں مسلم ممالک کی تباہی اور بربادی پر ہی کیوں متفق ہیں ، پوری اسلامی دنیا میں دیکھ لیں ، لگتا ھے یورپ اور امریکا ، مسلمانوں کی نشاط ثانیہ سے خوف زدہ ہے ، اس لئے اس جنگ کو ان ہی ملکوں میں پھیلا کر اس قوم کا خاتمہ ضروری سمجھتے ہیں ،

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

دنيا کے مختلف خطوں اور وہاں جاری تنازعات کے نتيجے میں معصوم بچوں اور شہريوں پر ہونے والے مظالم اور ان پر مبنی المناک مناظر يقینی طور پر تکليف دہ ہوتے ہيں اور ايک جذباتی ردعمل کا موجب بنتے ہيں۔ تاہم يہ مناظر اس ضرورت کو بھی اجاگر کرتے ہيں کہ اس سوچ کے خلاف اجتماعی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے جو کسی نام نہاد مقدس سياسی اور مذہبی جدوجہد کی آڑ ميں ان غير انسانی اقدامات کو کسی بھی طوردرست قرار ديتی ہے يا اسکی حمايت اور توجيہہ کا سبب بنتی ہے۔

امريکی حکومت کو دنيا کے دور دراز علاقوں اور خطوں ميں دانستہ دہشت گردی کے شعلوں کو بھڑکانے سے کچھ حاصل نہيں ہوتا ہے۔ بلکہ اس کے برعکس ہم نے ان بے شمار ممالک ميں شہری آباديوں کی مدد کے ليے اپنے بے شمار وسائل فراہم کيے ہيں۔ چاہے وہ شام ہو، عراق يا افغانستان – ہم اپنے الفاظ اور اقدامات کے ذريعے ہميشہ "حل" کا حصہ بننے کی سعی ہی کرتے ہيں، ان دہشت گرد تنطيموں کی طرح نہيں جو اپنی دہشت اور بربريت پر مبنی مہم کو جاری رکھنے کے ليے ہميشہ بے گناہ شہريوں کے خون کی متلاشی ہوتی ہیں۔

آپ ہم پر الزام لگاتے ہيں کہ ہم دہشت گردی کے جاری لہر سے فائدہ اٹھاتے ہيں، باوجود اس کے کہ عراق اور افغانستان ميں انھی مشترکہ دشمنوں سے لڑتے ہوۓ خود ہمارے ہی ہزاروں فوجی مارے گۓ ہيں جن کی حمايت کا الزام ہم پر لگايا جاتا ہے۔

آپ بغير کسی منطق کے ہم پر دہشت گرد تنظيموں کی پشت پنائ کا الزام لگا کر تنقيد کا نشانہ بناتے ہيں – اس حقيقت کے باوجود کہ چاہے وہ داعش ہو، القائدہ، ٹی ٹی پی يا کوئ بھی اور عالمی دہشت گرد تنطيم – ہم نے ہميشہ ان کے محفوظ ٹھکانوں کو نيست ونابود کرنے کی کوششوں ميں کليدی کردار ادا کيا ہے اور ان تنظيموں کی خونی حملے کرنے کی صلاحيتوں کو ختم کرنے کے ليے کوئ کسر نہيں اٹھا رکھی۔ ہم نے ايسے قوانين مرتب کيے ہيں جن سے ان تنظيموں تک مالی وسائل کی منتقلی کے عمل کو روکا جا سکے، ہم نے مقامی حکومتوں کو تعاون کے ساتھ ساتھ وسائل تک رسائ بھی فراہم کی ہے تا کہ دہشت گردی کے نيٹ ورکس کو توڑا جا سکے۔ اس کے علاوہ ہم نے اس مشترکہ دشمن کو شکست دينے کے ليے اپنے فوجی بھی ميدان جنگ ميں بھيجے ہيں جنھوں نے عالمی سطح پر جنگ برپا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دہشت گردی کے متاثرين اور ان پر گزرنے والی قيامت سے متعلق تکليف دہ مناظر کو اجاگر کر کے اپنی سياسی سوچ کی ترويج کے ليے امريکہ کے خلاف يک طرفہ بيانات دينا يقينی طور پر کافی سہل ہے۔ تاہم ميں چاہوں گا کہ آپ ان اقدامات کا ايک غير جانب دار تجزيہ کريں جو گزشتہ ايک دہائ کے دوران ہم نے اپنے عالمی اتحاديوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے عفريت کو ختم کرنے کے ليے کيے ہيں اور پھر خود اس بات کا فيصلہ کريں کہ کيا امريکہ پر يہ الزام لگانا درست ہے کہ ہم نے اس عالمی کوشش ميں اپنا کردار ادا نہيں کيا ہے؟

اور ايک سوال جو ميں نے اکثر فورمز پر اٹھايا ہے وہ بدستور موجود ہے کہ ان دہشت گرد تنظيموں کے قائدين اور ان کے تابع "جنگجو" جو اپنے مکروہ مقاصد کے حصول کے ليے اپنی جان کی بھی پرواہ نہيں کرتے وہ کيونکر ايک ايسے "بيرونی آقا" کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بننا قبول کريں گے جو نا صرف يہ کہ اپنے تمام تر وسائل بروۓ کار لا کر خود انھيں نشانہ بناتا ہے بلکہ مقامی حکومتوں کی بھی مدد کرتا ہے اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے ليے ہر قسم کی ٹيکنالوجی، لاجسٹک سپورٹ اور فوجی سازوسامان بھی فراہم کرتا ہے۔

انتہائ تکليف دہ اور اندوہناک مناظر پر مبنی تصاوير اور ويڈيوز انٹرنيٹ پر پوسٹ کر کے ہر طرح کے الزامات لگا کر يقينی طور پر جذبات کو بھرکايا جا سکتا ہے۔ تاہم جب آپ کسی سوچ يا دعوے کو درست قرار دے کر اس کی تشہير کرتے ہيں تو پھر منطق اور شواہد کی بنياد پر اس کو قابل قبول بنانے کی ذمہ داری بھی آپ ہی پر عائد ہوتی ہے – اور ايسا صرف کھوکھلے نعروں اور جذباتی فقرے بازی سے ممکن نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-15-2016, 08:06 PM
ورنہ افغانستان میں ایک لمبے عرصے تک کیوں پھیلائی جا رہی ھے اور کیوں یہاں سے اپنی افواج کا اخراج کیا جاتا؟ ،

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ نا تو افغانستان ميں علاقوں پر قابض ہے اور نا ہی ہمارا ايسا کوئ ارادہ ہے کہ غير معينہ مدت کے ليے اپنی افواج کو وہاں پر رکھيں۔ اس وقت افغانستان ميں ہماری موجودگی افغان زير قيادت حکومت کے ايما پر ہے اور اس کا اولين مقصد قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں کو وسائل کی فراہمی اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے ساتھ ضروری تربيت تک رسائ بھی دينا ہے تا کہ مقامی شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ بنايا جا سکے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے متفقہ مينڈيٹ اور سرکردہ مسلم ممالک کی جانب سے ہر قسم کی مدد اور تعاون اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغانستان ميں ہماری موجودگی اور غير قانونی تسلط قرار نہيں ديا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازيں افغانستان ميں امريکی حکومت کی امداد اور تعاون سے جاری ترقياتی منصوبوں پر ايک نظر ڈاليں۔

https://www.usaid.gov/afghanistan

کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ يہ تمام منصوبے اور ہمارے ٹيکس دہندگان کی جانب سے دی گئ امداد جو ہم نے افغانستان ميں صرف کی ہے اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ہم عسکری قوت اور فوج کشی کے ذريعے اس ملک پر قبضہ کرنے کے سعی کر رہے ہيں؟

يہ استدلال کہ خطے سے ہماری افواج کے نکلنے کے بعد طالبان کی خون ريز کاروائياں اپنے آپ رک جائيں گی، خاصا کمزور اور تضادات پر مبنی ہے کيونکہ طالبان توانتقام کے نام پر انھی عام افغان شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں جو ان کے مطابق "قابض"غير ملکی فوج کی ناانصافی کا شکار ہيں۔

اس دليل ميں منطق اور دانش مندی کا کوئ پہلو بھی ہے؟

کابل ميں دہشت گردی کا حاليہ واقعہ اور اس کے نتيجے ميں بے شمار معصوم افغان شہريوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ دہشت گرد نہ صرف يہ کہ معصوم شہريوں کی جان کے درپے ہيں بلکہ وہ ادارے اور افراد جو ملک کی حفاظت اور امن کے رکھوالے ہیں، وہ بھی ان کی زد پر ہيں۔

کوئ بھی شخص جسے اب بھی ان خود ساختہ "مجاہدين اسلام" کی نيت اور ارادوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا شک يا ابہام ہے اسے ان افغان فوجيوں کی بابت سوچنا چاہيے جو طالبان کے ان حملوں کے زد ميں آ رہے ہيں اور جو نا صرف يہ کہ اپنے وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہيں اور افغانستان کے معصوم لوگوں کی جان بچانے کی سوچ رکھتے تھے۔ اس بارے میں اب کوئ شک نہيں ہونا چاہيے کہ يہ مجرم افغانستان کے حلفيہ دشمن ہيں۔ ان لوگوں نے اپنے الفاظ اور اعمال سے بارہا اس حقيقت کو واضح کيا ہے۔

طالبان کے ترجمانوں کی جانب سے دہشت گردی پر مبنی واقعات کی ذمہ داری قبول کر لينے اور واضح شواہد کے باوجود فورمز پر اب بھی کئ راۓ دہندگان بے ساختہ دہشت گردی کی اس مہم کے ليے امريکہ پر لگانے ميں دير نہيں لگاتے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-15-2016, 08:20 PM
کیا ان کو اسرائیل اور بھارت کی دھشت گردی دکھائی نہیں دیتی ، وھاں پر کیوں نیٹو کو بھیجا جاتا ، کیا ان ممالک پر پابندی لگائی

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس وقت اقوام متحدہ ميں قريب 1800 کے لگ بھگ قرارداديں موجود ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک ميں جاری تنازعات سے ہے۔ يہ غير منطقی سوچ ہے کہ ان تمام ممالک ميں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ليے فوجیں بيجھی جانی چاہيے۔ يہ طريقہ کار تو اقوام متحدہ کے قيام کے بنيادی فلسفے کی ہی نفی کر ديتا ہے جس کے مطابق دنيا کے مختلف ممالک کے درميان تنازعات کے حل کے ليے سفارتی کوششوں کو زيادہ موثر بنانے پر زور ديا گيا ہے۔

امريکہ کشمير کے مسلۓ کو بھارت اور پاکستان کے مابين ايک اہم اور حل طلب ايشو کے حوالے سے تسليم کرتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے مشترکہ دوست کی حيثيت سے امريکہ يقينی طور پر يہ خواہش رکھتا ہے کہ اس مسلۓ کو حل کيا جاۓ۔ خطے ميں مستقل اور پائيدارامن کے قيام کے ضمن ميں يہ ايک اہم پيش رفت ہو گی۔ ليکن امريکہ دو خودمختار ممالک کو ان کی مرضی کے برخلاف اس مسلۓ کے حل اور اور اس ضمن میں شرائط پر مجبور نہيں کر سکتا۔ ايسا اقدام نقصان دہ ثابت ہو گا۔

اس ضمن ميں کوششوں کا آغاز بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کو کرنا ہو گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-15-2016, 08:42 PM
کہ یہ جنگ ہماری یعنی امریکا وغیرہ کی قومی مصلحتوں کے لئے ہے ، ہم یہاں کسی کی مدد کرنے یا کسی حکومت کو بچانے کے لئے ہر گز نہیں آتے یا آئے ، بلکہ ہمیں اپنے قومی مفادات ہیں ،
یہ وہ الفاظ ہیں جو ہمیشہ امریکن صدور اور فوجی افسران اپنے فوجیوں سے محاذ جنگ پر خطاب میں فرماتے ہیں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ سميت دنيا کا کوئ بھی ملک فوج کشی کو قابل عمل حمکت عملی يا اپنی خارجہ پاليسی کو آگے بڑھانے کے ليے ذريعہ نہيں بنا سکتا۔ ہمارے ليے يہ قابل عمل نہيں ہے کہ دنيا ميں جہاں کہيں بھی ہمارے مفادات کو خطرات لاحق ہوں وہاں پر اپنے فوجی بھيج ديں۔ جنگ ہميشہ آخری حربہ ہوتا ہے جس سے بچنے کے ليے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کيونکہ اس کی ہميشہ بڑی بھاری قيمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے جس ميں ہمارے اپنے فوجيوں کی قربانی بھی شامل ہے۔

يہ سوچ يا تاثر درست نہيں ہے کہ امريکہ ہميشہ جنگيں شروع کرنے کے ليے بے تاب رہتا ہے۔ يہاں تک کہ ستمبر11 2001 کے حادثے کے بعد بھی امريکہ نے ہر ممکن کوشش کی تھی کہ طالبان حکومت اسامہ بن لادن کو امريکی حکومت کے حوالے کر دے تا کہ اسے انصاف کے کٹہرے ميں لايا جا سکے۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے دو ماہ ميں 5 وفود بيجھے گۓ۔ ليکن تمام تر سفارتی کوششوں کے باوجود طالبان حکومت نے يہ واضح کر ديا کہ وہ دہشت گردوں کی حمايت سے پيچھے نہيں ہٹيں گے۔

ستمبر 2001 کے واقعے کے بعد يہ واضح نہيں تھا کہ القائدہ کا نيٹ ورک کتنا پھيل چکا ہے اور دنيا ميں کن ممالک ميں ان کے سيل کام کر رہے ہيں۔ القائدہ عالمی برداری کے ليے ايک واضح خطرہ بن کر منظر عام پر آئ تھی اور اس حوالے سے امريکہ اور يورپ سميت تمام مغربی ممالک ميں شديد خدشات تھے۔ طالبان کے صاف انکار کے بعد امريکہ کو کيا کرنا چاہيے تھا؟ کيا القائدہ تنظیم کو طالبان حکومت کے ساۓ تلے مزيد مضبوط ہونے کے مواقع فراہم کرنا صحيح فيصلہ ہوتا؟

کيا کوئ بھی يہ دعوی کر سکتا ہے کہ اگر اسامہ بن لادن اپنے ان تمام ساتھيوں سميت آج بھی فعال ہوتے جو امريکی اور نيٹو افواج کی اپنے اتحاديوں کے تعاون کے ساتھ کی جانے والی کوششوں کے توسط سے گرفتار يا ہلاک کيے جا چکے ہيں تو دنيا زيادہ محفوظ ہوتی؟

يہ درست ہے کہ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران دنيا بھر ميں دہشت گردی کے بے شمار واقعات رونما ہوۓ ہيں۔ ليکن اگر القائدہ کو افغانستان ميں طالبان حکومت کی پشت پناہی حاصل رہتی تو دہشت گردی کی کاروائيوں ميں کئ گنا اضافہ ہوتا۔

گزشتہ ايک دہائ کے دوران بے گناہ شہريوں کی ہلاکتيں يقينی طور پر ايک تلخ حقيقت ہے۔ تاہم اس ضمن ميں ذمہ دار دہشت گرد تنظيميں اور ان کی پرتشدد انتہا پسندی ہے، نا کہ امريکہ سميت عالمی برادری جو کہ دنيا بھر ميں عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے کے ليے کاوشيں کر رہے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

بےباک
07-20-2016, 12:25 PM
آپ کا نکتہ نظر امریکا کا سرکاری بیان ھے اس سے زیادہ اس کی کوئی وقعت نہیں ، آپ نے ھیلری کلنٹن کی ویڈیو دیکھی ھے جس نے تسلیم کیا کہ القاعدہ انہوں نے بنائی ہے ،
یہ نہ تو ابتدا ہے اور نہ ہی یہ انتہاء ھے ،،،،، القاعدہ کی تنظیم آپ لوگوں نے اپنے مقاصد کے لئے بنائی تھی ،، آپ ھیلری کلنٹن سے بڑے تو نہیں جو اس کو بھی غلط کہو گے ،،

https://www.youtube.com/watch?v=-MkPcDaSLbM

اس ویڈیو کو بھی دیکھیں افغانستان اور عراق میں دس لاکھ بندے کیسے مارے گئے ، کیا یہ صدام نے مارے تھے ، یا یہ اس جنگ میں مارے گئے جس کی بنیاد امریکا اور برطانیہ نے رکھی تھی ، کون ھے دھشت گرد ،،

https://www.youtube.com/watch?v=3DOgWuGYGeo
چلکوٹ کی رپورٹ دیکھ کر بھی آپ کی تسلی نہیں ہوتی ، تو سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کا دماغ صرف سرکاری ہے اور سچائی سے عاری ہے ،
اس کو پھر سے دیکھیں ، اور آپ ادھر سچ لکھنا بھی سیکھیں ،

https://www.youtube.com/watch?v=iIAB9AEHVQc

بےباک
07-20-2016, 12:36 PM
امریکن فوجیوں کے بیانات سن لیں ، محاذ جنگ پر وہ ہیں ، اور وہ سچ بول رہے ہیں ،
عراق ۔ لیبیا ، افغانستان ، اور دوسرے ملکوں میں مداخلت کے ثبوت میں نہیں لگا رہا یہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،

https://www.youtube.com/watch?v=V2uTwxAmWSk

بےباک
07-22-2016, 07:27 AM
ترکی میں امریکن ائر بیس یا اڈے سے ترک بغاوت کے لئے تعاون ۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=mIsdaPtaTm8

بےباک
07-23-2016, 03:38 PM
http://www.ibtimes.co.uk/syria-least-85-civilians-feared-dead-after-us-air-strike-mistake-1571600

شام میں امریکن بمباری اور اس کے نقصانات اور معصوم شہادتیں ، ،،،،
اور پھر یہ کہا جاتا ہے دھشت گرد کیوں بنتے ہیں ،؟؟؟
جھوٹے اور جعلی ایجنڈوں سے کچل دیں جو جو آپ کی مرضی ہو،، واہ امریکا واہ امریکا

Shanzeh
07-25-2016, 08:39 PM
آپ ھیلری کلنٹن سے بڑے تو نہیں جو اس کو بھی غلط کہو گے ،،

https://www.youtube.com/watch?v=-MkPcDaSLbM

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ بات خاصی دلچسپ ہے کہ وہی سينير امريکی اہلکار جب خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوۓ اثرات اور دونوں ممالک کو ان عناصر سے درپيش مشترکہ خطرات کے ضمن ميں مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور ديتے ہيں تو ان کی سفارتی کوششوں اور بيانات کو پاکستان پر عالمی دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دے کر يکسر نظرانداز کر ديا جاتا ہے۔

ايک مشہور کہاوت ہے کہ "ميٹھا ميٹھا ہپ ہپ اور کوڑا کوڑا تھو تھو"۔ جب آپ سابقہ امريکی وزير خارجہ يا کسی بھی دوسرے امريکی اہلکار کے ايک خاص تناظر ميں ديے گۓ بيان کے ايک مخصوص حصے کا حوالہ ديتے ہيں جو کسی لحاظ سے آپ کے نقطہ نظر کو توقيت ديتا ہے تو پھر انصاف کا تقاضا يہی ہے کہ آپ ان سرکاری امريکی دستاويزات کو بھی اہميت ديں جو اسی موضوع کے حوالے سے ميں نے بارہا مختلف اردو فورمز پر پوسٹ کی ہيں۔ يہ دستاويزات آپ کو 80 کے دہائ ميں "افغان جہاد" کے حوالے سے مکمل تصوير کو سمجھنے ميں مدد ديں گی۔ اس ميں کوئ شک نہيں ہے کہ امريکی حکومت نے ديگر مسلم ممالک کی طرح افغانستان کے عوام کی مالی اعانت کی تھی۔ يہی بات سابقہ وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے اپنے بيان ميں بھی کہی تھی۔ انھوں نے واضح طور پر لفظ "فنڈنگ" استعمال کيا تھا۔ ليکن يہ صرف معاملے کا ايک پہلو ہے۔ اس دور ميں امريکہ کے کردار پر غير جانب دار اور مکمل تجزيے کے ليے آپ کو ان تصديق شدہ اور ريکارڈ پر موجود حقائق کا حوالہ بھی دينا ہو گا جن سے يہ ثابت ہوتا ہے کہ تمام تر مالی اعانت پاکستانی افسران اور آئ ايس آئ کے ذريعے منتقل کی گئ تھی اور وہی اس فيصلے کے حوالے سے ذمے دار تھے کہ کن گروپوں اور افراد کو افغانستان ميں فنڈز اور سپورٹ فراہم کی جاۓ۔ اس کے علاوہ طالبان سال 1994 ميں منظر عام پر آۓ تھے اور اس سارے عمل ميں امريکی حمايت شامل نہيں تھی۔

80 کی دہائ ميں افغان عوام کی مدد اور حمايت کرنے کا فيصلہ بالکل درست تھا۔ اس وقت يہ مقصد اور ارادہ ہرگز نہيں تھا کہ دنيا کے نقشے پر دہشت گردوں کو روشناس کروايا جاۓ بلکہ مقصد افغانستان کے عوام کو سويت فوجوں کے تسلط سے تحفظ فراہم کرنا تھا۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-25-2016, 08:46 PM
http://www.ibtimes.co.uk/syria-least-85-civilians-feared-dead-after-us-air-strike-mistake-1571600

شام میں امریکن بمباری اور اس کے نقصانات اور معصوم شہادتیں ، ،،،،
اور پھر یہ کہا جاتا ہے دھشت گرد کیوں بنتے ہیں ،؟؟؟

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

جہاں تک شام ميں شہری اموات کے حوالے سے حاليہ رپورٹس کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں يہ واضح رہے کہ امريکی حکومت ان رپورٹس سے پوری طرح آگاہ ہے جو کہ شام کے شہر منبج ميں اتحادوں کی جانب سے حاليہ فضائ بمباری سے متعلق ہو سکتی ہيں۔ امريکی حکومت اور متعلقہ حکام ان رپورٹس کی جامع تحقيق کريں گے اور شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ کرنے کے ليے ہر ممکن اقدامات اٹھائيں گے۔

شہری زندگيوں کو محفوظ بنانے کے معاملے ميں شفافيت اور ہر ممکن احتياط اتحاديوں کی مہذب سوچ کی آئينہ دار ہے۔

امريکی فوج دنيا کی کسی بھی دوسری فوج کے مقابلے ميں ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ بے گناہ انسانی جانوں کو محفوظ کيا جا سکے۔ اور جب کوئ ناخوشگوار واقعہ پيش آتا ہے تو نا صرف يہ کہ ہماری جانب سے معاملے کی مکمل تحقيقات کی جاتی ہے بلکہ اس عمل کو شفاف رکھا جاتا ہے۔

اس ضمن ميں ہر واقعے کو يکساں اہميت دی جاتی ہے، اس بات سے قطعی نظر کہ ہلاک شدگان کی تعداد کتنی ہے۔ امريکی فوج بے گناہ شہريوں کی دانستہ ہلاکت کی متمنی ہرگز نہيں ہے اور نا ہی ہم شہريوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہيں۔ تاہم جب بھی کبھی ايسا واقعہ پيش آتا ہے تو دنيا کی کئ دوسری فوجوں کے برعکس ہم ہر واقعے کی مکمل تحقيقات بھی کرتے ہيں اور اس ضمن ميں نتائج کو باقاعدہ رپورٹ بھی کيا جاتا ہے۔ علاوہ ازيں ہم اس بات کو بھی يقینی بناتے ہيں کہ ايسے واقعات کی مستقبل ميں روک تھام کے ليے ہر ممکن قدم اٹھايا جاۓ۔

يہ ايک ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ داعش کے جنگجو عام شہريوں کو باقاعدہ ايک حکمت عملی کے تحت انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہيں۔ تاہم اتحادی فوجی آپريشنز کے دوران شہری زندگيوں کو محفوظ کرنے کے ليے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہيں۔

ہم نے ہميشہ يہ کہا ہے کہ فضائ حملوں کے نتيجے ميں غير دانستہ انسانی زندگی کا زياں اور جانی نقصان قابل افسوس ہے اور ہم نے ہميشہ زد ميں آنے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کيا ہے۔

جہاں تک امريکی فضائ حملوں کا تعلق ہے تو امريکی سينٹرل کمانڈ شہری جان نقصان کے الزامات کو سنجيدگی سے ليتی ہے اور حملوں کے دوران نشانوں کے انتخاب کے عمل کو بہتر بنانے کے ليے مروجہ ضوابط کا اطلاق کيا جاتا ہے تا کہ شہری زندگيوں کو محفوظ کيا جا سکے۔

ميں اس بات کا اعادہ کردوں کہ ہم فضائ حملے کے دوران تمام تر عمل ميں ہر ممکن احتياط برتتے ہيں جن ميں ميسر اينٹيلی جنس کا درست تجزيہ، مشن کی ضرويات کی مناسبت سے ہتھيار کا انتخاب تا کہ شہری زندگيوں کو نقصان سے بچايا جا سکے، خاص اہمیت کے حامل ہيں۔

آپ شايد بھول رہے ہيں کہ امريکہ وہ واحد ملک نہيں ہے جو دہشت گردی کے اس عفريت کے خلاف نبردآزما ہے جو داعش کی مرہون منت ہے۔

کس منطق کے تحت بعض راۓ دہندگان درجنوں اسلامی ممالک اور ان کی حکومتوں کی جانب سے ليے گۓ ايک ايسے اجتماعی فيصلے کے ليے امريکہ کو مورد الزام قرار دے رہے ہيں جو خود ان ممالک کے اپنے شہريوں کی حفاظت، طرز زندگی کو برقرار رکھنے اور خود اپنی ہی املاک، وسائل اور عمارات کے تحفظ کے ليے ليا گيا ہے۔ يہ تمام ممالک کيونکر اپنے وسائل، اثاثے، افرادی قوت اور فوجی سازوسامان کھپانے کے ليے رضامند ہو جائيں گے اگر آپ کے دعوے کے مطابق ہم بے گناہ شہريوں پر بے دريخ بم برسانے کی پاليسی پر عمل پيرا ہوتے؟

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-25-2016, 09:02 PM
،،،،، القاعدہ کی تنظیم آپ لوگوں نے اپنے مقاصد کے لئے بنائی تھی ،،

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ کے سوالات ان دانستہ مسخ شدہ تاريخی حقائق اور آپ کی جانب سے ان کی اس مخصوص تشريح کی بنياد پر ہيں جس کے تحت گزشتہ بيس سے تيس برس کے دوران پاکستان اور افغانستان ميں پيش آنے والے تمام تر واقعات کا کلی طور پر صرف اور صرف امريکہ ہی ذمہ دار ہے۔

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا کہ اسی کی دہائ ميں عالمی براداری کے ساتھ مل کر جب امريکہ نے افغانستان کے مجاہدين کی مدد کا فيصلہ کيا تھا تو اس کا ہرگز مقصد يہ نہيں کہ عالمی منظر نامے پر القائدہ کے دہشت گردوں کو روشناس کروايا جاۓ۔

اس وقت کے زمينی حقائق کی روشنی ميں سويت يونين کی فوجوں کے مقابلے ميں افغانستان کو مدد فراہم کرنا انتہائ ضروری تھا، بصورت ديگر افغانستان کے عوام کو ايک جارح فوج کے رحم وکرم پر چھوڑ دينے کے کيا نتائج نکلتے؟

اسی کی دہائ ميں امريکہ اور ديگر بے شمار مسلم ممالک نے جو مدد اور تعاون فراہم کيا تھا اس کی روشنی ميں آپ کے خيال ميں طالبان حکومت کا يہ فيصلہ کيا درست تھا کہ ان دہشت گرد عناصر کو ايسے محفوظ ٹھکانے فراہم کيے جائيں جہاں سے انھوں نے امريکہ کے خلاف اعلان جنگ کے علاوہ دنيا بھر ميں عام مسلمانوں سميت بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کے منصوبے بنانے شروع کر ديے؟

ايک جانب تو آپ ہم پر يہ الزام لگاتے ہيں کہ ہم نے افغانستان ميں ہزاروں کی تعداد ميں نوجوانوں کو برين واش کر کے اپنے مقاصد کے ليے لڑائ پر آمادہ کر ليا تاہم دوسری جانب آپ اس حوالے سے کوئ منطق پيش نہيں کر سکے کہ ہم انھی نوجوانوں پر اپنا وہی مبينہ طور پر بے پناہ اثرورسوخ استعمال کر کے انھيں اس بات سے باز کيوں نہيں رکھ سکے کہ وہ ان دہشت گردوں کو پناہ گاہيں فراہم نا کريں جنھوں نے ہمارے خلاف دہشت گرد کاروائيوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جو بالآخر نو گيارہ کے واقعات کا سبب بنی، جب ہزاروں کی تعداد ميں امريکی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے۔

يہ ممکن نہيں ہے کہ ايک جانب تو ہم بدی کی نمايندہ ايسی ناقابل تسخير اور بے پناہ اختيارات کی حامل قوت قرار ديے جائيں جو ايک پوری نسل کی برين واشنگ کرنے کی استعداد رکھتی ہو ليکن پھر دوسری جانب اپنے ہی شہريوں کو ايک بيرون ملک ميں فعال دہشت گردوں کے غير منظم گروہ کی کاروائيوں سے محفوظ نا رکھ سکيں۔

نا تو امريکی حکومت نے ان افراد اور گروہوں کا چناؤ کيا تھا اور نا ہی اس حکمت عملی اور طريقہ کار کو تشکيل ديا تھا جو اسی کی دہائ ميں افغانستان ميں لڑی جانے والی جنگ ميں فيصلہ کن ثابت ہوۓ تھے۔

برگيڈير محمد يوسف 1983 سے 1987 تک آئ– ايس - آئ ميں افغان بيرو کے انچارج تھے۔ انھوں نے بھی اپنی کتاب "بير ٹريپ" کے صفحہ 81 پر اس بات کی تصديق کی ہے کہ افغان جہاد کے دوران جتنی مالی امداد امريکہ نے دی تھی اتنی ہی سعودی عرب نے بھی دی تھی۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ يہ ساری امداد افغانستان تک منتقل کرنے کی ذمہ داری پاکستان نے لی تھی۔ اس وقت کے زمينی حقاۂق کے حوالے سے افغانستان کی مدد کرنے کا فيصلہ درست تھا۔ کيا افغانستان جيسے چھوٹے سے ملک کو روس جيسی سپر پاور کے رحم وکرم پر چھوڑ دينا صحيح فيصلہ ہوتا ؟

افغانستان ميں جنگ کے دوران بہت سے عرب مختلف ممالک سے آ کر اس جنگ ميں شامل ہو گۓ۔ يہی عرب بعد ميں القائدہ کی بنياد بنے۔ امريکی ادارے سی – آئ – اے کی طرف سے جو فوجی اور مالی امداد پاکستان کے ذريعے افغانستان تک پہنچی اس کا محور مقامی افغان باشندے تھے نا کہ باہر سے آۓ ہوۓ عرب۔ اس بات کا اعتراف القاعدہ کے ليڈر ايمن الظواھری نے بھی اپنی کتاب " ناۂٹس انڈر دی پرافٹ بينر" ميں کيا ہے۔ ان کی يہ کتاب کثير الاشعاعت سعودی اخبار" الشرق الاوسط" ميں دسمبر 2001 ميں سلسلہ وار شائع ہوئ تھی۔ اس کتاب سے ايک اقتباس – "افغان جہاد ميں امريکہ نے پاکستان اور مقامی افغان مجاہدين کی مالی اور فوجی مدد کی تھی۔ ليکن عرب سے آۓ ہوۓ مجاہدين اس ميں شامل نہيں تھے۔ ان عرب مجاہدين کی مالی امداد بہت سی نجی عرب تنظيموں نے کی تھی اور يہ امداد بہت بڑی تعداد ميں تھی"۔

ملٹ بيرڈن 1986 سے 1989 کے درميانی عرصے ميں پاکستان ميں سی – آئ – اے کے اسٹيشن چيف تھے۔ افغانستان تک پہنچائ جانے والی امداد انہی کی زير نگرانی ہوتی تھی۔ وہ اپنی سوانح حيات "مين اينمی" کے صفحہ 219 پر لکھتے ہيں کہ" افغان مجاہدين کو مالی اور فوجی امداد دينے کے ضمن ميں امريکہ، پاکستان، سعودی عرب، چين اور شام اہم کھلاڑی تھے۔ اس ضمن ميں سی – آئ – اے نے کبھی بھی عرب سے آۓ ہوۓ مجاہدين کو ٹرينيگ دی اور نہ ہی انہيں اسلحہ فراہم کيا"۔

ان حقائق کی روشنی ميں افغان جہاد کے دوران دی جانے والی فوجی اور مالی امداد کو موجودہ دور کی دہشت گردی کی وجہ قرار دينا سرار غلط ہے۔ افغان جہاد کے دوران امريکہ اور سعودی عرب سميت ديگر ممالک نے جو فوجی اور مالی امداد کی تھی وہ افغان عوام کو روسی جارحيت سے نجات دلانے کے ليے تھی ۔ اس کا مقصد مستقبل کے ليے دہشت گرد تيار کرنا نہيں تھا۔ القائدہ کی بنياد امريکہ نے نہيں رکھی تھی اس کے ذمہ دار وہ عرب جنگجو تھے جو اس جنگ کا حصہ بنے تھے اور اس بات کا اظہار القائدہ کی ليڈرشپ بارہا کر چکی ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-25-2016, 11:09 PM
اس ویڈیو کو بھی دیکھیں افغانستان اور عراق میں دس لاکھ بندے کیسے مارے گئے ، کیا یہ صدام نے مارے تھے ، یا یہ اس جنگ میں مارے گئے جس کی بنیاد امریکا اور برطانیہ نے رکھی تھی ، کون ھے دھشت گرد ،،

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کيا آپ امريکہ کی نفرت ميں اتنے اندھے ہو چکے ہيں کہ بزدل مجرموں کے ايک گروہ کی جانب سے دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ ايک گنجان عوامی مقام پر زيادہ سے زيادہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے کيے جانے والے دہشت گرد حملے کا موازنہ افغانستان ميں اقوام متحدہ کی اجازت سے دنيا کے بدنام ترين دہشت گردوں کے خلاف جاری مشترکہ فوجی کاروائ سے کر رہے ہیں؟

چاہے وہ عراق ہو، افغانستان، ويت نام يا تاريخ ميں وقوع پذير ہونے والا کوئ بھی مسلح تنازعہ – بے گناہ افراد کی ہلاکت ايک تلخ حقيقت بھی ہے اور قابل افسوس امر بھی۔ تاہم، تنازعے کی نوعيت سے قطع نظر دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا کر امريکی حکومت کو سياسی، سفارتی اور فوجی نقطہ نظر سے کوئ فائدہ حاصل نہيں ہوتا ہے۔ علاوہ ازيں، اگر يہی حقيقت ہوتی تو افغانستان ميں ہميں دنيا کے سرکردہ اسلامی ممالک سميت پوری عالمی برادری کی حمايت حاصل نہيں ہوتی۔

اس کے برعکس دہشت گرد تنظيميں تو اپنی بنيادی تعريف کے عين مطابق اپنی حيثيت کو برقرار رکھنے اور اپنی مرضی کو طاقت کے بل پر مسلط کرنے کے ليے تشدد پر مبنی کاروائيوں پر ہی انحصار کرتی ہيں۔ ان کی تمام تر حکمت عملی نہتے شہريوں کو نشانہ بنا کر اپنے حملوں کی "افاديت" کو بڑھانے اور افراتفری کی فضا پيدا کرنے پر مرکوز ہوتی ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-26-2016, 08:50 PM
آپ کا نکتہ نظر امریکا کا سرکاری بیان ھے اس سے زیادہ اس کی کوئی وقعت نہیں ،

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

آپ نے بالکل درست نشاندہی کی ہے کہ ہماری ٹيم اہم امريکی حکومتی اہلکاروں اور سفارت کاروں کے بيانات اور سرکاری رپورٹس کے ذريعے سوالات کے جوابات دينے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کی وجہ بالکل سادہ ہے۔

يہ بيانات امريکہ کی خارجہ پاليسی کے ايجنڈا اور مقاصد کی عکاسی کرتے ہيں۔ امريکی صدر، سفارتی اہلکار اور عہديدار اپنی سرکاری حيثيت ميں ديے گۓ پاليسی بيانات اور الفاظ کے ليے مکمل ذمہ دار ہوتے ہيں۔

ميں اس امر سے بخوبی واقف ہوں کہ پاکستان ميں حکومتی عہديداروں اور مختلف حکومتی اداروں کی طرف سے جاری کردہ بيانات اور سرکاری ٹی وی پر خبروں اور رپورٹوں پر عام طور پر بھروسہ نہيں کيا جاتا۔

پاليسی بيانات کے حوالے سے عام طور پر شکوک و شبہات اور تحفظات پاۓ جاتے ہيں۔ امريکہ ميں بھی پاليسی بيانات کے حوالے سے تنقيد اور تحفظات کا عنصر موجود ہوتا ہے ليکن اس کے ساتھ ساتھ ہر عہديدار اس امر سے بھی واقف ہوتا ہے کہ احتساب کا عمل موجود ہے اور غلط بيانات کے نتيجے ميں ان کے خلاف کاروائ کی جا سکتی ہے۔ جب وائٹ ہاؤس يا اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ترجمان کی جانب سے کسی معاملے پر کوئ بيان جاری کيا جاتا ہے تو وہ اس معاملے پر براہراست امريکی حکومت کے موقف کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس تناظر ميں ان بيانات اور رپورٹس کو نظرانداز نہيں کيا جا سکتا۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-26-2016, 09:00 PM
اس کو پھر سے دیکھیں ، اور آپ ادھر سچ لکھنا بھی سیکھیں ،

https://www.youtube.com/watch?v=iIAB9AEHVQc

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

يہ واضح رہے کہ عراق کے خلاف فوجی کاروائ کا فيصلہ کسی غير متعلقہ ملک کے خلاف کيا جانے والا جذباتی فيصلہ ہرگز نہيں تھا۔ حکومت کی ہر سطح پر کئ ماہ تک اس مسلۓ پر بحث کی گئ تھی جس کے بعد اجتماعی سطح پر يہ فيصلہ کيا گيا تھا۔

يہ اب تاريخ دانوں اور دانشوروں پر منحصر ہے کہ وہ اس فيصلے کے درست يا صحيح ہونے کے حوالے سے بحث کو کيا رخ ديتے ہيں جو عالمی اتحاد کی جانب سے صدام حسين کی ظالمانہ حکومت سے درپيش خطرات سے نبردآزما ہونے کے ليے کيا گيا تھا۔

معاملات اور واقعات کو درست تناظر ميں سمجھنے کے ليے يہ بھی ياد رکھيں کہ دسمبر 7 2008 کو عراق کے اس وقت کے وزير اعظم نے اقوام متحدہ کی سيکورٹی کونسل کے صدر کو ايک خط لکھا تھا جس ميں انھوں نے اس راۓ کا اظہار کيا۔

"عراق کی حکومت اور عوام کی جانب سے ميں ان تمام ممالک کی حکومتوں کا شکريہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کے اہم کردار اور کوششوں کے سبب عراق کو استحکام اور محفوظ بنانے کے عمل ميں مدد ملی ہے۔ ميں براہراست ان افواج کا بھی شکريہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے عراق ميں اپنی زمينی، بحری اور فضائ موجودگی کے دوران خدمات انجام ديں۔ يہ امر قابل ذکر ہے کہ عراق پچھلے دور حکومت کے دوران برسا برس تک تنہا رہنے کے بعد معيشت کے استحکام کے ليےعالمی برادری کے ساتھ شراکت داری کے نۓ روابط قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے"۔

واقعات کا تسلسل، عالمی خدشات اور مختلف عالمی فورمز پر کی جانے والی بحث جو سال 2003 ميں فوجی کاروائ کے فيصلے پر منتہج ہوئ ان مظالم کی وجہ نہيں ہے جو آج آئ ايس آئ ايس عراقی عوام پر ڈھا رہی ہے اور زبردستی اپنی سوچ اور مرضی عام عوام پر مسلط کرنے پر بضد ہے۔ بعض راۓ دہندگان کی راۓ کی روشنی ميں اگر آئ ايس آئ ايس کوئ ايسی تنظيم ہوتی جو خطے ميں امريکی موجودگی کے نتيجے ميں ردعمل کے طور پر وجود ميں آئ ہوتی تو پھر اس منطق کے تحت تو اس تنظيم کا وجود سال 2011 ميں اس وقت ختم ہو جانا چاہیے تھا جب امريکی افواج نے سيکورٹی کے معاملات عراقی عوام کے منتخب جمہوری نمايندوں کے حوالے کر کے علاقے سے مکمل طور پر انخلاء کر ليا تھا۔

مگر ہم جانتے ہيں کہ صورت حال يہ نہيں ہے۔ اس گروہ کو تو تقويت ہی اس وقت ملی تھی جب امريکی افواج خطے سے نکل چکی تھيں۔ عراق ميں ہماری موجودگی کے حوالے سے دليل موجودہ صورت حال کے تناظر ميں غير متعلقہ ہو جاتی ہے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
07-26-2016, 09:09 PM
ترکی میں امریکن ائر بیس یا اڈے سے ترک بغاوت کے لئے تعاون ۔۔

https://www.youtube.com/watch?v=mIsdaPtaTm8

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ترکی میں ناکام بغاوت میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں: کیری

ناکام بغاوت میں امریکہ کے کسی بھی طرح کے کردار کے بارے میں مبہم بیانات یا دعوے سراسر غلط اور دو طرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں جن لوگوں نے بغاوت کی منصوبہ بندی کی ہے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔" امریکی وزیر خارجہ جان کیری