PDA

View Full Version : قومی اسمبلی حلقہ 246 پر دوبارہ ایم کیو ایم کا قبضہ



سید انور محمود
04-24-2015, 02:47 AM
تاریخ: 24 اپریل، 2015

قومی اسمبلی حلقہ 246 پر دوبارہ ایم کیو ایم کا قبضہ
تحریر: سید انور محمود
1758
قومی اسمبلی حلقہ 246 کا نتیجہ

قومی اسمبلی حلقہ 246 ایک بار پھر ایم کیو ایم کے قبضے میں، الطاف حسین اس جیت کی بنیاد پرکہتے ہیں کہ اُن پر اور ایم کیو ایم پر لگے سارئےالزامات جھوٹے ہیں، چلیں چھٹی ہوئی ایم کیو ایم سے سارئے گناہ گار چلے گئے۔ 23 اپریل کی دوپہر تک جیت کا دعوی کرنے والی پی ٹی آئی نے حسب دستور یو ٹرن لیا اور دھاندلی کا الزام لگاکر شکست تسلیم کرلی جبکہ جماعت اسلامی جو الیکشن سے پہلے بہت بڑئے بڑئے دعوئے کرتی ہے اور نتیجہ آنے کے بعد میں نہ مانو کی گردان کرتی ہے حسب دستور دھاندلی کا الزام لگاکر اس نتیجے کو ماننے سے انکار کردیا۔