PDA

View Full Version : امرود ، بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید اور موثر پھل



تانیہ
05-12-2015, 09:23 AM
http://www.roznamaurdu.com.pk/wp-content/uploads/2015/05/amrood1.jpg

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید اور موثر ایک ایسا پھل ہے جو فرحت بخش اور لذت سے بھر پور ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کرکے بہاؤ کو متوازن کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امرود میں موجود کئی طرح کے وٹامنز جسم کی صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ امرود جلد کی حفاظت ، ہاضمہ درست رکھنے، بلند فشار خون کو معمول پر رکھنے اور وزن کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے