PDA

View Full Version : ملتان کے حلقہ پی پی 196 سے مسلم لیگ (ن) کامیاب



سید انور محمود
05-22-2015, 08:28 AM
ملتان کے حلقہ پی پی 196 سے مسلم لیگ (ن) کامیاب لیکن نواز شریف سوچیں
1777

ملتان کے حلقہ پی پی 196 کےنتایج آچکے ہیں، ٹوٹل 176315ووٹوں میں سے 58095ووٹ (52.12 فیصد) ڈالے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رانامحمودالحسن نے 30278 ووٹ (17.17 فیصد) لیکراس نشست پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اُنکے قریبی حریف تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 19321 ووٹ (10.96 فیصد) لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور جنوبی پنجاب کی مقبول ترین جماعت ہونے کی دعویدار پیپلز پارٹی کے چودھری محمد حسین کوصرف 7334 ووٹ (4.16 فیصد) ملے۔ اس انتخاب کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار اور پیپلز پارٹی کے چودھری محمدحسین دونوں کی ضمانتیں ضبط ہوگیں ہیں(امیدوارکےلیے لازم ہے کہ وہ کل ووٹوں کا ساڑھے بارہ فیصدحاصل کرئے تب ہی وہ اپنی ضمانتی رقم واپس لینے کا حقدار ٹھہرتاہے، ورنہ اُسکی ضمانت ضبط ہوجاتی ہے)۔عمران خان کراچی میں تو اپنے امیدوار کی ضمانت ضبط ہونے سے بچاگئے تھے لیکن ملتان میں ایسا نہ ہوسکا۔ آصف زرداری نے آج پیپلز پارٹی کو اس حال میں پہنچادیا ہے کہ جس شہر پر پیپلز پارٹی راج کرتی تھی وہاں ایک صوبائی انتخابی حلقے میں صرف 4.16 فیصدووٹ حاصل کرتی ہے۔ پنجاب کے دعویدار نواز شریف پی پی 196کی نشست تو جیت گئے لیکن نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے باقی لیڈر سوچیں کہ ویسے تو اُنکے امیدوار کو ڈالے گئے 58095ووٹ سے52.12 فیصد ڈالے گئے لیکن کیااصل 176315 ووٹوں میں سے صرف 17.17 فیصد ووٹ لیکر جیت کا بھنگڑا ڈالنا مناسب ہے۔
1778