PDA

View Full Version : عالمی شہرت یافتہ اداکار کرسٹوفر لی انتقال کر گئے



سید انور محمود
06-12-2015, 01:34 AM
عالمی شہرت یافتہ اداکار کرسٹوفر لی انتقال کر گئے
1791
عالمی شہرت یافتہ ہور اداکار اور کئی بڑی فلموں کے ستارے سر کرسٹوفر لی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔ وہ سنہ 1922 میں لندن میں پیدا ہوئے تھے لیکن والدین میں علیحدگی کے بعد ان کا زیادہ تر بچپن سوئٹزرلینڈ میں گزرا۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والے کرسٹوفر لی کو ڈراؤنی فلموں میں ڈریکیولا اور فرینکنسٹائن کے کردار نبھانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ’لارڈ آف دی رِنگز‘ اور جیمز بانڈ سیریز کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’جناح‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ کرسٹوفر لی کا کہنا تھا کہ بانیِ پاکستان پر بنائی گئی فلم ’جناح‘ میرے لیے سب سے اہم فلم تھی۔ یہ انتہائی اہم موضوع تھا اور بطور اداکار یہ ایک بڑی ذمہ داری کا کام تھا۔ اپنی اداکاری کے بارے میں مجھے اپنی زندگی میں اس سے بہتر رویوز پہلے کبھی نہیں ملے تھے۔ بطور وِلن انھوں نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’دا مین ود دا گولڈن گن‘ میں سیکرا منگا اور ’لارڈ آف دی رنگز‘ میں جادوگر سوارمان کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ’سٹار وار‘ میں بھی انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔انہیں 2009 میں ملکہ کی طرف سے نائٹ ہڈ یا ’سر‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا اور 2011 میں برطانیہ کے فلم کے سب سے بڑے ادارے ’بیفٹا‘ کی اعزازی فیلوشپ دی گئی۔ ان کا کیریئر 70 سالوں پر محیط تھا اور 80 سال کی عمر کے بعد بھی وہ پردے پر نظر آتے تھے۔ کرسٹوفر لی نے ڈھائی سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔


17921792