PDA

View Full Version : 20 دہشت گرد ہلاک۔وکلاء کا پولیس انسپکٹر پر تشدد



سید انور محمود
06-19-2015, 04:05 PM
20 دہشت گرد ہلاک۔وکلاء کا پولیس انسپکٹر پر تشدد

1797
آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں
اہم شدت پسند کمانڈرز سمیت 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کے طیاروں خیبر ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں۔

.................................................. ...........

1798
لاہور ہائی کورٹ میں پانی پینے کے معاملے پر وکلاء کا پولیس انسپکٹر پر تشدد
کسی کے ساتھ کوئی بدتمیزی کی اور نہ ہی کسی کا گریبان پکڑا، پولیس اہلکار

لاہور: ہائی کورٹ میں پیشی پر آئے پولیس اہلکار کو پانی پینے کے معاملے پر وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کے تھانہ مانکا والا میں تعینات سب انسپکٹر لیاقت کیس کی پیشی کے لئے لاہور ہائی کورٹ آیا اور پانی پینے کے لئے وکلاء کے لئے مخصوص کرسی پر بیٹھ گیا جس پر وکلاء نے پولیس اہلکار کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی سرکاری فائل بھی پھاڑ دی۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے ایک بزرگ وکیل کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس کا گریبان پکڑا جس کے باعث حالات خراب ہوئے جب کہ پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ نہ تو اس نے کسی کے ساتھ کوئی بدتمیزی کی اور نہ ہی کسی کا گریبان پکڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وکلاء نے لاہور میں پارکنگ کے معاملے پر ایک نوجوان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

...........................
بشکریہ ایکسپریس نیوز

بےباک
07-01-2015, 05:42 PM
ھر طرف سے دماغی طور پر قوم پستی کی طرف جا رہی ھے ، فرسٹریشن کی شکار قوم بن چکے ہیں ،