PDA

View Full Version : کراچی میں شدید گرمی سے کم از کم 50 افراد ہلاک



سید انور محمود
06-21-2015, 10:16 PM
کراچی میں شدید گرمی سے کم از کم 50 افراد ہلاک۔۔۔۔
حکومتی وعدئے دھرئے رہ گئے
1799
ملک بھر کے تمام علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں گزشتہ روز بھی سورج دن بھرآگ برساتا رہا۔ کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث گذشتہ دو دنوں میں کم سے کم 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عمر رسیدہ افراد کی ہے۔ساحلی شہر گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کا10سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اورہفتے کوسال کاگرم ترین دن رہا جہاں درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ آج 21 جون کو بھی شدید گرمی تھی اور درجہ حرارت43 ڈگری سینٹی گریڈتھا۔شہر میں جون 1979 میں ریکارڈ 47 سینٹی گریڈ گرمی پڑی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں لو ڈپریشن یا کم دباؤ کی وجہ سے معمول کی ہوا میں کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ۔

دوسری جانب شہر کے کئی علاقوں میں گرمی کے دوران بجلی کی عدم فراہمی نے لوگوں کو مشتعل کردیا۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ اور گلشن اقبال سمیت کئی علاقوں میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی نے شہر میں جاری پانی کی قلت کو بھی سنگین کردیا ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق گرمی کے باعث بجلی کی کھپت میں اضافے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فیلڈ فورس نے کافی حد تک فالٹ دور کردیئے ہیں۔ فیڈرل بی ایریا، گلشن، نارتھ ناظم آْباد، نارتھ کراچی، جمشید روڈ، ابو الحسن اصفہانی روڈ، شاہ فیصل اور کورنگی کے علاقے میں دشواری کا سامنا ہے۔
1800

سید انور محمود
06-21-2015, 10:51 PM
رات دس بجے آنے والی خبروں کے مطابق 106 افراد گرمی کی وجہ سے انتقال کرگئے، جبکہ درجہ حرارت 37
ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔