PDA

View Full Version : مدد اور ایثار



بےباک
07-11-2015, 02:38 AM
آپی مجھے میری زندگی کا مقصد مل گیا ۔۔۔ بشری نے کمرے میں داخل ہوتے ہی جوش سے کہا
فرح اسے گھور کر دیکھ رہی تھی پھر آرام سے بولی: مجھے بھی بتاؤ۔۔!
بشری پاس بیٹھ گئی" آپی غریبوں کی مدد کرنا ہی میری زندگی کا مقصد ہے "۔۔ فرح تھوڑی سی مسکرائی اور کچھ کہنے ہی والی تھی کہ بشری بولی: میں ایک "این جی او" بناؤنگی ۔۔ جسکا مقصد صرف غریبوں کی مدد کرنا ہوگا ۔۔ میں غریب لوگوں کو روٹی کپڑا مکان دونگی انکو بیماری کے علاج کے لئے پیسے دونگی ۔۔
یعنی تم بھٹو خاندان کے کہنے پر چلنا چاہتی ہو۔۔۔ جانتی ہو سیاستدان صرف کہتے ہیں کرتے کچھ نہیں ۔۔۔ فرح نے ترش لیجے میں کہا
نہیں آپی میں سیاست میں جائے بنا یہ فلاحی کام کرونگی ۔۔
اچھا وہ کیسے ؟؟
میں بس اپنی ڈگری لے لوں پھر میں جاب کرونگی میرے پاس بہت پیسہ ہوگا میں اس پیسے سے این جی او بناؤنگی اور پاکستان میں ایک غریب بھی نا رہنے دونگی ۔۔۔ بشری کا وہی پرانا جوشیلا انداز
لیکن وہ کچھ سوچتے سوچتے افسردہ ہوگئی ۔۔۔ "آپی ان کاموں کے لئے مجھے بہت زیادہ امیر ہونا ہوگا" اور اگر میرے اچھے مارکس نا آئے تو مجھے کسی اچھی کمپنی میں کام نہیں ملے گا اور میرا مقصد کبھی پورا نہیں ہوگا۔۔
اچھا تو تمہیں لگتا ہے تمھارے پاس بہت سارا پیسہ ہوگا تو تم دوسروں کی مدد کروگی ۔۔۔ فرح نے اپنے لفظوں پر زور دیتے ہوئے کہا
جی آپی میں بھلا پیسوں کے بغیر کسی کی مدد کیسے کر سکتی ہوں ۔۔
بشری ضروری نہیں آپکے پاس پیسہ ہو تو آپ دوسروں کی مدد کر سکتے ہو بہت ساری امداد پیسوں کے بغیر بھی ہوتی ہیں ۔۔۔ تمہیں کیا لگتا ہے غریب لوگ مدد نہیں کرتے کسی کی ؟؟
دیکھو "مدد کرنے کے لئے آپکی نیت صاف ہونی چاہئے اور ارادہ پختہ ہونا چاہئے پھر اگر اللہ نے آپکو کسی کے لئے وسیلہ بنا دیا تو آپکو مدد کے لئے ذرائع بھی دے گا "
فرض کرو اگر تمھاری کلاس فیلو کو ایک سوال سمجھ نہیں آرہا تو تم اسے سمجھا دو یہی تمھاری مدد ہوگی ۔۔
یاد رکھو " ہر مدد مانگنے والا غریب ہوتا ہے "
تمھارے اردگرد بہت سے غریب لوگ موجود ہیں جنہیں پیسوں کی نہیں تمھاری مدد کی ضرورت ہے تم ان کی مدد کرو تمھاری زندگی کا مقصد پورا ہوجائے گا اور یہ بات اپنے ذہن سے نکال دو کہ " کسی کی مدد کے لئے تمھیں امیر ہونا پڑے گا "
بشری کا مطلب ہے " خوشخبری" اور تم لوگوں کے لئے خوشیاں ہی بکھیرو گی ۔۔۔ آپی کی یہ سب باتیں سننے کے بعد بشری خوش ہوگئی کہ اسے مدد کرنے صحیح مفہوم پتا چل گیا۔۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــ
اپنے اردگرد پائے جانے والے غریب لوگوں کی مدد کریں اور غریب وہی ہے جسے مدد کی ضرورت ہوتی ہے