PDA

View Full Version : جماعت اسلامی کا رکن ملک بہرام جعلی ڈگری کی وجہ سےنااہل قرار



سید انور محمود
07-24-2015, 10:39 AM
جماعت اسلامی کا رکن خیبر پی کے اسمبلی ملک بہرام جعلی ڈگری کی وجہ سےنااہل قرار
1809
جماعت اسلامی کا جعلی ڈگری ہولڈر رکن خیبر پی کے اسمبلی ملک بہرام
پشاور (آئی این پی+نوائے وقت نیوز) الیکشن ٹربیونل نے جماعت اسلامی کے ایم پی اے ملک بہرام خان کو نااہل قرار دے دیا۔ ملک بہرام خان پی کے 93 اپردیر سے منتخب ہوئے تھے جن کی ڈگری کو پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم ٹربیونل نے ثناء اللہ کی درخواست کو خارج کردیا تھا۔ جس پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر سپریم کورٹ نے کیس دوبارہ الیکشن ٹربیونل کو بھیج دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملک بہرام کو نااہل قراردے دیتے ہوئے الیکشن کمشن کو دوبارہ انتخاب کے لئے نیا شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

بےباک
08-04-2015, 09:34 PM
مجرم کو سزا ضرور ملنی چاھئے ، خواہ وہ کسی سے بھی تعلق رکھتا ہو ،
جزاک اللہ جناب سید انور محمود ،