PDA

View Full Version : لاٹھی کے سہارے چلنے والوں پر سندھ پولیس کا لاٹھی چارج



سید انور محمود
08-10-2015, 04:30 PM
لاٹھی کے سہارے چلنے والوں پر سندھ پولیس کا لاٹھی چارج

1813
سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے لیے ایک خاص کوٹہ مقرر کیا جاتا ہے ،تا ہم اس پر بھی اگر نوکریاں نہ دی جائیں تو معذور افراد کے پاس احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہتا ۔ سندھ اسمبلی کے باہر معذور افراد نے نوکریوں کے لیے احتجاج کیا ،لیکن ہاتھوں والوں نے معذور افراد پر لاٹھی چارج شروع کر دیا ۔ معذور افراد نے احتجاج سرکاری ملازمتوں پر کوٹہ کے حساب سے نوکریوں پر تعینات نہ کرنے پر کیا ۔ مظاہرین میں عورتیں بھی شامل ہیں ،تا ہم پولیس حکام نے کسی کو نہ دیکھا نہ سنا ،اور لاٹھیوں کی بارش شروع کر دی ،جس کے باعث ایک خاتون بے ہوش ہو گئی ۔

بےباک
08-12-2015, 07:43 AM
یہ منظر ٹی وی پر سب نے دیکھا،
حکومتی ادارے کتنے بے حس ہیں اس کا ادراک ہو رہا ہے