PDA

View Full Version : لاہور:پولیس نے گونگے بہرے سفاک ڈاکو پکڑ لیے



سید انور محمود
09-01-2015, 04:45 PM
تاریخ: یکم ستمبر 2015
1824
لاہور:پولیس نے گونگے بہرے سفاک ڈاکو پکڑ لیے
لاہور میں کینٹ پولیس نے دو ایسے ڈاکو گرفتار کیے ہیں جو قوت سماعت اور گویائی سے تو محروم ہیں لیکن اُن میں سفاکیت بھری ہے۔ واردات کے دوران انہوں نے خواتین پر چھریاں بھی چلا ئیں۔لاہور کی غازی آباد پولیس کی حراست میں گونگے بہرے ڈاکو ابوبکراور تنویر ہاتھ سے وکٹری کا نشان نہیں بناتے بلکہ اشاروں سے معافی مانگتے ہیں اور کہنا چاہتےہیں کہ آئندہ جرم کا نام نہیں لیں گے۔پولیس کے مطابق یہ ملزمان ایک گھر میں وارادت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ملزمان نے ایک بزرگ خاتون کے نہ صرف طلائی زیورات نوچ لیے بلکہ اسے چھریاں مار کرزخمی بھی کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے یہ لوگ پہلے بھی وارداتیں کرتے تھے مگر گونگے بہر ے ہونے کی وجہ سے کوئی ان پر شک نہیں کرتاتھا ، اب پکڑے گئے ہیں تو اُن سے تفتیش بہت مشکل تھی۔ اعتراف جرم کیلئےاسپیچ تھیراپسٹ کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
لاہور پولیس سے ایک سوال کہ وہ ڈاکو جو بہرے اور گونگے نہیں ہیں اُنہیں کب پکڑوگے؟