PDA

View Full Version : 6 ستمبر



شاہنواز
09-05-2015, 05:13 PM
6 سمتبر دفاع پاکستان

6ستمبر دفاع پاکستان کچھ عرصہ قبل پاکستانی عوام چھ ستمبر کو بھول چکے تھے کہ 6 ستمبر کیا ہے اور اس کو کیوں منایا جاتا ہے اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ پاکستانی قوم میڈیا میں اس قدر مگن تھی کہ چھ ستمبر کے بارے میں سوائے اسکولوں کی حد تک تو لوگوں کو یاد ہے - حیرت مجھے اس بات کی ہے کہ ابھی لو گ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ چھ سمتبر کیا ہے اور کیوں منایا جاتا ہے - پشاور میں حملہ کے بعد سینکڑوں بچوں کی شہادت کے بعد اورضرب عضب شروع ہونے کے بعد اورکچھ سیاستدانوں کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد لوگوں میں پاک فوج کی منزل وقدر میں اضافہ ہوا اور چھ ستمبر کی اہمیت کا احساس ہوا کہ یہ کیوں اور کیسے منایا جاتا ہے - شکر ہے اللہ پاک کا میڈیا بھی جاگ پڑا اور چھ ستمبر کے حوالہ سے لوگوں میں شعور پیدا کیا جانے لگا- 6 ستمبر کے حوالہ سے تمام چینل اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں - بات چھ ستمبر کے حوالہ سے ہورہی تھی اور میں دور نکل گیا - چھ ستمبر حوالہ دفاع حملہ بھارت 17دن کی جنگ جیت پاکستان کی وجہ فوج اور پاکستانی عوام کا متحد ہونا ان تمام عناصر نے جمع ہوکر پاکستان نے اپنے سے تین گنا طاقتور فوج کو شکست فاش دی - آج ان ہیروز کی یاد میں شہادت کی سالگرہ منائی جارہی ہے-ہمارے ان بہادر جوان سپوتون نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اپنے وطن کی لاج رکھی اور رہتی دنیا تک ایک ایسی مثال قائم کردی جس کی کوئی نذیر نہیں ملتی-دنیا کے سب سے بڑی ٹینکوں کی لڑائی جس میں ہمارے جوان اپنے جسموں پر بم باندھ کر دشمن فوج کے ٹینکوں کی صف میں گھس کر ٹینکوں کے نیچے لیٹ گئے - جس کا تصور دشمن فوج نے بھی نہیں کیا تھا- اس بہادری کا یہ نتیجہ نکلا کہ پاکستان نے انڈیا کے 1000 کلومیٹر کے علاقہ پر قبضہ کرلیا-آج اسی واقعہ کی سالگرہ یاد منائی جارہی ہے اور اس مرتبہ کچھ زیادہ ہی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے کہ پاکستانیوں نے گزشتہ پندرہ سال سے زائد کا عرصہ خوف و دہشت کے عالم میں گزارا- اب پندرہ سال بعد سانحہ پشاور کے معصوم بچوں کی شہادت نے قوم کو پھر جگایا متحد کیا - گروہی سیاست سے نکال کر قومی دھارے میں تبدیل کیا جس کے ثمرات آج ہم محسوس کررہے جوان آج بھی اپنا خوں اس پاک سرزمین پر بہا کر قربانیاں دے کر دنیا والوں پر ثابت کررہے ہیں کہ ہم وہی بہادرو زندہ پائندہ قوم ہیں جو 1965 میں تھی- ہمیں ان کی قربانیوں کو زندہ رکھنا ہے- یہاں ایک چھوٹی سے بات کرنا چاہوں گا کہ رات کو پی ٹی وی سے راشد منہاس پائلٹ شہید کا ڈرامہ آرہا تھا میں اپنے بچوں کو اکثر پاکستا ن کے شہید بہادر سپوتوں کی کہانیاں سناتا رہتا ہوں-تو میرا چھوٹابیٹا جنیدعامرراشد منہاس شہید کا ڈرامہ دیکھ رہا تھا کہ وہ بھاگ کر گیا اپنی تیسری جماعت کی اردو کی کتاب اٹھا کر لے آیا کہنے لگا پاپا یہ راشد منہاس ہے اس کی تصویر پر ہاتھ رکھ بولا اور پھر مگن ہوکر ڈرامہ دیکھنے لگااور اس دوران اس کو غصہ بھی آرہا تھا یہ تو بچہ ہے تو ایسے ڈرامہ اور ٹی شوز خاص طور پراسکولوں کی سطح پر ان باتوں کو روشناس کروانا چاہیے- پاکستان قائم رہنے کے لئے بناتھا اور قائم رہے گا-

بےباک
09-05-2015, 08:41 PM
پہلی دفعہ پورے حوصلہ سے یوم دفاع پاکستان منایا جا رھا ھے ، پچھلے سالوں کی نسبت ہم ضرب عضب میں مکمل یکجہتی کے ساتھ مصروف عمل ہیں ، اور شہادت کی نئی کہانیاں رقم کر رھے ھیں ،
١۹٦۵ کی نسبت ہم اس مرتبہ کافی تیار ہیں ، اور اس مرتبہ اگر دشمن نے حملہ کرنے کی جراٴت کی تو یقینا منہ کی کھانی پڑے گی ،
پاکستان زندہ باد ،