PDA

View Full Version : منیٰ میں بھگدڑ:شہید حاجیوں کی تعداد717ہوگئی، 863زخمی



بےباک
09-24-2015, 08:05 PM
منیٰ میں بھگدڑ:شہید حاجیوں کی تعداد717ہوگئی، 863زخمی


منیٰ .......منیٰ میں رمی جمرات کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے کچل کر اور دم گھٹ کر شہید ہونے والے حاجیوں کی تعداد 717 ہوگئی جبکہ واقعے میں 863 حجاج زخمی ہیں۔سعودی عرب میں اس سال حج کے موقع پر یہ دوسرا بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔

ایک عرب ٹی وی کے مطابق حاجی رمی جمرات (شیطان کو کنکریاں مارنے )میں مصروف تھے کہ گرمی کی شدت سےلوگ بے ہوش ہوکر گرے اور ان کے اوپر لوگ چلتے گئے اور یوں بھگدڑ مچ گئی۔ حادثے کے فوری بعد انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

حادثے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ جس جگہ پیش آیا، وہاں زیادہ ترالجزائرکےشہری موجود تھے۔ اطلاعات ہیں کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر معمر افراد شامل ہیں۔

منیٰ میں رمی کے موقع پر بھگدڑ سے شہید ہونے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، عارف شہید کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کی اہلیہ نے سعودی عرب سے فون کرکے اپنے خاندان کو ان کی شہادت کی اطلاع دی ہے ۔

رواں سال حج کے موقع پریہ دوسرا بڑاسانحہ ہے، اس سے قبل 11ستمبر کومکہ میں تعمیراتی کام کیلئے نصب کرین صفا اور مروا کے درمیان گرنے سے 107افراد شہید اور 238زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کے متاثرین میں مزید کتنے پاکستانی شامل ہیں اس کے لیے سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج ڈائرکٹر ابوعاکف معلومات حاصل کررہے ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی سعودی عرب کا ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے، پاکستانی حاجیوں سے متعلق معلومات فون نمبر 00966125277537پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق منیٰ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے، زخمیوں کو منیٰ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گيا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

منیٰ میں حاجیوں کو حادثہ پیش آنے پر وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انا للہ و انا الیہ راجعون ، اللہ تعالی مرحومین کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ، اور لواحقین
کو صبر کی توفیق عطا فرمائے ،
آمین آمین آمین

بےباک
09-24-2015, 08:07 PM
http://img.dunyanews.tv/news/2015/September/09-24-15/news_big_images/300692_46386711.jpg
http://ichef-1.bbci.co.uk/news/ws/660/amz/worldservice/live/assets/images/2015/09/24/150924124937_hajj_640x360_afp_nocredit.jpghttp://ichef-1.bbci.co.uk/news/ws/624/amz/worldservice/live/assets/images/2015/09/24/150924124341_hajj_stampede_640x360_ap_nocredit.jpg

بےباک
09-24-2015, 08:11 PM
بی بی سی کے مطابق

بی بی سی کے نامہ نگار اور حادثے کے عینی شاہد تچیما الا اسوفو کے مطابق لوگ رمی کے لیے جا رہے تھے کہ ان کے سامنے کنکریاں مار کر آنے والے حاجی آ گئے۔ پھر افراتفری کا سماں تھا اور اچانک لوگ گرنے لگے۔
وہاں نائجیریئن تھے، چاڈ کے لوگ تھے اور سینیگال کے۔ ان کے علاوہ دیگر قومیتوں کے لوگ بھی تھے۔ لوگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچنے کے لیے کوشاں تھے اور اس وجہ سے بھی کئی لوگ مرے۔
لوگ اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہے تھے جبکہ بچوں کے علاوہ کچھ بڑے بھی رو رہے تھے۔
زمین پر گرے لوگ مدد مانگتے رہے لیکن انھیں اٹھانے والا کوئی نہ تھا۔ ہر کسی کو اپنی پڑی تھی۔
ہمارے گروپ کے کچھ ارکان بھی اس بھگدڑ سے متاثر ہوئے۔ میری ایک آنٹی بھگدڑ میں ماری گئیں اور ہمارے گروپ کی دو خواتین اب بھی لاپتہ ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سعودی وزیر نے حادثے کا ذمہ دار غیر منظم حاجیوں کو قرار دیا ہے جبکہ عرب ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کے وزیر صحت خالد الفلیح کے حوالے سے کہا ہے کہ حادثہ حاجیوں کے لیے طے شدہ پروگرام پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 43 ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔
http://ichef-1.bbci.co.uk/news/ws/624/amz/worldservice/live/assets/images/2015/09/24/150924124709_hajj_640x360_afp.jpg

بےباک
09-24-2015, 08:14 PM
انا للہ و انا الیہ راجعون ،

یہ المناک حادثہ منی میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے پیش آیا ، جب حاجیوں کا ایک بڑا گروہ اسی راستے پر واپس جانے لگا جس طرف سے وہ آئے تھے ، اللہ تعالی کی حکمت ،
ہم سب ان شہداء کے لئے دعا گو ہیں ، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ، آمین

تانیہ
09-26-2015, 09:59 PM
انا للہ وانا الیہ راجعون

سید انور محمود
09-27-2015, 05:46 AM
انا للہ وانا الیہ راجعون

aliimran
09-27-2015, 11:36 AM
انا للہ وانا الیہ راجعون