PDA

View Full Version : آج کے اخبار کی دو خبریں



سید انور محمود
09-28-2015, 10:25 PM
آج کے اخبار کی دو خبریں
پہلی خبر:
کراچی کے شہریوں نے اس سال جانوروں کی قربانی پر 30 ارب روپے خرچ کیے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کراچی میں سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں 3لاکھ 40ہزار سے زائد گائے فروخت ہوئیں۔ ایک لاکھ 40ہزار سے زائد بکرے اور ساڑھے 3ہزار اونٹ فروخت ہوئے۔گزشتہ سال کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں گر گئی تھیں مگر اس سال قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آئیں۔

دوسر ی خبر:
اوکاڑہ کینٹ میں عید کے روز نذیر کوٹ کے رہائشی45سالہ مزدور مشتاق سے اسکے چھ بچوں نے مطالبہ کیا کہ وہ بھی جانور کی قربانی کریں۔غربت کی وجہ سے مشتاق اپنے بچوں کی یہ خواہش تو پورا نہ کر سکا تاہم اس نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں سوئی گیس کا پائپ لپیٹ کر پھندا لے لیا۔عید الضحیٰ کے روز گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ روزنامہ جنگ