PDA

View Full Version : سنگدل باپ نے روٹی گول نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کردیا



سید انور محمود
10-01-2015, 07:37 AM
1836
بارہ سالہ مقتول بچی انیقہ

سنگدل باپ نے روٹی گول نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کردیا
لاہور: سنگدل باپ نے روٹی گول نہ بنانے پر 12 سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر جان سے ہی مار ڈالا۔ یہ افسوس ناک واقعہ 13 ستمبر کو لاہور کے علاقے نیوانارکلی میں پیش آیا جہاں 12 سالہ معصوم انیقہ کو اس کے باپ اور بھائی نے روٹی ٹھیک طرح سے نہ پکانے پر اسے ڈنڈے اور قینچی سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کہ وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔جنونی باپ نے جرم چھپانے کے لئے بیٹے کے ساتھ مل کر انیقہ کی لاش کو میو اسپتال کے مردہ خانے کے باہر لاوارث حالت میں چھوڑدیا اور بعد ميں خود مدعی بن كر شادباغ تھانہ ميں اغواءاور قتل كا مقدمہ بھی درج كرواديا۔


1837
قاتل باپ اور بھائی


پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج اور اہل محلہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کے بعد ملزم اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا جہاں دونوں سنگدل باپ پیٹے نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم جنونی قسم کا انسان ہے اور اکثر اپنی بیوی اور بچوں کو مارتا رہتا ہے،تشدد کے باعث اس کی بیوی چار ماہ قبل گھر چھوڑ کر جاچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ: ایکسپریس نیوز

شاہنواز
10-01-2015, 06:16 PM
لعنت ہے ایسے افراد کی زندگی پر جو ہمارے معاشرہ کا سور بن چکے ہیں-