PDA

View Full Version : پاکستان چیمپینز ٹرافی میں



شاہنواز
10-01-2015, 06:54 PM
دبئی (رپورٹ شاہنواز) آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے -جس میں پاکستانی ٹیم بھی شامل ہے -تفصیلات کے مطابق کٹ آف ڈیٹ 30 ستمبر 201ٍ5 مقرر کی گئی تھی-آج تاریخ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے 8 ٹیموں کا فائنل اعلان کردیا ہے -ٹورنامنٹ میں کوالیفائی ٹیموں میں سب سے زیادہ 117 پوائنٹ کے ساتھ آسٹریلیا پہلے نمبر پر، انڈیا دوسرے ، جنوبی افریقہ تیسرےنیوزی لینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں،انگلینڈ چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے -پاکستانی ٹیم سب سے کم 90ن پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہ کر چیمپئنز ٹرافی میں جگہ بنائی ہے -بنگلہ دیش کی ٹیم 2006 کے بع دوبارہ کم بیک کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر رہنے کی وجہ سے اس ناک آؤٹ ٹورنامنٹ سے محروم رہی-واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2017 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی انگلینڈ اور ویلزکرکٹ بورڈ کریں گے -