PDA

View Full Version : پی آئی ائے کے ہوائی کوچوان ہڑتال پر چلے گئے



سید انور محمود
10-05-2015, 12:23 AM
1839
پی آئی ائے کے ہوائی کوچوان ہڑتال پر چلے گئے

ایک خبر کے مطابق پی آئی ائے کے" ہوائی کوچوانوں "نے چارروز سےہڑتال کی ہوئی ہے اور ابھی تک 52 ہوا ئی جہاز کی پروازیں اڑ نہ سکیں ہیں۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق حکومت اور" ہوائی کوچوانوں " کی تنظیم پالپا کے درمیان پروازوں کی مکمل بحالی کے لیے چار گھنٹے تک جاری رہنے والا مذاکرات کا پہلا دورناکام ہوگیا ۔ پالپا نے پروازوں کی جزوی ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا ۔ فریقین کل مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کریں گے۔

یہ کوئی دس سال پرانی بات ہے میں اور میرئے دو دوست پی آئی ائے کی پرواز سے جدہ سے کراچی کےلیے سفر کررہے تھے۔ دونوں دوستوں میں ایک شاعر تھے اور مغلیہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے، اُن کو میں تیموری صاحب کہتا تھا۔ سارئے راستے گپ شپ رہی اور جب ہم کراچی کے قریب پہنچے تو حسب دستور سیٹ بیلٹ باندھنے کا اعلان کیا گیا اور اُسکی لایٹ بھی روشن کردی گیں۔ میں نے اور میرئے دوسرئے دوست شکیل صاحب نے تو سیٹ بیلٹ باندھ لیں لیکن تیموری صاحب نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی، جب میں نے اُن سے کہا تو انہوں نے یہ کہکر منع کردیا کہ کچھ نہیں ہوتا، خیر تین چار مرتبہ جب اُن سے کہا گیا تو انہوں نے مجھے مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ انور بھائی آپکے کہنے سے باندھ رہا ہوں ورنہ اس" ہوائی کوچوان" کے کہنے سے کبھی نہیں باندھتا، تو جناب جہاز کے پائلٹ کے اصلی نام سے ہم اُس روز پہلی مرتبہ واقف ہوئے۔۔۔۔۔۔