PDA

View Full Version : ملتان کے نشتراسپتال میں ایاز صادق اور عمران خان کی پیدائش



سید انور محمود
10-12-2015, 11:09 AM
http://urdulook.info/forum/attachment.php?attachmentid=1846&stc=1


ملتان کے نشتراسپتال میں 2بچوں کی پیدائش نام ایاز صادق اور عمران خان رکھدیا گیا

ملتان (صباح نیوز) ملتان کے نشتر ہسپتال میں اتوار کے روز پیدا ہونے والے دو بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کے نام ایاز صادق اور عمران خان رکھ دیئے، بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ لاہور میں ضمنی انتخابات کے تاریخی دن کے موقع پر پیدا ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں کے نام ایاز صادق اور عمران خان رکھے ہیں، ایاز صادق کا وزن ساڑھے چھ پائونڈ اور عمران خان کا وزن ساڑھے پانچ پائونڈ ہے۔

عمران خان کو چاہیے کہ ملتان کے نشتر اسپتال کے خلاف زبردست احتجاج کریں کہ اُنکی پیدائش کے وقت اُنکا وزن ایاز صادق سے ایک پائونڈ کم کیوں رہا، ضرور کسی ڈاکٹر کی دھاندلی ہے۔

بےباک
10-25-2015, 07:49 AM
لاہور میں ضمنی انتخابات کے تاریخی دن کے موقع پر پیدا ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں کے نام ایاز صادق اور عمران خان رکھے ہیں، ایاز صادق کا وزن ساڑھے چھ پائونڈ اور عمران خان کا وزن ساڑھے پانچ پائونڈ ہے۔

عمران خان کو چاہیے کہ ملتان کے نشتر اسپتال کے خلاف زبردست احتجاج کریں کہ اُنکی پیدائش کے وقت اُنکا وزن ایاز صادق سے ایک پائونڈ کم کیوں رہا، ضرور کسی ڈاکٹر کی دھاندلی ہے۔

بہت خوب انداز میں طنز کیا گیا، دھاندلی کی وجہ سے نام بدلے گئے ہیں ، زیادہ وزن والا عمران خان ہے ،

جاذبہ
11-03-2015, 11:44 PM
ہاہاہا!! بس اب یہی ہونا باقی رہ گیا تھا ِ

شاہنواز
11-08-2015, 05:16 PM
اب لوگ دھاندلی نہیں کام چاہتے ہیں لوگوں کی آنکھیں کھل گئیں ہیں اس کی زندہ مثال سندھ کے بلدیاتی الیکشن ہیں ا و ر اس میں ایم کیو ایم کا صفایا ہوگیا ہے