PDA

View Full Version : فیصل آباد میں بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنے والے سرکاری افسرکو معطل کردیاگیا



سید انور محمود
11-04-2015, 07:45 PM
فیصل آباد میں بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنے والے سرکاری افسرکو معطل کردیاگیا
1854
ایف ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید نے ایک غریب، بوڑھے، بے بس اور لاچار شخص پر مردانگی آزمائی۔ ضعیف چوکیدار کی ہمت کیسے ہوئی نو پارکنگ پر ڈپٹی ڈائریکٹر کو روکنے کی،جرم کی سزا تو ملنی تھی،پہلے گالیاں کھائیں اور پھر باپ کی عمر کے شخص پر ہاتھ اٹھا کر اپنا ظرف دکھادیا اس افسر نے۔ کیا کرتا غریب خاموشی سے سر جھکا کر آنکھوں سے کرب کی کرچیاں بہاتا واپس ہوگیا۔ ملازمین کو اس واقعے کی بھنک پڑی تو سراپا احتجاج بن گئے، کام چھوڑ دیاجس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب کو اس عہدے سے معطل کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔بعد میں آنے والی خبروں کے مطابق دونوں میں صلح صفائی ہوگئی کیونکہ ابھی اس ضعیف چوکیدار کو نوکری کی ضرورت ہے۔ کیا پنجاب کے خادم اعلیٰ اس غریب ضعیف چوکیدار کےلیے کچھ کرینگے؟

بےباک
11-12-2015, 06:11 AM
تازہ ترین خبر یہ ہے کہ موصوف نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے ،مگر اس بزرگ سے معافی یا معذرت کے الفاظ بالکل نہیں کہیں گے ،
اس پر عدالت نے کہا ہے ایسا شخص کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے مکمل نا اھل ہے ،

سید انور محمود
11-13-2015, 09:26 AM
تازہ ترین خبر یہ ہے کہ موصوف نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے ،مگر اس بزرگ سے معافی یا معذرت کے الفاظ بالکل نہیں کہیں گے ،
اس پر عدالت نے کہا ہے ایسا شخص کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے مکمل نا اھل ہے ،

پھر اسکو جوتے مارکر فوراً نوکری سے نکال دینا چاہیے۔