PDA

View Full Version : خوشامد کی انتہا۔۔۔۔۔ روزنامہ جنگ



سید انور محمود
12-10-2015, 07:47 AM
1863
خوشامد کی انتہا۔۔۔۔۔ روزنامہ جنگ میں یہ خبر حذیفہ رحمان نے رپورٹ کی ہے، اگر آپ اس خبر کو غور سے پڑھیں تو آپکو اندازہ ہوجائے گا کہ پاکستان میں کچھ صحافی کس حد گرئے ہوئے ہیں۔ یہ خبر صرف جھوٹ کا پلندا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سشما سوراج کی نواز شریف کو بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد(حذیفہ رحمان)بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے وزیراعظم نوازشریف کو بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔سشما سوراج نے وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں اور آپ کی جماعت کی بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں ہونے والی کامیابی نے اس بات کو ثابت کیا ہے۔مجھے فخر ہے کہ پاکستان کےمقبول ترین لیڈر سے مذاکرات کی بات کررہی ہوں۔جس پر وزیراعظم نے سشما سوراج کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نوازشریف کے معتبر ذرائع نے روزنامہ جنگ سے گفتگو میں بتایا ہے کہ جس وقت بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج وزیراعظم نوازشریف سے خصوصی ملاقات کرنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچی تو انہوں نے آتے ہی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد دی۔