PDA

View Full Version : امراض کی تشخیص اور علامات



بےباک
02-06-2016, 04:23 AM
٭٭٭٭٭علامات تحقیقات تجدید طب قانون مفرد اعضاء کی روشنی میں ٭٭٭٭٭
• چہرہ سرخ،کان سرخ،کنپٹیوں پر بوجھ یا درد ہو تو یہ ہائی بلڈ پریشر کی دلیل ہے تحریک غدی عضلاتی ہے
• چہرے پر سیاہیاں ،سیاہ یا جلد کے رنگ کے موہکےہوں تو سودا کی زیادتی اور عضلاتی اعصابی ہیں
• چہرے پر دانے جو جلدی نہیں پکتے تو وہ عضلاتی اعصابی ہیں
• چہرے پر دانے جن کا حلقہ سرخ، اندر سے خون یا خون امیز پیپ نکلے یا سیاہ تل ہوں تو عضلاتی غدی ہیں
• چہرے پر نوکیلے دانے جن سے خالص پیپ نکلے تو غدی عضلاتی ہیں
• ہونٹ کے کنارے زخم بننا اور پک کر ختم ہو جانا کسی بڑے بخار کے جانے کی دلیل ہے
• مردوں کے چہرے پر بال نہ اآنا (داڑھی مونچھ) تو اعصابی تحریک ہے
• عورتوں کے چہرے پر بال اآنا ہارموننز کی خربی یا ایام کو جاری کرنے کی انگریزی ادویہ کھاتی ہیں اور یہ عضلاتی غدی ہے
• بخار کے وقت بائیں رخسار پر سرخ دھبے نظر آیئں تو مرض سل ہے اور غدی عضلاتی ہے
• زات الریہ میں دائیں رخسار سرخ دکھائی دیتا ہے تحریک عضلاتی اعصابی ہے
• عورتوں کا چہرہ بے رونق اور طبعی عمر سے زائد لگے تو پرانے امراض رحم کی دلیل ہے
• ہونٹوں کا موٹا ہونا عضلاتی تحریک
• ہونٹوں پر ورم ہونا سوزش جگر کی علامت ہے تحریک غدی عضلاتی ہے
• ہونٹوں کی غیر معمولی سرخی امراض شش کی علامت ہے
• ہونٹوں پر سیاہی مائل پھنسی سوزش دماغ کی علامت ہے
• ہونٹوں پر گہری چمکدار سرخی سل کی علامت اور تحریک عضلاتی اعصابی ہے
• اگر ہونٹ سفید ہون تو قلت الدم کی علامت ہے اور تحریک عضلاتی اعصابی ہے
• ہونٹ خشک ہوں اور ان پر پپڑی کی تہ جم جائے تو سوزش معدہ کی علامت ہے تحریک عضلاتی اعصابی ہے
• ہونٹوں پر اگر زردی مائل سفید پپڑی تہہ بہ تہہ جم جائے توصفراوی بخاروں کی علامت ہے
• آنکھوں کے سفید حصے اگر میلے کچیلے دکھائی دیں تو عضلاتی اعصابی سوزش امعاء کی دلیل ہے
• آنکھوں کے سفید حصے اگر پیلے نظر آیئں تو یرقان اصفر غدی عضلاتی تحریک ہے
• آنکھیں اندر کی جانب دھنس جانا منی کے زیادہ اخراج کی دلیل ہے
• آنکھیں باہر کی طرف ابھر نا اگر نبض غدی عضلاتی ہے تو جگر سکڑ گیا ہے اور اگر نبض عضلاتی اعصابی ہے تو تھائیرائیڈ گلینڈز بڑھنے کی دلیل ہے
• اٹھتے بیٹھتے آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا تسکین غدد کی علامت ہے
• آنکھوں کے سامنے چنگاریاں محسوس ہونا تحریک غدد یا بلڈ پریشر ہائی ہونے کی علامت ہے
• آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ،سوزش امعاء،پرانے بخار،ٹائی فائیڈ مزمن، سیلان رحم مزمن جریان منی کی علامت ہے تحریکات الگ الگ ہوتی ہیں
• روشنی سے نفرت ہونا سووزش دماغ اعصابی تحریک اور احتناق الرحم عضلاتی تحریک کی علامت ہے
• آنکھوں کے نچلے پپوٹے سوج جاتے ہوں تو ورم گردہ کی دلیل ہے عضلاتی اعصابی تحریک کی علامت ہے
• ناک کے دائیں طرف جڑمیں رخسار پر اگر دانہ نکل آے تو عضلاتی قبض کی علامت ہے
• ناک کے دائیں طرف اندرونی حصہ میں دانہ نکل آئے تو نقرس کی علامت ہے
• معدے سے کوئی چیز اچھل کر ناک کی طرف آئے تو تیزابیت کی علامت ہے
• زبان پر سفید تہہ یا سفید دانے ہونا ضعف ہضم کی دلیل ہے اور اعصابی تحریک ہے
• زبان پر کٹ پڑنا عضلاتی تحریک کی علامت ہے
• زبان پر بھوری زرد تہہ چڑھنا ٹائیفائیڈ کی علامت ہے تحریک غدی عضلاتی ہے
• منہ کھولتے ہی بدبو آنا شوگر یا مسوڑھوں کی علامت ہے تحریک عضلاتی اعصابی ہے
• زبان متورم ہونا عضلات کے متورم ہونے کی دلیل ہے
• عام صحت مند آدمی اگر بات کرتے ہوے اٹکتا ہو تو عضلات اللسان میں تشنج یا گردہ میں پتھری ہے
• زوردار آواز میں سوتے ہوئے خراٹے آنا تبخیر معدہ ،گیس کی وجہ ہے تحریک عضلاتی ہے
• مستقل ہاتھ پاوں ٹھنڈے رہنا لو بلڈپریشر،کمی خون،جریان،سیلان مزمن اعصابی کی علامت ہے
• ہاتھ پاوں اور سارے جسم پر کثرت سے پسینا آنا تسکین قلب کی علامت ہے
• ناخن او ر ہاتھ سفید یا پیلے نظر آنا کمی خون کی علامت ہے
• ناخنوں پر سفید نشان ہونا کیلشیم کی کمی کی علامت ہے تحریک اعصابی ہے
• ناخن پر مستقل کٹ رہنا وجع المفاصل نقرسی کی علامت ہے
• ناخن پر سیاہ لکیریں،کنارے نتھوریں پھوٹنا، ناخن جھڑنا کثرت سودا اور عضلاتی تحریک کی علامت ہے
• ہاتھ پاوں سن ہو جانا تسکیں کبد کی علامت ہے
• ہاتھ پاوں کی انگلیوں کے سرے سن ہونا پیشاب میں کیٹوں خارج ہونے کی دلیل ہے
• ناخن پھٹے ہوئے نظر آتے ہوں تو یہ بواسیری زہر کی علامت ہے
• ہاتھ پاوں کی انگلیوں کے جوڑ اوپر سے سیاہ نظر آتے ہوں تو نقرسی مواد کی علامت ہے
• خام کشتے اور شدید انٹی بائیوٹک کھانے سے جلد کا رنگ خاکستری ہو جاتا ہے
• جلد پر جھریاں پڑنا پروٹیں کی کمی کی دلیل ہے
• جلد کا مردگی دکھائی دینا کثرت اسہال یا کثرت پیشاب کی علامت ہے
• سیاہ تل یا سرخ موہکے بواسیری زہر کی وجہ سے نکلتے ہیں
• بواسیری زہر سے سر کے بال درمیان سے گر جاتے ہیں
• آتشکی زہر سے سارے سر کے بال گر جاتے ہیں
• انگلیوں کے درمیانی حصے گلے رہنا ،کان کے پیچھےزخمدار خارش فنگس کی علامت ہے
• سر میں پھنسیاں سوزش امعاء کی دلیل ہیں
• اگر بخار کے چار دن بعد دانے نکل آئیں اور ین میں پیپ نہ پڑےصرف پانی ہو اور پت نما ہوں تو یہ خسرہ کی علامت ہے
• اگر بخار کے پانچویں دن جلد پر دانے نکل آئیں تو یہ ٹائیفس فیور کی علامت ہے
• اگر بخار میں دانے ساتویں روز نکلیں تو یہ ٹائیفائیڈ کی علامت ہے
• جلد پر گلٹی بغیر درد کے عضلاتی اصابی تحریک کی علامت ہے
• جلد پر گلٹی درد والی عضلاتی غدی تحریک کی علامت ہے
• گردن کے اوپر نیچے دائیں بائیں گلٹی نکلنا اکثر دقی مادے کی علامت ہوتی ہے
نوٹ: یہ علامات تشخیص میں مددگار تو بن سکتی ہیں مگر مکمل تشخیص کیلیے نبض و قاروہ کی جانچ بہت ضروری ہے