PDA

View Full Version : سو لفظوں کی کہانی نمبر 2 ۔ یہ زندہ رہے گا



سید انور محمود
02-24-2016, 03:18 PM
تاریخ: 23 فروری، 2016ء
سو لفظوں کی کہانی نمبر 2
یہ زندہ رہے گا
تحریر: سید انور محمود
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھر کے ہسپتال میں ایک ہفتہ بعد ڈاکٹر راونڈ پر آیا تھا
ہر بچے کے ماں باپ ہاتھ باندھے کھڑئے تھے
ڈاکٹر نرسوں کی بنائی ہوئی رپورٹ دیکھتا پھربچے کو دیکھتا
اس کے بعد بچے کےباپ سے بچے کا نام پوچھتا
ایک پرچے پر دوا لکھ دیتا جو بازار سے لینی ہوتی
ڈاکٹر آخری بچے کے پاس پہنچ گیا، بچے کے باپ سے بچے کا نام پوچھا
ابھی رکھا نہیں بچے کے باپ نے جواب دیا
تو پھر کب رکھوگے؟
جب یہ یقین ہوجائے گا کہ میرئے دو بچوں کے برعکس
بھوک اور پیاس کے باوجود یہ زندہ رہے گا

بےباک
02-26-2016, 08:21 AM
تلخ حقیقت ، اربوں کی لوٹ کھسوٹ اور مجبور بندوں حالات سے لاچار ، حکومتیں نا اھل اور حکمران چور اور نکمے