PDA

View Full Version : پاکستان سے گزشتہ برس5 ارب ڈالربھارت بھیجےگئے



سید انور محمود
02-26-2016, 08:27 AM
پاکستان سے گزشتہ برس5 ارب ڈالربھارت بھیجےگئے، امریکی اخبار
واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ورلڈ بینک کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان سے گزشتہ برس پانچ ارب ڈالربھارت بھیجےگئے اور یوں بیرونی دنیا سے زرمبادلہ بھارت بھیجنے والے ملکوں میں پاکستان چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے اس رقم کا بڑا حصہ وہی لوگ بھیج رہے ہیں جن کے خاندان دونوں ملکوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان زرمبادلہ کے براہ راست تبادلے پر عائد پابندیوں کی وجہ سے یہ انتہائی حیران کن بات ہے۔ ورلڈ بینک کے اندازوں کے مطابق ہر سال متحدہ عرب امارات سے تیرہ ارب بیس کروڑ ڈالر بھارت بھیجے جاتے ہیں جبکہ امریکہ سے ساڑھے گیارہ ارب ڈالر اور سعودی عرب سے گیارہ ارب ڈالر بھارت کو موصول ہوتے ہیں۔ اس طرح بھارت کے لیے پاکستان زرمبادلہ کے حصول کا چوتھا بڑا ذریعہ بن جاتا ہے۔یہ بات اور بھی ناقابل یقین ہو جاتی ہے کیونکہ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے اور ایسا ہر سال ہوتا ہے اور پاکستان سے بھارت منتقل کیے جانے والے زرمبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

http://e.jang.com.pk/02-26-2016/karachi/images/01_26.gif

بےباک
02-27-2016, 08:21 AM
ایسا ہی ہے ، ایک سے بڑھ کر ایک لٹیرا اس ملک میں موجود ہے ،
اللہ رب العزت ہی اس ملک کا محافظ ہے