PDA

View Full Version : ہند و پاک میں مسلم فرقوں کا انسائیکلو پیڈیا



حافظ اختر علی
02-27-2016, 11:59 AM
کتاب کا نام
ہند و پاک میں مسلم فرقوں کا انسائیکلو پیڈیا (http://kitabosunnat.com/kutub-library/hind-w-pak-me-muslim-firkon-ka-encyclopedia)
مصنف
نعیم اختر سندھو (http://kitabosunnat.com/musannifeen/naeem-akhtar-sindhu)
ناشر
برائٹ بکس اردو بازار لاہور (http://kitabosunnat.com/nashreen/bright-books-urdu-bazar-lahore)
http://kitabosunnat.com/images/books/7015/title-pages-pak-w-hind-me-muslim-firkon-ka-encyclopedia-copy.jpg
تبصرہ
ایک جدید ذہن جب دین کی طرف مائل ہوتا ہے تو اسے اپنے سامنے دین کے نام پر ڈھیروں اختلافات نظر آتے ہیں۔ اس موقع پر وہ اس کنفیوژن کا شکار ہو جاتا ہے کہ کون سا راستہ درست ہے اور کون سا غلط اور میں کس کی بات مانوں اور کسے غلط قرار دوں؟ ہر فرقہ و مسلک اپنے نقطہ نظر کی تائید میں قرآن و سنت سے ہی دلائل پیش کرتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جو شخص دین کی طرف مائل ہوا ہے، اسے جس فرقہ و مسلک کے لوگوں سے پہلے واسطہ پڑ جائے، وہ اسی مسلک کے دلائل کو پڑھتا ہے اور پھر اسے اپنا لیتا ہے۔ اس کے بعد وہ انہی دلائل کی روشنی میں دوسروں کو دیکھتا ہے۔اسے یہ سکھایا جاتا ہے کہ خوش قسمتی سے تم درست جگہ آ گئے ہو، اب کسی اور جانب مت دیکھنا ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے۔اگر تمہیں دوسرے مسلک کا مطالعہ کرنا بھی ہے تو اپنے ہی علماء کی کتابوں کے ذریعے کرو جو اس فرقے کے رد میں لکھی گئی ہیں۔اس طریقے سے وہ شخص تعصب اور تحزب کا شکار ہو جاتا ہے۔اس وقت ہندوستان میں بھی بے شمار ایسے فرقے پائے جاتے ہیں جو اسلام کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "ہند و پاک میں مسلم فرقوں کا انسائیکلوپیڈیا" محترم نعیم اختر سندھو صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ہندوستان میں موجود انہی فرقوں کے تعارف پر ایک انسائیکلوپیڈیا تیار کر دیا ہے اور تمام مسالک کے عقائد اور مناہج کو بیان کر دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

بےباک
03-02-2016, 12:26 AM
ایک علمی بحث والی کتاب پیش کرنے کا شکریہ ، موضوع عجیب اور منفرد ہے ،عام قاری شاید اس کےمطالعہ کا شوقین ہو، البتہ سنجیدہ اور علمی کام کرنے والوں کے لئے ایک نئی روشنی کی کرن ہے