PDA

View Full Version : احمدی دوستو تمہیں اسلام بلاتا ہے



حافظ اختر علی
03-02-2016, 07:08 AM
کتاب کا نام


احمدی دوستو تمہیں اسلام بلاتا ہے (http://kitabosunnat.com/kutub-library/ahmadi-dosto-tumhain-islam-bulata-he)


مصنف

محمد متین خالد (http://kitabosunnat.com/musannifeen/muhammad-mateen-khalid)


ناشر
انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ، پاکستان (http://kitabosunnat.com/nashreen/international-khatam-e-nabuwwat-movement-pakistan)
http://kitabosunnat.com/images/books/7042/title-pages-ahmadi-dosto-tumhain-islam-bulata-he-copy.jpg
تبصرہ
دنیا میں فرقےمختلف ناموں اور کاموں کے اعتبار سے موجود ہیں ۔کچھ فرقےفکری و نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آتے ہیں اورکچھ فرقے سیاسی بنیادوں پر وجود پکڑتےہیں ۔فکری و نظریاتی فرقوں میں سےایک باطل فرقہ قادیانیت ہے جس کی بنیاد ہی غلط ہے۔اور ان کی سب سے بڑی غلطی نبوت و رسالت پر حملہ ہے۔ملک وقوم کے دشمنوں نے اپنے اغراض ومقاصد کی تکمیل کےلیے مرزا غلام احمد قادیانی کو مجدد کا رنگ دیاجو بعد میں مسیح موعودنبی اور رسالت کا روپ دھار گیا۔ان کی اسی غلط نظریات کی وجہ سے بالخصوص حکومت پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک نے ان کو غیر مسلم قراردیا۔اس فرقے کو دبانے کےلیے علماء اسلام نے قادیانیوں کو ناکوں چنے چبوائےاور ہر میدان میں ان کا مدلل و منہ توڑ جواب دیاچاہے وہ تحریر ی میدان ہو یا مناظرے کا اسٹیج غرضیکہ مجاہدین ختم نبوت ان کے ناپاک مقاصدکو نیست ونابود کرتے رہے اورکرتے رہیں گئے(انشاء اللہ) زیر نظر کتاب"احمدی دوستو! تمہیں اسلام بلاتا ہے" مجاہد ختم نبوت محمد خالد متین کی فکر انگیز تصنیف ہے۔ جس میں حق کے متلاشی احمدی دوستوں کی مکمل خیر خواہی کو مد نظر رکھتے ہوئے موصوف نے قرآن و سنت کی روشنی میں قادیانیوں کے پیش کردہ مغالطوں کا مدلل و مسکت جوابات دیئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔ آمین(عمیر)

بےباک
03-03-2016, 08:43 AM
محمد متین خالد صاحب سے ملاقات میں یہی کتاب زیر بحث تھی ، ان کے کافی ساتھی ان سے ناراض بھی ہوئے کہ آپ نے ایسا عنوان کیوں رکھا، ان کو اس انداز سے کیوں خطاب کیا،،، مگر جناب محمد خالد متین صاحب نے کہا،وہ ہمارے بھائی اور ساتھی بحیثیت انسان ہونے کے ہیں ،،اگر وہ گمراہ ہو جائیں اور بھٹک جائیں تو ہمیں ان کی رھنمائی کرنی چاہیے ، ماشاءاللہ کتاب دلائل سے بھرپور اور دعوت فکر دیتی ہے