PDA

View Full Version : عربی انگلش اردو بول چال ( کیرانوی )



حافظ اختر علی
03-13-2016, 09:09 AM
کتاب کا نام


عربی انگلش اردو بول چال ( کیرانوی ) (http://www.kitabosunnat.com/kutub-library/arbi-english-urdu-bhol-chal-keranwi)


مصنف

بدر الزماں قاسمی کیرانوی (http://www.kitabosunnat.com/musannifeen/badar-ul-zaman-qasmi-keranwi)


ناشر
مکتبہ بیت السلام الریاض (http://www.kitabosunnat.com/nashreen/makba-bait-al-salam-al-riyaz)
http://www.kitabosunnat.com/images/books/7285/title-pages-arbi-english-urdu-bhol-chal-keranwi--copy.jpg
تبصرہ
عربی زبان ایک زندہ وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے عربی میں ہے۔ عربی زبان معاش ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب "عربی انگلش اردو بول چال"انڈیا کے معروف لغوی محترم بدر الزماں قاسمی کیرانوی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ایک سو پچیس عنوانات کے تحت عربی اردو اور انگلش بول چال کی مشق کروائی ہے۔اور اس میں کوشش یہ کی گئی ہے کہ روز مرہ بول چال کے تمام موضوعات شامل ہو جائیں۔مولف موصوف کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ عربی زبان کی اہمیت کے پیش نظر پہلے عربی الفاظ پیش کرتے ہیں، پھر ان کا اردو ترجمہ لکھتے ہیں اور آخر میں ان کا انگلش ترجمہ لکھ دیتے ہیں تاکہ اردو دان طبقہ بیک وقت عربی اور انگلش زبان سے آگاہ ہوتا جائے۔یہ اپنے موضوع پر ایک شاندار اور انتہائی مفید تصنیف ہے خصوصا ان حضرات کے لئے جو بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے آمین(راسخ)

کنگ ناصر
07-24-2016, 07:56 AM
اچھی شئرنگ ہے