PDA

View Full Version : لاہور میں خودکش حملہ



بےباک
03-28-2016, 05:45 AM
پارک دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 69 ہوگئی
انا للہ و انا الیہ راجعون




پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک پارک میں خودکش بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔


اسسٹنٹ ڈی جی پبلک ریلیشن پنجاب نے بی بی سی کی نامہ نگار نخبت ملک کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعاد 69 تک پہنچ گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام ہونے والا یہ حملہ بظاہر خودکش دھماکہ تھا جس کی ذمہ داری پاکستان میں طالبان کی ایک تنظیم نے قبول کی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ حملہ گلشن اقبال نامی پارک کے مرکزی گیٹ کے پاس ہوا جہاں سے کچھ ہی فاصلے پر بچوں کے جھولے لگے ہوئے ہیں۔پاکستان کے صدر نے اس دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔ جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی صدارت میں سکیورٹی کے حوالے سے الگ الگ اہم اجلاس منعقد ہوئے۔دھماکے کے بعد شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہاں افراتفری کا عالم تھا اور دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور بچے اپنی والدین سے بچھڑ گئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں جائے وقوعہ پر موجود ایک شخص نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ وہاں موجود تھے کہ ایک بڑا دھماکہ ہوا اور وہ سب زمین پر گر گئے۔30 سالہ حسن عمران جو کہ وہاں کے مکین ہیں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ وہ چہل قدمی کے لیے پارک میں گئے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ دھماکے کے بعد لگی آگے کے شعلے بہت بلند تھے اور انھوں نے جسموں کو ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا۔بعدازاں فوج کو پارک کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے طلب کر لیا گیا تھا۔

بےباک
03-28-2016, 05:47 AM
http://www.express.com.pk/images/NP_LHE/20160328/Sub_Images/1103427097-1.jpg
http://www.express.com.pk/images/NP_LHE/20160328/Sub_Images/1103427097-2.gif

Shanzeh
03-28-2016, 08:07 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


http://s10.postimg.org/e6zedrth5/12042714_1062010353859122_1613925855777391464_n.jp g


http://s11.postimg.org/92cam4sfn/12801566_1062010673859090_1845346511851995663_n.jp g


http://s14.postimg.org/nbeef7xn5/12923109_1062010800525744_2332903217912998208_n.jp g


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

Shanzeh
04-05-2016, 11:17 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://s30.postimg.org/8vefbv4sx/Amb_Lahore_Visit.jpg

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا دورہ لاہور


پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آج لاہور کا دورہ کیا، جس کے دوران میں انہوں نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ۲۷ ِمارچ کو ہونے والے خوفناک حملے کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی سفیر نے طالب علموں، رائےعامہ کےرہنماؤں اور لاہور کی مسیح برادری کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کی۔ انہوں نے تاریخی گرجاگھرسیکریڈ ہارٹ کیتھڈرل
کا بھی دورہ کیا۔


شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg