PDA

View Full Version : دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کی فلائٹس



سید انور محمود
04-05-2016, 06:08 AM
1890
دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کی فلائٹس کا برمنگھم سےآغازہوگا

امارات ائر لائن کےدنیا کے سب سے بڑا مسافر بردار جہازنے برمنگھم سے دبئی کیلئے فلائٹس کا آغاز کردیا۔جہازمیں اکانومی کلاس کی557 اوربزنس کلاس کی58سیٹیں ہیں۔اس ائر لائن کے آغاز سے دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ مسافروں کی نقل و حرکت ممکن ہوئی ہے۔واضح رہےدبئی اوربرطانیہ کے درمیان دسمبر2000ء میں ایمرٹس نے روزانہ کی بنیاد پر برمنگھم اور دبئی کے درمیان فلائٹس کا آغاز کیا تھا۔ گزشتہ پندرہ برسوں میں پانچ ملین مسافروں کی آمدورفت ہوئی ہے۔روس کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہے، لیکن وہ صرف کارگو کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ مسافروں کےلیے یہ دنیا کی پہلی سب سے بڑی ائر لائن ہوگی۔یہ جہاز80فٹ اونچا، 260فٹ گولائی میں بڑا، 240فٹ لمبا، جو دو بلو وہیل کے لمبائی کے برابر ہے۔ اس کا وزن590ٹن ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جہاز کے اندر وائرنگ میں استعمال ہونے والی تاروں کو جوڑا جائے تو برمنگھم سے فرانس تک بچھائی جاسکتی ہے، جو320میل لمبی بنتی ہے۔ A 380 جہاز میں 81.900 گیلن فیول ایک وقت میں آسکتا ہے۔یہ منفرد جہاز 43.000فٹ کی بلندی پر640میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔ اس جہاز کو بنانے میں چار ملین پرزے، دنیا کی پندرہ سو کمپنیوں اور30مختلف ممالک نے حصہ لیا۔ اس جہاز میں 3000 سوٹ کیسز سما سکتے ہیں۔اس جہاز کواگرپینٹ کرنا پڑے تو3600 لیٹر پینٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ 2009ء کو اسی فلائٹس نے عارضی اڑان بھری تھی۔A 380فلائٹس کو بنانے میں جہاں تیس سے زائد ممالک نے حصہ لیا وہاں برمنگھم ایئر پورٹ کے نزدیک واقع جہازوں کی فیکٹری میں انجن اور دوسرے پارٹ تیار کیے گئے۔
1891
1892


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
http://search.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=346345