PDA

View Full Version : عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے



بےباک
07-09-2016, 12:53 AM
پاکستان کی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ،اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین
ان کی عمر 92 برس تھی اور وہ سنہ 2013 سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی میں ان کا علاج ہو رہا تھا۔


عبدالستار ایدھی کا انتقال جمعے کی شب گیارہ بجے ہوا اور اس وقت ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی اور دیگر اہلِ خانہ وہیں موجود تھے۔
ان کے انتقال کے بعد ہسپتال کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ان کی نماز جنازہ سنیچر کو نمازِ ظہر کے بعد میمن مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ انھیں ایدھی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
فیصل ایدھی نے بتایا کہ عبدالستار ایدھی نے 25 سال قبل ایدھی ویلج میں اپنی قبر تیار کی تھی وہیں ان کی تدفین ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی وصیت کے مطابق ان کی آنکھیں عطیہ کر دی گئی ہیں۔
عبدالستار ایدھی کو جمعے کی صبح ڈائلیسز کے دوران سانس اکھڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
جمعے کی دوپہر بلقیس ایدھی اور فیصل ایدھی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں عبدالستار ایدھی کی حالت بگڑنے کی تصدیق کی تھی اور عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
اس موقع پر فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اُن کے والد کے گردے ناکارہ ہو گئے ہیں اور عمر زیادہ ہونے کے سبب گردے تبدیل بھی نہیں کیے جاسکتے۔
عبدالستار ایدھی نے 1957 میں کراچی میں ایک ایمبولینس اور ڈسپینسری سے سماجی خدمت کا آغاز کیا تھا اور اب چاروں صوبوں میں ان کی ایمبولینس سروس، لاوارث بچوں اور بزرگ افراد کے لیے مراکز اور منشیات کے عادی لوگوں کی بحالی کے مراکز قائم ہیں۔

http://ichef-1.bbci.co.uk/news/ws/660/amz/worldservice/live/assets/images/2014/10/20/141020125105_abdus_sattar_edhi_640x360_afp_nocredi t.jpg

سید انور محمود
07-09-2016, 06:48 AM
انسانیت کے علمبردارعبدالستار ایدھی صاحب الوداع

بےباک
07-09-2016, 06:59 AM
http://www.express.com.pk/images/NP_KHI/20160709/Sub_Images/1103618366-1.jpghttp://www.express.com.pk/images/NP_KHI/20160709/Sub_Images/1103618364-1.jpghttp://www.express.com.pk/images/NP_KHI/20160709/Sub_Images/1103618365-1.jpg

بےباک
07-09-2016, 07:52 AM
http://ummat.net/2016/07/09/images/news-01.gif