PDA

View Full Version : سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے سے40افراد جاں بحق



سید انور محمود
08-08-2016, 12:50 PM
تاریخ: 08 اگست، 2016

1905
سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے سے40افراد جاں بحق


کوئٹہ کے علاقے منوجان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلاول انور کاسی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی میت سول اسپتال لائی گئی تھی ، جس کی وجہ سے وکلا کی بڑی تعداد اسپتال میں موجود تھی کہ اسپتال کی شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے پر زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے40افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بلوچستان بار کے سابق صدرباز محمد کاکڑ بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے سے40افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کوواقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار ی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی کو صوبے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بقول وزیر اعظم صاحب 40افراد کےجاں بحق اور20سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے باوجود صوبے کا امن خراب نہیں ہوا ہے ، تو کیا وزیر اعظم صاحب قوم کو وہ تعدادبتاینگے کہ جن کے جاں بحق ہونے کے بعد صوبے کا امن خراب ہوگا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

1906

Shanzeh
08-09-2016, 07:26 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


https://s10.postimg.org/70fhohxwp/Amb_Hale_on_Queta_blast.jpg



شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

http://s24.postimg.org/sulh4j7f9/USDOTURDU_banner.jpg

سید انور محمود
08-10-2016, 02:57 AM
تازہ ترین اطلاع کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے سے72افراد جاں بحق اور150سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں بلوچستان بار کے سابق صدرباز محمد کاکڑ بھی شامل ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں تھیں۔

بےباک
08-11-2016, 10:03 AM
انا للہ و انا الیہ راجعون ، شدید دکھ بھرے لمحات ہیں ،
اللہ تعالی ان شہداء کو اعلی درجات عطا فرمائے ، آمین
اور اللہ تعالی ان ظالموں کو نیست نابود کر دے ،آمین