PDA

View Full Version : آسان طبی نسخے ۔مختلف حکماء کے نسخے



بےباک
08-15-2016, 08:39 AM
نسیان( بھول جانا)
دارچینی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جیب میں رکھیں اور دن میں تین چار ٹکڑے چبا کر ان کا رس چوستے رہا کریں ۔چند روز بعد قوت حافظہ غیر معمولی طور پر بڑھ جائے گی۔ (ص۔۱۵)
منہ کی بد بو
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے اچھا بھلا خوش شکل اور مجلسی آدمی احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے اور لوگ اس کے پاس بیٹھنے سے گریز کرنے لگتے ہیں ۔ ایسے اشخاص کو چاہیے کہ دن میں ایک دو مرتبہ سونف منہ میں ڈال کر چبا یاکریں اس سے منہ کی بدبو دور ہو جائے گی۔ ( ص۔۳۳)
نوٹ :پسینہ کی بدبو کو دور کے لئے بھی یہ نسخہ مجرب ہے دن میں تین بار استعمال کریں۔
آواز بیٹھ جانا
صرف سونف کو منہ میں ڈال کر چباتے رہنے سے آواز کھل جاتی ہے اور حلق کی خشکی دور ہوجاتی ہے۔ ( ص۔۳۴)
خناق( گلا گھٹنا)
اصطلاح طب میں ایک شدید ورم کو خناق کہتے ہیں جو کہ اعضائے حلق میں واقع ہوتا ہے جس سے مریض کو کھانے پینے بلکہ سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔
اسباب: نزلہ وزکام بگڑ جانے یا کسی خلط کی زیادتی سے یہ مرض وقوع پزیر ہوتا ہے۔
علامات: مریض کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حلق میں کچھ اٹکا ہوا ہے ۔بعض دفعہ آواز بھی بند ہوجاتی ہے درد ہو کر بار بارکھانسی اٹھتی ہے ۔
ھوا لشافی:املتاس ۴تولہ کو آدھا سیردودھ میں جوش دے کر مریض کو غرغرے کرائیں
انشاء اللہ آدھے گھنٹے کے اندر مریض روبصحت ہوگا ،مجرب ہے۔ (ص۔۳۵)
نوٹ : اگر حلق سے اندر بھی اتر جائے تو کوئی نقصان نہیں۔
پیٹ کا درد
معدہ بدن انسانی میں وہ بہترین عضو ہے جس میں غذا جیسی ضروری چیز پکتی ہے ۔معدہ کا کسی مرض میں مبتلا ہوجانا گویا تمام بدن کے بیمارہونے کے ہم معنی ہیں ۔کیونکہ جو نقص معدہ میں ہوگا وہ غذا کے ذریعے تمام بدن میں پہنچ کر خراب اثر پیدا کرے گا ۔لہٰذا معدہ میں اگر ذرا سا بھی نقص ہو تو اس کو معمولی سمجھ کر خاموش نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے علاج کا فکر کرنا چاہیے۔
آک کے پھولوں کے لونگ حسب ضرورت لے کر اس کے برابر وزن نمک سیاہ یا عام نمک جو گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور مرچ سیاہ تینوں چیزیں ہموزن لے کر کوٹ لیں اور رتی رتی کی گولیاں بنا لیں ۔یہ اکسیر گولیاں بفضلہٖ تعالیٰ پیٹ درد ،بھوک نہ لگنا ، ہیضہ ،کھٹے ڈکار آنا ،کھانسی وغیرہ کے لئے لاجواب ہیں ۔ ( ص۔۴۹)
قبض
یہ بیماری آج کل بے انتہا پھیل رہی ہے جس شخص کو دیکھو قبض میں مبتلانظر آتا ہے۔ا س کو معمولی بیماری نہ خیال کریں بلکہ یہ تمام بیماریوں کی ماں ہے۔اس سے سردرد ، بواسیر ، جوڑوں کا درد گھبراہٹ ، بے چینی، بھوک نہ لگنا ،کھانا ہضم نہ ہونا وغیرہ وغیرہ بے شمار بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں لہٰذا جب قبض کی شکایت معلوم ہو تو فوراً اس کا تدارک کرنا چاہیے۔
رات کو سوتے وقت روغن بادام یا گھی ( تین چمچ) آدھا کلو دودھ میں ملا کر چند روز تک استعمال کریں۔ ( ص۔۶۱)
جگر کی بیماریاں
وجود انسانی میں جگر بہت اہم عضو ہے اس میں ہی خون پیدا ہوتا ہے جس سے تمام بدن کی پرورش ہوتی ہے۔جگر کی بیماریاں تو بہت سی ہیں لیکن ہم یہاں صرف ایک بیماری جس کو طب یونانی والے یرقان اور عام لوگ پیلیا کہتے ہیں کا علاج تحریر کررہے ہیں۔
(۱)۔۔۔ مولی کے سبز پتے لے کر عرق نکال لیں جوان آدمی کے لئے آدھا سیر عرق روزانہ کافی ہے اس میں موٹی شکر ( چینی یا مصری) اس قدر ملا لیں کہ کافی میٹھا ہوجائے اب اس کو باریک ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور پھر پلائیں۔بس پلاتے ہی مریض کو اس قدر فرحت ہوگی کہ وہ خود کہہ اٹھے گا کہ مجھے اب فائدہ ہوگیا ہے۔
بھوک خوب اچھی طرح لگے گی دست بھی آئیں گے ۔مرض دن بدن گھٹتا جائے گا یہاں تک کہ سات روز میں بفضلہ تعالیٰ مرض یرقان ( ہیپا ٹائٹس )کا نام ونشان بھی باقی نہ رہے گا۔
(۲)۔۔۔زرد گاجر کا پانی نکال لیں دس تولہ ہو اس میں ایک تولہ مصری ملا لیں روزانہ صبح وشام پلائیں
( ص۔۶۳)
حیض کا زیادہ آنا
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو مستورات کو بے حد تکلیف دیتی ہے۔ مریضہ روز بروز کمزور ہوتی جاتی ہے۔
دھنیا ۶ماشہ لے کر کوٹ لیں اور آدھا سیر پانی میں جوش دیں جب پاؤبھرپانی جل جائے تو اتار کر سرد کرلیں اور نیم گرم حالت میں مصری ملا کر پلائیں ۔روزانہ جب تک مرض ختم نہ ہو۔
پرہیز :
تمام گرم غذاؤں سے لازمی ہے مثلاً گوشت ،سرخ مرچ ، گرم مصالحہ ، بیگن وغیرہ ۔
غذا:کدو ، خرفہ،توری، مونگ کی دال ، چپاتی، انگور، دلیاوغیرہ کھائیں۔ ( ص۔۷۳)
( گھر کا علاج ۔ حکیم محمد عبد اللہ رحمۃ اللہ علیہ )

بےباک
08-15-2016, 08:44 AM
پستان پر چوٹ لگنا
یہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے اگر چوٹ لگتے ہی اس کا علاج کر لیا جائے توفوراًتکلیف دور ہوجاتی ہے لیکن علاج میں کوتاہی اور غفلت کرنا بسا اوقات بیماری کے بڑھ جانے کا باعث بن جاتا ہے۔
مغز بادام ایک تولہ ( جوکہ چھیل لیے ہوں) کشمش ایک تولہ ،منقیٰ ایک تولہ تینوں چیزوں کو پانی کی مدد سے خوب گھوٹ کر ذرا نیم گرم کرکے دن میں تین مرتبہ لیپ کریں ۔انشاء اللہ تین دن میں شرطیہ فائدہ ہوجائے گا ۔بارہا مرتبہ کا تجربہ شدہ نسخہ ہے۔ ( گھر کا علاج۔ص۷۴)
حیض کا جاری کرانا
بنولہ تین چار تولہ لے کر کوٹ لیں اور آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔ آدھا پاؤ پانی رہنے پر اتار لیں اورصاف کر کے چینی ملا لیں۔ تین روز پلائیں خون حیض جاری ہوجائے گا خواہ کتنی دیر سے رکا ہوا ۔ ( ص۔۵۳)
پستانوں کا لٹک جانا
پو ست انار ( ناسپال) ایک سیر، مازوآدھا پاؤ دونوں کو نیم کوب کر کے چار گناپانی میں جوش دیں جب ایک سیر پانی باقی رہے تو تلوں کا تیل ایک سیرڈال کر پکائیں جب ایک سیر پانی جل کر صرف تیل باقی رہے جائے تواس کو صاف کرکے رکھیں اور پستانوں پر روزانہ صبح وشام لگائیں۔
( ص۔۱۲۲)
خارش اندام نہانی
گندھک آملہ سار ۲۵ گرام ،گھی دیسی ۵تولہ دونوں کو کڑچھی میں ڈال کر نرم آگ پر رکھیں جب ساری کڑچھی جھاگ بن جائے گی تب اتار لیں اور سر د ہونے پر گھی اور گندھک علیحٰدہ علیحٰدہ
کرلیں۔اس گھی کو اندام نہانی میں لگائیں اور گندھک ۴رتی دودھ سے دن میں ایک بار کھلائیں بفضلہ آرام آجائے گا اور قیمتی سے قیمتی نسخے فیل ہوجائیں گے۔ (ص۔۱۸۹)
(عورتوں کے امراض اور ان کے علاج ۔حکیم نور محمد چوہان)
نروس سسٹم کو طاقت دینے والی بوٹی
چار سے چھ ماشہ ملٹھی کا سفوف دودھ کے ساتھ دوچار ماہ تک استعمال کریں اور قدرت کا تماشہ دیکھیں۔ (ص۔۱۱)
موٹا ہونے کے لئے
اسگندھ ناگوری اور بدھارا ہموزن سفوف بنا لیں اور ان کے ہم وزن مصری ملا لیں ۔چھ ماشہ روزانہ صبح وشام دودھ سے کھاتے رہیں ۔ایک دو ماہ میں دبلے پتلے انسان موٹے تازے بن جاتے ہیں ۔ اس کے علاہ جریان ، احتلام، سرعت انزال جیسے امراض بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں کمر درد اور جوڑوں کے درد بھی دور ہوجاتے ہیں ۔اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ دو ا قبض کشا ہے۔ (ص۔۱۵)
(مجربات ۔ڈاکٹر ایس پی مہتہ)
سرعت انزال
کیکر (ببول ) کی کچی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہو لے کر سایہ میں خشک کرکے سفوف بنا لیں اور اس سفوف کے ہموزن مصری ملالیں صبح وشام ۶ماشہ دودھ کے ہمراہ لیں کم ازکم ایک ماہ استعمال کریں ۔ شرطیہ نسخہ ہے۔ (خزنیۃ المجربات ۔پنڈت کرشن کنوردت شرما۔ص۱۶)
پرسوت کے لئے
ہڑتال ورقیہ ایک تولہ ۔زاج۵تولہ ۔ شیر مدار تولہ سب کو سفوف بنا کر گل حکمت کرکے پانچ سیر کی آگ دیں سر د ہونے پر نکال کر پیس لیں او ر محفوظ کرلیں۔ایک رتی خوراک ہر قسم کے بخار کے لئے نیا ہو یا پرانا ۔کھانسی اور امراض اوجاع کو بھی مفید ہے اور پرسوت کے لئے بے نظیر ہے۔
( راز الا طباء ۔حکیم محمد عبدالرحیم جمیل ۔ص۵۹)
سرعت انزال اور نامردی
سوا سیر کچلوں کا سفوف لیں اور ایک کڑاہی میںآدھا ڈال کر درمیان میں ۵تولہ شنگرف کی ڈلی رکھ کر اوپر ڈھائی سیر گھی اور باقی سفوف کچلہ ڈال دیں ۔جل جانے پر اتار کرشنگرف پیس لیں ۔۲چاول خوراک ہمراہ مکھن استعمال کریں ۔ممسک ہونے کے علاوہ نامرد کے لئے بھی عجیب چیز ہے۔
( شنگرف کے کرشمے ۔حکیم بشیر احمد علوی۔ص۱۹۲)
پرانا بخار
ملیریا بخار بڑاخونخوار اور تکلیف دہ مرض ہے ۔یہ عموماً ہر سال باقاعدہ آتا ہے بکثرت مریضوں کو قضا کی گود میں سلا دیتا ہے ۔جب یہ پرانا ہوجاتا ہے توبڑی مشکل سے قابو آتا ہے ڈھیروں گولیاں ، کیپسول اور انجکشن دینے پر بھی اکثر پیچھا نہیں چھوڑتا ۔مرض بڑھتا گیا جوں جوں دو ا کی ۔ یہ کہاوت اس پر صادق ثابت ہوتی ہے ۔ ایسی مایوس کن حالت میں ذیل کا ایک بالکل معمولی سا نسخہ اس مرض کو بیخ وین سے اکھاڑ پھینکتا ہے ۔بڑی بڑی نامی دواؤں سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اور معا لجیں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے اکثر بوڑھوں کو ا س کا علم ہے لیکن نئی نسل کے وید اور حکیم اس سے عموماً نا آشنا ہیں ۔یہ بیش قیمت نسخہ کہیں نا پید نہ ہوجائے محض اس لئے اسے صفحہ قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔
اجوائن دیسی ۶ماشہ۔ مغز بادام۵عدد،کا لی مرچ۵عدد،تازہ گلو لمبائی میں ایک بالشت بھررات کو بھگو دیں اور صبح کو(کالا یا سفید) نمک حسب ذائقہ ملا کر ان تمام ادویہ کو چٹنی کی طرح رگڑ لیں اور پھر آدھا پاؤپانی ملا کر کپڑے سے چھان لیں اور صبح نہار منہ پلائیں ایک ہفتہ میں پرانے سے پرانا بخار دور ہوجاتا ہے۔بھوک چمک اٹھتی ہے ۔( پچاس صدری مجربات۔ویدجگن ناتھ ۔ ص۔۷ )

بےباک
08-15-2016, 08:50 AM
درد شقیقہ ( تریا ق عصابہ)
اسطوخودوس ۶ ماشہ ۔مرچ سیاہ ۶ ماشہ ۔ کشنیز ۶ ماشہ ۔سب کو علی الصبح سورج نکلنے سے پہلے مثل سردائی کے گھوٹ کر پلائیں نہایت ہی مجرب ہے۔ ( ص۔۸)
بوا سیر
سفوف مغز کرنجوہ ۶ ماشہ۔شکر سفید ( چینی) ۶ماشہ باہم ملا کر سفوف بنا لیں یہ ایک خوراک کا نسخہ ہے ضرورت کے مطابق زیاہ بنا لیں ۔بو اسیر خونی وبادی کے مفید ہے اس دوا سے ہمیشہ کے لئے بواسیرسے نجات مل جاتی ہے ۔ ایک تولہ یہ خوارک روزانہ نہار منہ ہمراہ ٹھنڈے پانی سے استعمال کریں اور غذا میں گھی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ (ص۔۳۰)
(طبی صندوقچہ۔ حکیم محمد عبدالرحیم جمیل)
سفوف رسائن بدن
یہ نسخہ نہ صرف جریان کو مفید ہے بلکہ سرعت انزال ،احتلام، کمر کا درد، پیشاب کابار با آنا، دل کی دھڑکن ، سانس کا پھولنا ، نظر کی کمزوری وغیرہ بے شمار بیماریوں کے لئے اکسیر صفت ہے ۔
اسگندھ ناگوری کا سفوف بنا لیں اور ہم وزن مصری ملا لیں چھ ماشہ صبح وشام دودھ کے ساتھ کم از کم چالیس روز استعمال کریں عجیب چیز ہے۔
( کمزوری اور نامردمی کا علاج ۔حکیم محمد عبد اللہ ؒ ۔ص۴۲)
درد رحم
ریوند خطائی حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں اور اس کے ہم وزن مصری ملا لیں بس دوائے رحم تیار ہے۔چھ چھ ماشہ کی مقدار میں استعمال کرائیں دن میں دوبار ۔درد رحم خواہ کسی وجہ سے ہورہاخواہ ماہواری ایام کی دقت سے ہورہاہو ۔یا وضع حمل اس کا باعث ہو ۔ (ص۔۱۴۴)
شربت حسن افزاء
شنگرف ایک تولہ ،ٹاٹری ایک تولہ ہر دو کو باہم ملا کر ۱۲گھنٹہ خوب زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں پھر ایک سیر مصری کا قوام تیارکرکے کے یہ سفوف شامل کردیں ٹھنڈا ہونے پر ست الائچی تین ماشہ ،ست پودینہ ڈیڑھ ماشہ شامل کردیں بس شربت حسن افزاء تیار ہے۔ دوتولہ پانی میں ملا کر نوش فرمالیا کریں دن میں ایک بار ۔ اس دوران دودھ گھی خوب استعمال کریں ۔
مقوی باہ ، مقوی جگر اور قلب ہے رقت منی اورجریان کے ازالہ کے لئے مفید ہے چونکہ اس کے استعمال سے خون وافر مقدار میں پیداہوتاہے اس لئے رنگ ورخسار کو نکھارتا ہے اور جسم وجان میں طاقت اور توانائی پیدا کرتا ہے۔ ( ص۔۱۵۸)
اکسیر دمہ
شنگرف رومی ایک تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ، مگھاں ۶ماشہ ،مصری ایک تولہ۔پہلے شنگرف اور فلفل کو باریک میدہ کی طرح کرلیں پھر مصری اورمگھاں ملا کر غبار بنا لیں بس اکسیر تیار ہے ۔دو دو رتی کی خوراک آب نیم گرم سے صبح وشام لیں ۔لیسدار، اشیاء سے پرہیز کریں ۔ دمہ اور بلغمی کھانسی کے لئے اپنا سحر کار اثر دکھا کر مریض کو آرام کر دیتی ہے۔ (کنز الا طباء ۔حکیم محمد عبدا للہ۔ص۔۱۶۲)
گرمی کا اثر
رتن جوت ۶ ماشہ روز مرہ مثل سردائی گھوٹ کر چھان کر ۲تولہ مصری ملاکر پلائیں ۔گرمی سے جن کا تالو جلتا رہتاہوں یا پیشاب میں جلن ہو یا سوزاک ہو اس کے مفید ہے۔
( گلدستہ مجربات۔حکیم اللہ بخش فیروز پوری ۔ص۹۲)
جو شاندہ مخرج بلغم
زوفا۵ماشہ، انجیر ۴عدد،ملٹھی مقشر ۶ماشہ ،گل بنفشہ ۳ماشہ ہر چہار ادویہ کو مناسب مقدار پانی میں ڈال کر جو ش دیں اور دن میں دو یا تین مرتبہ پلائیں ۔تمام جوشاندے کے تین حصہ کر لیں اور ایک ایک حصہ پلائیں۔یہ جو شاندہ بلغمی کھانسی میں جب کہ سینہ میں بلغم بہت زیادہ جم رہی ہو اور نہ نکلے اس جمی ہوئی بلغم کو ب�آسانی خارج کرتا ہے اور بلغمی بخا ر جو کہ اکثر شام کو ہوا کرتا ہے اس کے لئے بھی مجرب ہے ۔ (ص۔۳۶)
پیام شفا
عمدہ گلقند ۵تولہ ،زیرہ سفید ۲تولہ ۔زیرہ کو باریک سفوف بنا کر گلقند میں ملا لیں صبح وشام کھانا کھانے کے بعد ایک تولہ کھلائیں ۔کھانا کھاتے ہی قے کا آجانا ،ترش ڈکاریں ،بدہضمی ،اپھارہ بھوک نہ لگنا وغیرہ امراض شکم میں مجرب ہے۔ (حلفیہ مجربات۔حکیم محمد عبدا للہ۔ص۔۱۰۷)
کشتہ سنکھیا یا شنگرف یا ہڑتال ورقیہ
ایک تولہ کوئی سی بھی ایک چیز لے کر ۲تولہ آک کے دودھ میں خوب کھرل کر لے گولی بنا لیں جب یہ گولی خشک ہوجائے تو مٹی کی پیالیوں میں لب بہ لب بند کرکے دو بڑے بڑے دو اوپلوں میں رکھ کر ہوا سے بچا کر آگ دیں سرد ہونے پر نکال لیں ۔ایک چاول سے دو چاول تک مکھن سے کھلائیں ،نامردی ،کمزوری ، اعصاب اور بلغمی امراض کے واسطے مثل تریاق ہے۔
(تحفہ لقان ۔عبد الجبار قادری ۔ص۱۰۴)
جنسی قوت کا خزانہ
آدھا سیر موصلی سفید ہموزن دودھ میں پکائیں۔ جب تمام دودھ خشک ہو جائے تو سائے میں رکھ کر سکھالیں۔ سفوف بنا کر ایک تولہ جائفل اور ایک تولہ جاوتری ملا دیں اور شہد کے ہمراہ جنگلی بیر جتنی بڑی گولیاں بنالیں روزانہ ایک گولی رات کو دودھ سے لیں ۔قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے اور منی کو گاڑھا کرتی ہے۔ ( مردانہ قوت بڑھائیں ۔سلطان خان عظیم ۔ص۷۶)

بےباک
08-15-2016, 08:54 AM
مقوی باہ معجون
زردی بیضہ مرغ ۴۰عدد ۔مالکنگنی ایک سیر ۔لونگ ۔جائفل۔مغز اخروٹ ۔ موصلی سفید ہر ایک سوا تولہ ۔مرچ سیاہ ایک تولہ ۔پرانا گڑ ایک سیر۔ سب چیزوں کوکوٹ کر آپس میں ملا لیں ۶ماشہ سے ۲تولہ تک صبح وشام استعمال کریں ۔ اس سے قوت حافظہ غضب کی ہوجاتی ہے۔ یہ بہت حیرت انگیزطور پر مقوی باہ ہے۔ اگر بلغم پیدا کرنے والی اشیاء سے پرہیز کیاجائے تو اس کی مداومت سے جوانی کے دنوں میں سفید شدہ بال بھی از سر نو سیاہ ہوجاتے ہیں اور بدن کندن کی طرح چمکدار ہوجاتا ہے۔ ( نئی جوانی ۔پنڈت کرشن کنوردت شرما۔ص۷۰)
مردوں کے لئے
ایک ہلیلہ کابلی کو باریک سفوف بنا کر ہموزن شہد ملا کر چالیس روز تک ایک عدد کے حساب سے روز کھائیں۔ پھر تماشا دیکھیں۔ ( مجربات بوعلی سینا ۔ص۳۳)
سفوف اکسیربرائے جریان ۔احتلام۔سرعت انزال
اسگندھ ناگوری ،بدھارا، ستاور ہموزن لیں اور ان کے ہموزن مصری ملا کر سفوف بنالیں ایک تولہ صبح وشام دودھ سے لیں ۔ ( جنسی امراض اور ان کا علاج ۔کرنل بھولا ناتھ صاحب بہادر۔ص۲۰۹)
جسم میں طاقت کے لئے مجرب دوا
بھلاوہ۵تولہ ،کالے تل ۱۰تولہ، زردی مرغ۱۲عدد، سم الفار ۶ماشہ،شنگرف ایک تولہ ۔پہلے شنگرف اور سم الفار کو سفوف بنا کر انڈوں کی زردی میں کھرل کر لیں ۔پھر تل اور بھلاوہ کوٹ کر ملا لیں اب اس میں ۵تولہ دیسی گھی ڈا ل کر پتال جنتر سے تیل نکال لیں ۔یہ تیل۴رتی خوارک مکھن سے دیں ۔ یہ نسخہ جناب حکیم شیخ محمد عابد انصاری سیوہانی رحمۃاللہ علیہ شاہی طبیب یمن کا ہے موصوف نے ۱۸۴۱ء میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ ( تحفا طبیبن جا ۔حکیم اعجاز حسین چانڈیو۔ص۷۵)
سفوف مفرح
دھنیا خشک اور زیرہ سفید ہموزن کا سفوف بنا لیں۔ ۶ماشہ ہمراہ قہوہ سونف وگل سرخ کے لیں ۔کھاتے ہی جسم سے تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے جلن ،گھبراہٹ ، اماس جسم ،عظم قلب بوجہ تحلیل کے لئے بے حد مفید ہے اور سوزاک کے لئے بھی اعلیٰ درجے کی دواہے۔
( میرا مطب معہ علم العلاج۔حکیم محمد یاسین ومحمد شریف دنیاپوری۔ص۱۱۷)
غدی اعصابی ملّین
نوشادر ٹھیکری ۴تولہ، سونٹھ۴تولہ، کالی مرچ۲تولہ،ریوند خطائی ۶تولہ، سنا مکی ۶تولہ سب کو سفوف بنا کر بڑے چنے کے بر ابر گولیاں بنالیں ( یا ایک ماشہ کا کیپسول بھر لیں ) ایک تا دوگولی تین مرتبہ دن میں ہمراہ دودھ یا نیم گرم پانی سے دیں ۔ترش وتیزاب سے ہونے والی علامات کے لئے بے حد مفید ہے ۔ کینسر ،تپ دق اور یرقان کو دور کرنے لئے اعلیٰ درجہ کی دوا ہے ۔
( میرا مطب معہ علم العلاج۔حکیم محمد یاسین ومحمد شریف دنیاپوری۔ص۳۸۴)
دافع ملیریا (نوبتی بخار ۔تپ لرزہ)
ہڑتال ورقیہ ایک تولہ۔پھٹکڑی سفید ۲تولہ۔ دونوں کو پیس کر ملا لیں اور توے پر رکھ کر نیچے آگ جلائیں جب بریاں ہوجائے تو اتا رکرپیس لیں ۔سبزی مائل ( برنگ زرد سنہری) ہوگا۔ ملیریا کے لئے اکسیر اور تریاق ہے۔ ایک رتی سے تین رتی تک خوراک تین مرتبہ دن میں کسی بھی شربت سے دیں۔ ( گنج مخفی ۔حکیم محمد عبدالرحیم جمیل۔ص۱۵۲)
عرق النساء ۔وجع المفاصل اور ہرا یک درد کے لئے
ستاور۔ سونٹھ۔اسگندھ ناگوری ۔مصبر۔ہرایک تولہ تولہ سب کا سفوف بنا کر گھیگوار کے دو تولہ رس میں چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔صبح وشام ایک ایک گولی پانی سے لیں ۔کوڑیوں کی دوا سے موتیوں کے فوائد دیکھیں ۔ ( تیر بہدف ۔حکیم محمد ظفراللہ ناصر۔ص۵۰)
نزلہ و زکام
بھنے ہوئے چنے سات عدد اور مرچ سیاہ ایک عدد نہار منہ چبا لیں۔چاریوم کے بعد نخود بریاں چودہ عدد اور دو عدد مرچ سیاہ شروع کریں ۔ ایک ہفتہ کے بعد نخود بریاں اکیس عدد فلفل سیاہ تین عدد۔ دو ہفتہ تک اسی طرح اس عمل کو کرتے رہیں انشاء اللہ خد ا کے فضل سے دو تین ہفتہ کے عرصہ میں مدت کا نزلہ وزکام کافور ہوگا۔ (ص۹)
نوٹ: جو فضلہ حلق کی طرف آئے اس کو نزلہ کہتے ہیں اورجوناک کے راستہ خارج ہو اس کو زکام کے نام سے موسوم کرتے ہیں ۔نزلہ زکام سے زیادہ تکلیف دِہ اور خطرناک ہوتاہے کیونکہ اس کا زہریلا مادہ اند ر گرنے سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا کرتا ہے ۔
پتھری مثانہ
ریوند چینی حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں دوماشہ سے چار ماشہ تک پانی کے ہمراہ دیا کریں۔بڑی مجرب ہے۔ (اَرزاں چٹکلے۔حکیم محمد رحمت اللہ ۔ص۱۵۰)
ممسک
سم الفار سفید اور طباشیر ہموزن کو سولہ پہر (۳۱گھنٹے) کھرل کر کے محفوظ رکھیں ۔عصر کے وقت ایک چاول کے بقدر بتاشہ میں ڈال کر کھا لیں۔ اوپر سے دودھ جنتا دل چاہے پی لیں ۔بے حد امساک پید اکرتا ہے۔ ( ص۱۳۳)
مقوی باہ
بلادر ایک عدد کو ۲تولہ گھی میں جلائیں ۔جب جل جائے تو بلادر کو نکال لیں ۔اس گھی میں ایک انڈہ مرغ بریاں کریں ہر روز ایک انڈہ کھائیں ۔گھی کااستعمال زیادہ کریں ۔ایک ہی ہفتہ میں ناقابل ضبط قوت باہ پیدا ہو جائے گا۔ (مفتاح الخزائن ۔حکیم کریم بخش ۔ص۵۵۹)

بےباک
08-15-2016, 08:58 AM
کشتہ اذراقی
کچلہ حسب ضرورت کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں ۔ اس پر آب گھیگوار اس قدر ڈالیں کہ کچلہ سے دوانگل اوپرآجائے ۔پھر سائے میں محفوظ رکھیں ۔جب پانی خشک ہوجائے تو اسی طریق پر آب ادرک سے دو مرتبہ خشک وتر کرلیں۔ پھر ہاون دستہ میں باریک کر لیں۔ نہایت آسانی سے کوٹا جائے گا یہی اس کا وصف ہے ۔ دوسرے یہ کہ اس کے پتے نکالنے اور چھلکا اتارنے کی بھی کوئی مصیبت نہیں ہوتی اور اس سے کسی قسم کا ضرر نہیں ہوتا ۔ہاضم وقبض کشا ہے ۔دورتی ملائی میں رکھ کر یا دودھ کے ہمراہ استعمال کر ائیں ۔پٹھوں کے کل امراض مثلاًلقوہ۔فالج ۔وجع المفاصل ۔دردریحی ضعف باہ ۔ضعف اعصاب کے لئے مفید ہے۔ (ص۱۴)
روغن ریم اور کان درد
کیکر کے پھول ۲تولہ ۔روغن سرسوں۵تولہ میں جلا کر تیل کو صاف کر کے محفوظ کر لیں ۔چار قطرے کان میں ڈالیں ۔سردی کا موسم ہوتو نیم گرم کر لیں ۔کان سے پیپ بہتی ہو اور درد ہوتو اس روغن سے فی الفور آرام آجاتا ہے۔ ( ص۲۰)
دانتوں کا صاف کرنے والا منجن
پھٹکڑی سفید اور میٹھا سوڈاہموزن سفوف بنا لیں۔برش یا مسواک سے دانتوں پر اچھی طرح ملیں ۔یہ دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتاہے اور دانتوں کا خون بند کرتا ہے۔ ( ص۲۱)
سفوف مقوی معدہ
مصطگی رومی ۔دانہ الائچی خورد۔طباشیر۔ ہرا یک تین ماشہ ۔مصری ۹ماشہ ۔ان سب کا سفوف بنالیں۔تین ماشہ سے چھ ماشہ تک استعمال کرائیں ۔حددرجہ مقوی معدہ ہے ۔بھوک بڑھاتاہے او ر اسہال معدی کے لئے بھی مفید ہے۔ ( ص۳۱)
شربت کھانسی
عناب تیس دانے ۔لسوڑیاں پچاس عدد۔خطمی۔خبازی ۔گل بنفشہ ہرایک ایک تولہ۔انجیر بیس عدد ۔زوفا۔ملٹھی ہرایک تین تولہ ۔پرساؤشان دوتولہ۔مصری آدھا کلو ۔مصری کے سوا تمام دوائیں رات کو ایک سیر پانی میں بھگو کر صبح کو جوش دیں ۔جب آدھا سیر رہ جائے تو مل چھان کر مصری ملا کر شربت تیا رکریں ۔تین تولہ یہ شربت پانچ تولہ عرق گاؤزبان اورقدرے پانی ملا کر استعمال کریں ۔تین مرتبہ دن میں ۔معمولی نزلہ زکام وکھانسی میں عام طور پر صرف پانی ملا کر دیا جاتا ہے ۔ یہ شربت کھانسی اور ہر قسم کے نزلہ وزکام پختہ وخام ۔نمونیہ ۔دمہ ۔سل کے لئے اکسیر وعجیب وغریب خاص چیز ہے ۔بلغم کو پکا کر نکالتا ہے ۔ذات الجنب کے علاج میں غفلت کرنے سے کھانسی اور درد پرانا ہوجائے اور زخم بن چکا ہو تو ایسی حالت میں یہ شربت عجیب اثر دکھاتا ہے۔ ( ص۲۴)
کشتہ سنگ یہود برائے پتھری
سنگ یہود ۵تولہ کو مولی کے ایک سیر پانی میں کھرل کرکے ٹکیہ بنا لیں اور گل حکمت کرکے ۵سیر اوپلوں کی آگ دیں ۔سرد ہونے پر نکال کر سفوف بنا لیں دو رتی خوراک کچی لسی سے صبح وشام استعمال کرائیں۔یہ کشتہ پتھری ریگ گردہ ۔سوزاک وغیرہ کے لئے مجرب المجرب ہے۔
(ص۱۷۰)
سفوف جریان
تالکمھانہ ۴تولہ ۔طباشیر ۲تولہ ۔کشتہ قلعی ۳ماشہ ۔دانہ الائچی خورد ۶ماشہ سب کو سفوف بنا لیں ۔تین ماشہ صبح وشام ہمراہ شیر گاؤ استعمال کرائیں ۔خصوصاً جن کے مزاج میں زیادہ گرمی ہو اور اعضاء ریئسہ کمزور ہوں ان کے لئے از حد مفید ہے منی کو گاڑھا کرتا ہے ،معدہ وقلب کو طاقت دیتا ہے ( ص۱۹۱)
کشتہ سم الفار برائے رعشہ و فالج وغیرہ
سم الفار سفید ۔پھٹکڑی ۔ نوشادر ۔ہرچیز ہموز ن لیں اور تینوں کو موٹا موٹا سا کوٹ لیں زیادہ باریک نہ کریں ۔پھر ایک مٹی کے کو زہ میں ڈال کر اوپر ٹین کا ایک پترہ بطور ڈھکن لگا کر اس میں ایک سوراخ کر لیں اور ڈھکن کو ارد گرد سے مٹی سے بند کردیں پھر سلگتے ہوئے کوئلوں میں رکھ دیں ۔ جب سوراخ سے دھواں نکلنے لگے تو اس میں ایک آ ہنی سلاخ ڈال کراسے ہلانا شروع کر دیں جب سفیددھواں نکلنا شروع ہو تو کوزہ کو اتار لیں ۔جب سر د ہوجائے تو سب کو پیس لیں ۔ایک چاول مکھن یا ملائی سے دیں یہ بے نظیر نسخہ رعشہ کے لئے خاص طور پر مفید ہے اور فالج ۔لقوہ ۔استرخا ۔تشنج خدر۔درد ریح اور ہر قسم کی دردوں کے لئے عمدہ چیز ہے ۔خاص الخاص مخفی کشتہ ہے۔ ( ص۲۴۷)
دودھ مقوی باہ
۶ماشہ گوند چھوہارہ ایک سیر دودھ میں پیس کر ڈال دیں اور جوش دیں ۔جب دودھ کا رنگ گلابی ہوجائے تو اتار کر بقدر ضرورت مصری ملا لیں اور سوتے وقت پی لیں ۔ نہایت مقوی باہ ہے جریان کو دفع کرتا ہے اور امساک پیدا کرتا ہے ۔یہ ایک جامع ترکیب ہے جس کی موجودہ زمانے میں نہایت ضرورت ہے۔ ( ص۳۴۲)
دوائے یرقان
پھٹکڑی سفید توے پر بریاں کر کے پیس لیں ۔پہلے دن ایک چٹکی۔ دوسرے دن دو چٹکی۔ تیسرے دن تین چٹکی دہی کے ہمراہ استعمال کریں ۔تین دن کے بعد تین چٹکیاں روزانہ استعمال کرتے رہیں ۔یرقان زرد اور سیاہ کے لئے نہایت مفید دوا ہے ۔اکثر اوقات ایک ہفتہ میں حکمی شفا بخشتی ہے ۔
(مجربات سلطانی ۔حکیم مولوی محمد یار خان کھوکھرقریشی علوی نقشبندی۔ص۴۵۸ )