PDA

View Full Version : طبی آزمودہ ٹوٹکے



بےباک
08-15-2016, 09:23 AM
ایک لذیذ چورن
سونف،دھنیا ،زیرہ سفید، انار دانہ ہرایک50 گرام ۔کالا نمک 25گرام۔ست لیموں ایک تولہ ۔مصری ایک کلو ۔سب چیزوں کا الگ الگ سفوف بنا کر ملا لیں۔نصف چمچہ تین وقت لیں ۔یہ ایک مجرب او ر لذیذ چورن ہے جو کہ ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔
سینے کی جلن،بد ہضمی ،گیس ، متلی کا آنا ، بلڈپریشر کا کم یا زیادہ ہونا ،ڈیپریشن کو دور کرنے کے اکیسر ہے۔ ہر گھنٹہ بعد بھی نصف چمچ استعمال کیاجا سکتا ہے ۔
خون کی کمی دور کرنے کے لئے
سردیوں میں روزانہ رات کو ایک چمچ خالص شہد نیم گرم دودھ کے گلاس میں ملاکر پی لیاکریں اور گرمیوں میں صبح نہار تازہ پانی میں ایک چمچ ملا کر استعمال کریں ۔اکسیر ہے۔
نزلہ
ناک پانی کی طرح بہتاہوتو چار عدد کالی مرچ کوٹ کر سفوف بنالیں اور ایک ہی خوراک بنا کر پانی سے لے لیں۔تھوڑی دیر میں بہتا ہوا نزلہ بند ہوجائے گا۔
چوٹ کا خون بندکرنا
جہاں سے بھی چوٹ کی وجہ سے خون بہہ رہا ہوں وہاں فوراًچائے والی پتی ڈال کر تھوڑی دیر تک ہاتھ سے دباکر رکھیں ۔پھر ہاتھ اٹھا لیں خون بند ہوجائے گا اورجوں جوں زخم خشک ہوگا یہ پتی خود بخود اترتی جائے گی اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس کے لگانے سے نہ توکوئی جلن ہوتی ہے اور نہ ہی زخم خشک ہونے کے بعد چوٹ کانشان رہتاہے۔
آگ سے جلنا
جو حصہ بھی آگ سے جل گیا ہووہاں معمولی سا سرسوں کا تیل لگا کرریوندچینی کا سفوف چھڑ ک دیں ۔یہ ایسا چپک جائے گا کہ جب تک جلی ہوئی جگہ ٹھیک نہ ہوجائے گی اس وقت تک نہیں اترے گا۔
دانتوں کو محفوظ اورچمک دار بنانا
نیم کی تازہ مسواک روزانہ تین وقت کریں ۔ہر تین دن کے بعد نئی مسواک لیں ۔ اور ایک وقت یہ منجن استعمال کرلیاکریں ۔میٹھاسوڈا 50گرام اور پھٹکڑی 10گرام کا سفوف بناکرملالیں یہ منجن ہے ۔اس کے استعمال سے دانت موتی کی طرح چمکتے ہیں ۔نیز یاد رکھیں کہ کھانا کھانے کے بعد خلا ل ضرورکریں تاکہ دانتوں میں کھانے کا کوئی ذرہ پھنسا ہوا نہ رہ جائے ۔
منہ کی بدبو
وقتاً فوقتاً سونف چباتے رہا کریں ۔اورجوارش جالینوس رات کو سوتے وقت ایک چمچ استعمال کیاکریں ۔ہر ماہ ایک ڈبیہ کافی ہے۔
درد سر
عموماً نزلہ کے رک جانے کی وجہ سے ہوتاہے ۔تنقیہ دماغ کے لئے صبح نہا ر منہ اطریفل اسطوخودوس ایک چمچ لیں اور رات کو سوتے وقت اطریفل زمانی ایک چمچ لیں ۔
نظر کی کمزوری
ہر نماز کے وقت کوئی سابھی سرمہ استعمال کریں ۔آنکھوں پر تین وقت سرسوں کا تیل لگائیں ۔ اور بارہ عدد بادام رات کو بھگو دیں اور صبح نہا ر منہ چھیل کر اچھی طرح چبا لیا کریں ۔
دل کی کمزوری
خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا ایک ڈبیہ اور چار ڈبیہ دوالمسک سادہ ملا لیں ۔صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت ایک ایک چمچ عرق بادیاں کے ساتھ لیں ۔
خرابی جگر( برائے یرقانa.b.c)
ریوندچینی 5تولہ ۔نوشادرٹھیکری 3تولہ ۔سفوف چرائتہ 5تولہ۔مصبر 5تولہ ملا کرسفوف بنا لیں اور ایک ماشہ والا کیپسول بھر لیں تین وقت ایک ایک کیپسول پانی سے استعمال کریں۔
کسی بھی طرح کی گرمی کا اثر
گلو کوز کا بڑ اڈبہ اور ایک تولہ ست پودینہ ملا لیں ۔نصف چمچہ تین وقت لیں اکسیر اعظم ہے۔کابوس کے لئے بھی اکسیر ہے ۔
داد چنبل
نمک کا تیزاب روئی کے ساتھ ایک مرتبہ متاثرہ مقام پر لگادیں خشک ہونے پر سرسوں کا تیل لگائیں ایک دن چھوڑ کر ایک دن یہ نسخہ استعمال کریں ۔
ایڑیوں کا پھٹنا
کوئی بھی صابن کاٹ کر پانی ملا کر مرہم بنا لیں رات کو سوتے وقت پھٹی ہوئی جگہ پر لگائیں چند روز۔اکسیر ہے۔
ہچکی کا علاج
معدے کی خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ الٹی کی ایک قسم ہے جسے الٹی روکنے والی کسی بھی دوا سے روکا جا سکتا ہے ۔ایک تولہ بڑی الائچی بمعہ چھلکے سمیت کوٹ کر آدھا پاؤ پانی میں جوش دیں آدھا رہنے پر اتار لیں سرد ہونے پر پلائیں بفضلہ تعالیٰ حلق سے اترتے ہی ہچکی بند ہو جائے گی ۔
خرابی گردہ
پھٹکڑی سفید بریاں کرلیں اور ایک رتی چالیس دن پانی سے کھلائیں، گردے کو اسٹیل کی طرح بنا دے گی۔اور اگر گردے فیل ہوجائیں تو دوبارہ کام کرنا شروع کردیں گے۔اکسیر ہے۔
پھوڑے ،پھنسیاں ،زخم
کلو رو مائی سین یا ٹیرا مائی کا کیپسول لیں اس میں ایک قطرہ سرسوں کے تیل کا ملاکر مرہم بنا لیں اور مذکورہ جگہ پر لگائیں خشک کردے گا۔

بےباک
08-15-2016, 09:26 AM
*۔۔۔ کیلے کھانے سے اگر بدہضمی ہوجائے تو ایک دو چھوٹی الائچی چبالیں فوراً ہی بد ہضمی ختم ہوجائے گی۔
*۔۔۔ الٹی کیسی ہی کیوں نہ لگ رہی ہو لیموں کا ایک قطرہ زبان پر نچوڑ دیں اور وقفے وقفے سے زبان پر نچوڑتے رہیں بند ہوجائے گی ۔اور اگر الٹی والا دل ہورہا ہوتو وہ بھی بند ہوجائے گا۔
*۔۔۔ پانی کی طرح بہتے ہوئے دست بند کرنے کے لئے انار کے چھلکے کا سفوف نصف چمچ تین وقت پانی سے دیں بند ہوجائیں گے ۔
*۔۔۔ نزلہ ،زکام ،گلے کا درد ،کھانسی کے لئے آٹے میں سے نکلا ہو ا چوکر ایک چمچ دوکپ پانی میں ڈال کر خوب گرم کریں کہ ایک کپ بچ جائے ۔تب اس کو چھان کر چینی ملا کر رات کو سوتے وقت پی لیں ،اکسیر ہے۔
*۔۔۔ناریل زیادہ کھانے سے اگر معدہ میں جلن یا بھاری پن ہوجائے تو مصری کھائیں ٹھیک ہوجائیں گے۔
*۔۔۔مولی کھانے سے اگر جگر پر جلن ہوتو گڑکھائیں، ٹھیک ہوجائے گی ۔
*۔۔۔ساگ کھانے سے بدہضمی ہوتو موسمی کھائیں ،ٹھیک ہوجائے گی۔
*۔۔۔سیب بغیر چھیلے ہوئے کھانے سے معدہ میں بھاری پن پیدا ہوتا ہے اور چھیل کر کھانے سے نہیں ۔اگر سیب معدہ میں بھاری پن پید اکرے تو دارچینی چبائیں ٹھیک ہوجائے گا۔
*۔۔۔آم کی بد ہضمی دور کرنے کے لئے دودھ یا لسی پی جائے ۔اور انگور کی بدہضمی دور کرنے کے لئے سونف چبائی جائے۔
*۔۔۔بعض لوگوں کے پاؤں میں سے پسینے کی بو آتی ہے ایسے لوگ گول بینگن کوکاٹ کر چار ٹکڑے کریں اور ایک کلو پانی میں ابالیں اس پانی سے پاؤں دھوئیں بد بو ختم ہوجائے گی اور اگر ایک ہفتہ روزانہ یہ عمل کر لیاجائے تو بد بو مکمل طورپر ختم ہوجائے گی۔
*۔۔۔ پیشاب کی جلن کو دورکرنے کے لئے مغز خربوزہ ایک تولہ کو رات کو پانی میں بھگو دیں صبح گھوٹ کر چھان لیں اور مصری ملا کر پی لیں، ایک ہفتہ کافی ہے۔
*۔۔۔بے خوابی کودورکرنے کے لئے کدو شیریں کے بیج ایک تولہ کوٹ کر مصری ملا کر رات کو سوتے وقت روزانہ کھائیں ۔
*۔۔۔موٹاپا دور کرنے کے لئے ایک چمچ شہد خالص نیم گرم پانی کے گلاس میں ملا کر استعمال کریں ۔
*۔۔۔دبلا پن دور کرنے کے لئے دس عدد انجیر روزانہ کھائیں ۔
*۔۔۔ نظر کی کمزوری دور کرنے کے لئے سونف چھ ماشہ ۔مغز بادام سات عدد ۔مصری ایک تولہ ملا کر رات کو سوتے وقت دودھ سے کھائیں اس کے بعد پانی نہ پئیں ۔نظر تیز ہوجائے گی۔
*۔۔۔دمہ دور کرنے کے لئے بر گ بانسہ جلا کر معروف طریقے سے نمک نکال لیں روزانہ ایک ماشہ پانی میں گھول کر پلاتے رہیں ۔عجیب دوا ہے۔
*۔۔۔ مثانے کی کمزوری دور کرنے کے لئے ( جس کی علامت یہ ہے کہ معمولی سی کھانسی سے بھی پیشاب کے قطرے نکل جاتے ہیں )50 گرام سفید تل اور اس کے ہموزن مصری ملا لیں رات کو سوتے وقت ایک چمچ کھالیں او پر سے کچھ نہ پئیں ۔ پندرہ دن کافی ہے ۔
*۔۔۔پرانے سے پرانے یرقان کے لئے پھٹکڑی خام ڈیڑھ تولہ سفوف بنا کر اکیس پڑیہ بنا لیں اور روزانہ ایک پڑیہ مکھن یا دہی میں رکھ کرکھلایا کریں۔اکسیر ہے۔
*۔۔۔بواسیر کے لئے گھوکھرو یعنی خار خشک جس کو عام لوگ بھکڑا بھی کہتے ہیں سفوف بنا لیں ۔چھ ماشہ خوراک تازہ پانی سے رات کو سوتے وقت لیں ۔
*۔۔۔ جوڑوں کے درد کے لئے اسگندھ کا سفوف بنا لیں ہم وزن چینی ملالیں ۔ایک تولہ گرم دودھ کے ساتھ صبح وشام لیں ۔
*۔۔۔مصفی خون کے لئے منڈی بوٹی ایک تولہ اور عناب 15عددرات کو آدھا کلو پانی میں بھگو دیں اور صبح پن چھان کر مصری یا شہد ملا کر پلائیں ۔یہ اعلیٰ درجہ کا مصفی خون ٹوٹکہ ہے ۔
*۔۔۔پھنسیوں کے لئے اوپر کا نسخہ پلائیں اور یہ مرہم لگائیں جو کہ جادو کا اثر رکھتی ہے۔کڑو، کملیہ کالی زیری ،مردار سنگ ہر ایک ایک تولہ اور نیلا تھوتھا ایک ماشہ ۔ان سب کا سفوف بناکر تھوڑا تھوڑا سرسوں کاتیل ملاتے جائیں اور کھرل کرتے جائیں ۔جب مرہم کی طرح ہوجائے تو ڈبیہ میں حفاظت سے رکھیں ۔بوقت ضرورت پھنسیوں پر لگائیں ۔اکسیر چیز ہے۔
*۔۔۔ طاقت کے لئے سونے کی کسی چیز کو پانی میں بیس مرتبہ پھیر کر تین وقت پی لیاکریں ۔