PDA

View Full Version : ایم کیو ایم کا مرکز ’نائن زیرو‘ سیل



سید انور محمود
08-23-2016, 03:47 AM
کراچی، ایم کیو ایم کا مرکز ’نائن زیرو‘ سیل کردیا گیا
1909
الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریراورکارکنوں کوپرتشدد واقعات پراکسانےکےبعدرینجرزنائن زیرو میں داخل ہوئی اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ ،ایم پی اےہوسٹل اور نائن زیروکےاطراف میں گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ متحدہ کے قائد کے گھر۔خورشید بیگم سیکریٹریٹ اور ایم پی اےہوسٹل میں تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زیر حراست لیے گئے جس کے بعد نائن زیرو سمیت متحدہ کے کئی دفاتر کو تالے لگا دیئے گئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی ویب سائٹ بھی بند کردی گئی ۔ گلشن معمار،گلشن اقبال ، گلستان جوہر ،جمشیدکوارٹر سمیت کئی علاقوں میں متحدہ کے دفاتر میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔



ایم کیو ایم کے متعدد رہنما’تحویل میں‘، دفاتر پر چھاپے
1910
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینیئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز حکام کراچی پریس کلب کے باہر سے پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ سندھ رینجرز کے سربراہ میجر جنرل بلال اکبر نے آر وائی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ٹی وی چینل پر حملے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔اس کے بعد رینجرز حکام نے ٹی وی میزبان اور ایم کیو ایم کے رہنما عامر لیاقت کو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ان کے دفترسے تحویل میں لے لیا ہے۔

بےباک
08-27-2016, 07:28 AM
ان سب کی وطن دشمنی اب مکمل آشکارا ہو چکی ہے اب اس کے بعد رعایت دینا غداری کے مترادف ہو گا