PDA

View Full Version : روس پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں



بےباک
09-24-2016, 06:39 AM
پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہورہا ہے ۔
https://cdn.rt.com/files/2016.09/original/57e50998c4618876508b4680.jpg

http://i.dawn.com/primary/2016/09/57e5230a9c8be.jpg
روس کی بری افواج کا دستہ پہلی پاک روس فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور روس کی بری افواج کے درمیان تاریخ کی پہلی فوجی مشقیں چوبیس ستمبر سے شروع ہوں گی۔ ان مشقوں کو فرینڈ شپ 2007 کا نام دیا گیا ہے جو دس اکتوبر تک جاری رہیں گی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس فوجی مشقوں میں روسی فوج کا دستہ اور پاک فوج کے ایس ایس جی کا دستہ بلند پہاڑی علاقوں میں مشقیں کرے گا ۔ بھارتی میڈیا نے پاک روس فوجی مشقیں منسوخ کیے جانے کی خبریں چلائی تھیں، جبکہ روسی حکام کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق پاک روس مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) حصہ لیں گی اور یہ مشقیں اسپیشل سروسز کے تربیتی علاقے میں ہی ہوں گی۔ مشترکہ مشقوں کا نام “دورزبہ” رکھا گیا ہے جو روسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب دوستی کے ہیں۔
http://i.dawn.com/primary/2016/09/57e5230a145ba.jpg
پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ انڈیا کی سب کوششیں ان مشقوں کے انعقاد کو روکنے کے لئے ناکارہ ثابت ہوئی ہیں ،