PDA

View Full Version : داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو زہر دے دیا گیا



سید انور محمود
10-04-2016, 06:47 AM
دہشت گردتنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو زہر دے دیا گیا
1914

دہشت گردوں کا امیرالمومنین اور دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو اس کے ساتھیوں نے زہر دئے دیا، زہرخورانی کے بعد اس کی حالت انتہائی نازک ہے، نینوا صوبے کے علاقے باعج میں داعش کے سربراہ اور دیگر 3 کمانڈروں کے کھانے میں زہر ملادیا گیا تھا، عراقی خبررساں ایجنسی وا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ان چاروں کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، دہشتگرد تنظیم نے زہرخورانی کے واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی متعدد بار زخمی ہوچکا ہے، رواں برس کے آغاز میں رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بغدادی امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے میں ہلاک ہوگیاتاہم بعد ازاں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ خدا کرئے اس مرتبہ کی خبر صحیح ثابت ہو۔

بےباک
10-04-2016, 07:46 AM
اس خبر کی کسی اور ذریعہ سے ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ، اللہ کرے ان ظالموں سے نجات دلائے ،