PDA

View Full Version : امریکا نے القاعدہ کی جعلی ویڈیوز تیار کی تھیں



بےباک
10-17-2016, 04:51 AM
http://ummat.net/2016/10/17/images/story2.gif

Shanzeh
11-15-2016, 10:01 PM
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ سوات ميں لڑکی پر کوڑے مارے جانے والی ويڈيو امريکہ سے نہيں ريليز کی گئ بلکہ ايک مشہور برطانوی اخبار گارڈين نے سب سے پہلے اس حوالے سے خبر شائع کی تھی۔ يہ ايک غير منطقی اور لاحاصل بحث ہے کہ امریکہ کی جانب سے ايسی ويڈيو بنانے کی سازش کی جاۓ گی۔ اس طرح کی جعلی ويڈيو بنانے کی ضرورت اس ليے بھی نہيں کہ طالبان کی تاريخ اور ان کے طرز عمل سے سب واقف ہيں۔

طالبان کی تاريخ اور ان کی سوچ افغانستان ميں ان کے دور حکومت سے منسلک ہے جب افغان باشندے طالبان کے مظالم کے ساۓ میں اپنے شب وروز گزارتے تھے۔ 90 کی پوری دہاہی ميں افغانستان مسلسل خانہ جنگی کا شکار تھا۔ اس ميں تو کسی کو شک نہيں کہ طالبان کے دور حکومت ميں صرف محاورے کی حد تک نہيں بلکہ حقيقت ميں کوئ پرندہ بھی پر نہيں مار سکتا تھا۔

اس تاريخی تناظر ميں جب يہ خبر آتی ہے کہ طالبان پاکستان کے کچھ علاقوں ميں اپنی ايک الگ رياست بنانے ميں کوشاں ہيں اور طالبان کے ترجمان نے برملا اپنے اس ارادے کا اظہار بھی کيا کہ وہ پورے پاکستان ميں اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتے ہيں تو يہ ايک قدرتی امر ہے کہ ان کی تاريخ اور نظريہ فکر کے حوالے سے ايک راۓ قائم کی جاۓ۔

جہاں تک ايک "جعلی" ويڈيو کے ذريعے طالبان کو بدنام کرنے کا سوال ہے تو اس کے ليے کسی سازش يا ماہرانہ تجزيے يا تبصرے کی ضرورت نہيں ہے۔ اس ويڈيو کے ضمن ميں آپ طالبان کے ترجمان مسلم خان کے جيو ٹی وی پر ديے گۓ انٹرويو کو ديکھ ليں۔ ديگر بہت سی باتوں کے علاوہ انھوں نے يہ بھی کہا کہ ويڈيو ميں دکھائ جانے والی لڑکی خوش قسمت ہے کہ يہ واقعہ اس وقت پيش آيا جب وہ حالت جنگ ميں تھے، اگر يہ واقعہ اب پيش آتا (امن معاہدے کے بعد) تو اس لڑکی کو سنگسار کر ديا جاتا۔

يہ انٹرويو ان لوگوں کی آنکھيں بھی کھول دينے کے لیے کافی ہے جو اس کو جعلی قرار دينے کے ليے ايڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہيں۔ مسلم خان نے اپنے انٹرويو ميں يہ واضح کيا کہ لڑکی کو سزا دينے والے محرم تھے جس کا مطلب ہے کہ وہ نہ صرف اس واقعے سے واقف تھے بلکہ اس ويڈيو ميں موجود افراد کو بھی جانتے تھے۔

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu