PDA

View Full Version : وٹسپ کمپیوٹر پر



مشعل
04-04-2017, 09:10 PM
کیا ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر واٹس کا استعمال ھو سکتاھے ؟؟؟
اگر جواب ہاں میں ھے تو کوئی ماھر دوست تفصیلا طریقہ کار سمجھادیں
جزاک اللہ

بےباک
04-06-2017, 12:18 PM
بالکل استعمال ہو سکتا ہے ، اور میں اس کو خود استعمال کر بھی رہا ہوں
اس لنک سے وٹس ایپ برائے ونڈوز کو ڈاون لوڈ کریں اور انسٹال کریں ۔
https://www.whatsapp.com/download/

اس کے بعد آپ اس کو چلائیں ، جب آپ اس کو چلائیں کے تو آپ کے سامنے اس طرح کا نشان آئے گا
http://www.qrstuff.com/images/default_qrcode.png
۔۔
اس کو بعد آپ اپنے موبائل فون پر اپنا وٹس ایپ چلائیں ، تو وھاں پر دائیں طرف اوپر تین نکتے دکھائی دیں گے ۔جہاں سے سیٹنگ کی جاتی ہے
اس کو کلک کریں اور اس میں تیسرے نمبر پر آپشن آئے گا ، WhatsApp web
اس کو کلک کریں تو QR کوڈ پڑھنے کا سیکشن آ جائے گا ، اب اس کو اپنے کمپیوٹر یا ڈسک ٹاپ پر وٹس ایپ پر کیو آرQR کے نشان پر سامنے کریں ، اور کیو آر کو ڈیسک ٹاپ کا کوڈ موبائل سے پڑھائیں ۔ جیسی شکل اوپر دکھائی دی ھے ،
اب آپ کا کمپیوٹر آپ کے موبائل فون کے ڈیسک ٹاپ سے منسلک ہو جائے گا ، اب آپ ساری کاروائی اپنے ڈیسک ٹاپ سے کر سکتے ہیں ،
پھر بھی کوئی سوال ہو تو بےجھجک پوچھئے ،
خوش آمدید اردو منظر پر
http://urdulook.info/forum/attachment.php?attachmentid=1949&stc=1