PDA

View Full Version : کیا آپ سڑک پہ کھنچی ان لائینوں کا مطلب جانتے ہیں



سقراط
05-14-2017, 12:12 PM
سڑک پر یہ زرد اور سفید دھاریاں کیوں بنائی جاتی ہیں؟





https://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2017/05/line.jpg


کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ سڑکوں پر بنی ہوئی زرد اور سفید حاشیے یا لائنز کا کیا مطلب ہے؟ بہت کم لوگ ان کا مطلب جانتے ہیں۔
صرف سفر کے شوقین افراد سڑک پر بنے مختلف سائنز (نشانات) سے اچھی طرح آشنا ہوتے ہیں۔ انہیں علم ہوتا ہے کہ کس سائن کا کیا مطلب ہے۔
دراصل ہم میں سے اکثر افراد اپنے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں جانے کے لیے تقریباً روز ہی سفر کرتے ہیں لیکن ہم میں سے بہت کم افراد سگنل کی لال، زرد، سبز بتی کے علاوہ کسی اور سائن پر غور کرتے ہوں گے۔
تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سڑک پر بنی ان زرد اور سفید دھاریوں کا کیا مطلب ہے۔ :تقسیم شدہ سفید لائن
https://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2017/05/road-1.jpg
کچھ سڑکوں پر سفید رنگ کی ٹوٹی ہوئی یا تقسیم شدہ لائنز بنی ہوتی ہیں۔ یہ عموماً ان سڑکوں پر ہوتی ہیں جو مرکزی شاہراہ سے ذیلی سڑک میں تبدیل ہو رہی ہوتی ہیں اور ان پر بہت کم ٹریفک ہوتی ہے۔
ان پر بنی سفید لائنز کا مطلب ہے کہ آپ احتیاط کے ساتھ اپنی لین تبدیل کرسکتے ہیں یعنی ایک قطار سے دوسری قطار میں جا سکتے ہیں۔ لیکن احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ :غیر تقسیم شدہ سفید لائن
https://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2017/05/road-2.jpg
غیر تقسیم شدہ سیدھی سفید لائنوں کا مطلب ہے کہ آپ اپنی لین کسی صورت تبدیل نہیں کر سکتے۔ یہ لائن شہر کی مرکزی اور مصروف شاہراہوں پر بنی ہوتی ہے تاکہ جلدی میں لوگ لین بدلنے سے باز رہیں اور سڑک پر کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔ :تقسیم شدہ زرد لائن
https://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2016/10/road-4.jpg
ٹوٹی ہوئی زرد لائنوں کا مطلب ہے کہ آپ اپنی آگے والی گاڑی کو کراس کرسکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے پہلے آس پاس کے ٹریفک اور راہ گیروں کا خیال رکھیں۔ :غیر تقسیم شدہ ایک زرد لائن
https://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2016/10/road-6.jpg
کسی سڑک پر ایک سیدھی زرد لائن آپ کو غیر معمولی احتیاط کے ساتھ گاڑی کراس کرنے کی ہدایت دیتی ہے۔ :دو زرد لائنیں
https://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2016/10/road-5.jpg
سڑک پر دو سیدھی زرد لائنیں آپ کو اپنی لین میں سیدھا گاڑی چلانے کا انتباہ کرتی ہیں۔ اس لائن کا مطلب ہے کہ گاڑیوں کو کراس کرنے کی کوشش ہرگز مت کریں۔ :ایک سیدھی اور ایک تقسیم شدہ زرد لائن
https://www.arynews.tv/ud/wp-content/uploads/2017/05/road-3.jpg
ان دو لائنوں کا مطلب ہے کہ اگر آپ تقسیم شدہ لائن کے ساتھ چل رہے ہیں تو آپ اگلی گاڑی کو کراس کر سکتے ہیں۔


منقول از اے آر وائے نیوز (https://www.arynews.tv/ud/what-is-the-meaning-of-these-lines-on-road/)