PDA

View Full Version : ترے ملنے کو بے کل ہو گۓ ہیں



تانیہ
12-21-2010, 11:45 PM
ترے ملنے کو بے کل ہو گۓ ہیں

مگر یہ لوگ پاگل ہو گۓ ہیں

بہاریں لے کے آئے تھے جہاں تم

وہ گھر سنسان جنگل ہو گۓ ہیں

یہاں تک بڑھ گۓ آلامِ ہستی

کہ دل کے حوصلے شل ہو گۓ ہیں

کہاں تک لائے ناتواں دل

کہ صدمے اب مسلسل ہو گۓ ہیں

انھیں صدیوں نہ بھولے گا زمانہ

یہاں جو حادثے کل ہو گۓ ہیں

جنھیں ہم دیکھ کر جیتے تھے ناصر

وہ لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو گۓ ہیں
شاعر ناصر کاظمی

این اے ناصر
03-31-2012, 01:39 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ