PDA

View Full Version : انقرہ کی انوکھی بلیاں



حبیب صادق
10-14-2019, 03:49 AM
انقرہ کی انوکھی بلیاں
http://www.oururdu.com/forums/index.php?attachments/upload_2019-10-14_3-44-35-jpeg.42086/&temp_hash=27b8761bbe79b7ac676d319308e09c4f




رضوان عطا


ہمارے ہاں کالی بلیاں تو ہوئیں توہمات کی نظر، سفید اور دیگر رنگوں کی بلیوں کو البتہ پیار بھری نظرضرور نصیب ہو تی ہے۔ کچھ افراد تو ان کے دیوانے ہوتے ہیں۔ بلی کی جن اقسام کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان میں خوبصورت، ریشمی سی اور نت کھٹ ترک انگورا یا انقرہ بلی شامل ہے۔ بادام سے مشابہہ اس کی آنکھیں بہت پُرکشش ہوتی ہیں اور ان میں جھانکنے پر جب معلوم ہوتا ہے کہ ایک آنکھ کا رنگ دوسری سے مختلف ہے تو انسان دم بخود رہ جاتا ہے، ظاہر ہے بلیاں لینز استعمال نہیں کرتیں۔ ان کی آنکھوں کے کئی رنگ ہوتے ہیں جن میں نیلا، سبز، امبر اور زرد شامل ہیں۔ قدرتی طور پرایسی بعض بلیوں میں ایک آنکھ نیلی اور دوسری امبر ہوتی ہے۔ ترکی میں انقرہ اور اردگرد کے علاقے میں ان بلیوں کو زمانہ قدیم ہی میں پالتو بنا لیا گیا تھا۔ بلیوں کے آباؤاجداد کا تعلق افریقہ سے ہے۔ زرخیز ہلال یا فرٹائل کریسنٹ وہ علاقہ ہے جہاں بلیوں کو سب سے پہلے پالتو بنایا گیا۔ یہ وہ خطہ ہے جو نقشے پر ہلال سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ اس میں دورِحاضر کے ممالک عراق، فلسطین، شام، لبنان، مصر، اردن کے علاوہ ترکی اور ایران کے علاقے شامل ہیں۔ اب یہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔ بیسویں صدی کے اوائل میں انقرہ کے چڑیا گھر نے خالص نسل کی انقرہ بلیوں کے تحفظ کا بیڑا اٹھایا۔ چڑیا گھر میں خاص طور پر اس بلی کی اُس قسم کو تحفظ دیا گیا جس کی آنکھوں کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اورجسم سفید ہوتا ہے جبکہ یہ دوسرے رنگوں میں بھی پائی جاتی ہیں۔ یہ انقرہ بلیاں کھیل کود میں دلچسپی لیتی اور ذہین ہوتی ہیں۔ یہ انسانوں سے فوراً مانوس ہو جاتی ہیں لیکن خاندان کے کسی ایک فرد کے ساتھ زیادہ گہرا رشتہ قائم کرتی ہیں اور تنگ بھی نہیں کرتیں۔ انہیں آسانی سے تربیت دی جا سکتی ہے۔ یہ بچوں کے ساتھ متحرک رہتی ہیں۔