PDA

View Full Version : ایک انار, سو بیمار



حبیب صادق
10-16-2019, 03:06 AM
ایک انار, سو بیمار
http://www.oururdu.com/forums/index.php?attachments/upload_2019-10-16_3-4-53-jpeg.42106/&temp_hash=9f01290f882491c5982c8ad3101b6259
صبا گل
آج کل ملک کے بہت سے علاقوں میں ڈینگی وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ ڈینگی سے بحالی میں انار کا رس مفید ہے کیونکہ یہ نقاہت کم کرتا ہے اور طاقت بڑھاتا ہے۔ اس سے خون میں پلیٹ لٹس کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ قدیم زمانے میں بھی یونانی اور مصری باشندے انار کو صحت بخشی کی علامت سمجھتے تھے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق انار سے درج ذیل فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ٭: انار توانائی بخش پھل ہے لہٰذا اسے کھانے کے بعد آپ فرحت محسوس کرتے اور سارا دن چاق و چوبند رہتے ہیں۔ ٭:اگر آپ ڈائٹنگ کر رہے ہیں تو انار کھائیے، اس لیے کہ اس میں ریشہ ہوتا ہے اور اسے کھانے سے بھوک کم ہو جاتی ہے۔ یہ آپ کے ہضم اور جذب کے نظام کو درست رکھتا ہے۔ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک مؤثر غذا ہے۔ ٭: قوت مدافعت بڑھاتا اور گرتے بالوں کو روکتا ہے۔ وٹامن سی سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭: انار میں سیب اور بعض دوسرے پھلوں کی نسبت چار گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ای کی مناسب مقدار بھی ہوتی ہے۔ ٭: انار کا آٹھ اونس رس روزانہ پینے سے چہرے کے مہاسے ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ ٭: یہ موسم سرما میں آپ کی جلد کو نرم و ملائم رکھتا اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ ٭: انار سر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا اور انہیں گرنے سے روکتا ہے۔ اسی بنا پر لوگ انار کا تیل سر میں اور جلد پر لگاتے ہیں۔ ٭: انار کے رس میں سبز چائے سے زیادہ مانع تکسید (Anti Oxidants) ہوتے ہیں، اس لیے یہ بہت سے امراض کو ختم کرتا ہے۔ ٭: اس کا رس باقاعدگی سے پیا جائے۔ قلولون (بڑی آنت)، سینے اور غدہ قدامیہ کے سرطان کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ ٭: انار کے چھلکے کے سفوف سے جلد کے سرطان میں کمی آ جاتی ہے۔ چنانچہ سرطان کے ماہرین انار کے چھلکے کے سفوف کو پابندی سے کھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ٭: اس کے علاوہ انار میں فولاد، پوٹاشیم اور میگنیز بھی ہوتے ہیں جن سے صحت اچھی ہوتی ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہے۔ دوران حمل یہ نہ صرف خون میں سرخ ذرات کی کمی کو دور کرتا ہے بلکہ زچگی کے دوران تشنج پر بھی قابو رکھتا ہے۔ ٭: انار میں شامل اجزا سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی آ جاتی ہے۔ انار شریانوں کو صاف رکھتا ہے اور خون میں تھکے نہیں پڑنے دیتا۔ چنانچہ اس کا رس پینے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ ٭: انار دانوں کو سلاد کے ساتھ شامل کیجیے۔ اس کا رس پئیں یا میٹھی ڈش بناتے وقت انار کے دانے اس میں شامل کر لیجیے، مگر کسی بھی طریقے سے اسے ضروری کھائیے۔ یہ صحت کے لیے فائدے مند پھل ہے۔