PDA

View Full Version : انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، فائبر آپٹیک کیبلز میں خرابی دور، سروس بحال



حبیب صادق
10-31-2019, 01:21 AM
انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، فائبر آپٹیک کیبلز میں خرابی دور، سروس بحال
http://www.oururdu.com/forums/index.php?attachments/upload_2019-10-31_1-19-29-jpeg.42305/&temp_hash=112493e27de14fab1fbff9c9c543f345
انٹرنیٹ صارفین کے لئے خوشخبری، فائبر آپٹیک کیبلز میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر لیا گیا اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔


پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں اور صارفین کو سلو براؤزنگ کا سامنا کرنا پڑا تاہم ترجمان کے مطابق زیر سمندر دو فائبر اپٹک کیبلز میں فالٹ کو ٹھیک کرلیا گیا اور ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی گئی ہے۔


ایس ایم ڈبلیو 4 کو صبح 1 بج کر 35 منٹ پر جبکہ آئی ایم ای ڈبلیو ای کو صبح 4 بج کر 13 منٹ پر بحال کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے بعد اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ خدمات مکمل طور پر بحال ہیں۔