PDA

View Full Version : دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے



تانیہ
12-22-2010, 12:20 AM
دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے

وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں

تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا

تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے
شاعر فیض احمد فیض

این اے ناصر
04-03-2012, 01:35 PM
واہ بہت خوب ۔ شئیرنگ کا شکریہ