PDA

View Full Version : اللہ کا ذکر



حبیب صادق
01-06-2020, 05:51 AM
اللہ کا ذکر
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہر وقت کیا کرتے تھے۔
(مسلم ، کتاب الحیض )
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایاجس شخص سے اس کا کوئی معمول یا کوئی وظیفہ رہ جائے اور اسے وہ فجر اور ظہرکی نماز کے درمیانی حصّہ میں ادا کرے تو اس کے نامۂ اعمال میں یہ عمل ایسے ہی لکھا جائے گا جیسے اس نے رات ہی ادا کیا ہو۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ) (مسلم ، کتاب صلوةالمسافروقصرھا)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص سو جاتا ہے تو شیطان اس کی گدی پر 3 گرہ لگاتا ہے ہرگرہ پر پھونک دیتا ہے کہ ابھی رات بہت لمبی ہے ۔جب کوئی بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرتاہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے جب مکمل نماز پڑھ لیتا ہے تو تمام گرہیں کھل جاتی ہے پھر وہ صبح کوہشاش بشاش اٹھتا ہے ورنہ صبح کو سستی کے ساتھ اٹھتا ہے۔
(مسلم ،کتاب صَلوٰۃ الْمسَافِر و قصرِھَا )
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دن جبرائیل ں نبی کریم ﷺ کے پاس بیٹھے تھے۔ اچانک رسول اللہ ﷺ نے ایک آواز سُنی آپ ﷺ نے سر اُوپر اٹھایا ۔ جبرائیل ں نے فرمایا یہ آسمان کاا ایک دروازہ ہے جس کو صرف آج ہی کھولا گیا اور آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا۔ پھر اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا! یہ فرشتہ جو آج نازل ہوا یہ آج سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا۔ اس فرشتے نے آپ ﷺ کو سلام کیا اور کہا آپ کو اِن دو نوروں کی خو شخبری ہو جو صرف آپ ﷺ کو دےئے گئے ہیں اور آپؐ سے پہلے کسی بھی نبی کو نہیں دےئے گئے۔ ایک سورۂ الفاتحہ اور دوسرا سورۂ بقرہ کا آخری حصہ آپ ان میں سے جو حروف بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا عظیم اجر مل جائے گا۔
(مسلم ، کتاب فضائل القرآن )
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کلمات چار ہیں۔
سُبْحَان اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَآاِلٰہَ اِلَا اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ اَکْبَر
(ترجمہ: اللہ پاک ہے ، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ، اور اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے)
تم ان میں سے جس کلمہ کو پہلے کہو کوئی حرج نہیں ۔
(مسلم، کِتابُ الآداب )
حضرت عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا۔ جو شخص رات کو سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھ لے وہ اس کو (ہر ناگہانی آفت، شیطان کی فتنہ انگیزیوں سے) کافی ہوں گی۔
(مسلم ، کتاب فضائل القرآن )

Maria
01-06-2020, 11:43 PM
سبحان اللہ
بہت عمدہ
جزاک اللہ

حبیب صادق
01-07-2020, 01:27 AM
پسند اور جواب کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا