PDA

View Full Version : سیاحت کیلئے پاکستان 10 بہترین ممالک میں شامل



حبیب صادق
01-10-2020, 04:36 AM
سیاحت کیلئے پاکستان 10 بہترین ممالک میں شامل
http://www.oururdu.com/forums/index.php?attachments/upload_2020-1-10_4-34-3-jpeg.43234/&temp_hash=209d35ae3aa19ffe1fec1664c0e3e62a
امریکا کے معروف کاروباری جریدے فوربز نے رواں برس میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا۔
ایک رپورٹ میں امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ بند ممالک اب کھل رہے ہیں، سیاحت کا کام کرنے والی ایجنسیاں ان جگہوں کو لوگوں کی رسائی کیلئے ممکن بنا رہی ہیں۔ فوربز کی فہرست میں آرمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گوائٹے مالا، منگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔
معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی جانب سفر کرنے کی لوگوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادے اور شہزادی کے حالیہ دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیل بی نے بتایا کہ پاکستان ایڈونچر کے لیے سب سے بہترین مقام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں قدیم سندھی تہذیب 4 ہزار سال پرانی اور لاہور جیسے خوبصورت شہر ہیں۔ جہاں قلعے ، مساجد اور دیگر مقامات بھی ہیں جبکہ شمالی علاقوں میں 3 بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آپس میں ٹکراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹریکنگ، پہاڑوں پر بائیکس چلانا، رافٹنگ یا صرف ثقافتی سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے۔

Maria
01-10-2020, 11:53 PM
معلومات شیئر کرنے کا شکریہ

حبیب صادق
01-11-2020, 01:28 AM
پسند اور جواب کا شکریہ