PDA

View Full Version : دور حاضر ہے حقیقت میں وہی عہد قدیم



تانیہ
12-22-2010, 11:31 AM
دور حاضر ہے حقیقت میں وہی عہد قدیم

اہل سجادہ ہیں یا اہل سیاست ہیں امام

اس میں پیری کی کرامت ہے نہ میری کا ہے زور

سیکڑوں صدیوں سے خوگر ہیں غلامی کے عوام

خواجگی میں کوئی مشکل نہیں رہتی باقی

پختہ ہو جاتے ہیں جب خوئے غلامی میں غلام


شاعر علامہ محمد اقبال

این اے ناصر
04-03-2012, 09:40 AM
واہ بہت خوب۔ شئیرنگ کاشکریہ۔